کیپ ٹاؤن میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ کیپہلے دن جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 347رنز بنائے ہیں۔ میچ کے آغاز پر سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ابتدا میں جنوبی افریقہ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ان کی پہلی وکٹ 25رنز پر اور دوسری 56رنز پر گر گئی ۔ جب اسمتھ اور ہاشم آملہ پویلین لوٹے ۔ پیٹرسن نے اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا اور 109 رنز کی کامیاب اننگز کھیلی ۔ وہ 261 کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوئے ۔ کیلیس اور والئیر کریز پر موجود ہیں کیلیس کا سکور 159اور والئیرکا 45 رنز ہے۔ سری لنکا کی جانب سے پرساد نے دو وکٹیں لیں ایک وکٹ ویلیگیدرا نے حاصل کی۔