کے ایس ای انڈیکس سوا 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

KSE index

KSE index

پاکستان (جیوڈیسک)کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس سوا چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بازار میں کاروبار کا آغاز سے ہی ٹیلی کام سیکٹر کی تمام کمپنیوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نمایاں رہی۔ تیل مہنگا ہونے کی امید نے آئل سیکٹر کو بھی مثبت زون میں رکھا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس پندرہ ہزار چار سو کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو سینتیس پوائنٹس کے اضافے سے پندرہ ہزار تین سو ستتر پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر ساڑھے چھبیس کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔