کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں اکہتر پوائنٹس کا اضافہ

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تاہم کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پندرہ ہزار چھ سو کی سطح سے اوپر بند نہ ہو سکا۔

مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز ملے جلے انداز میں ہوا۔ تاہم ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔ گیس کے نئے ذخائر کے دریافت کی خبر کے بعد بازار میں اچانک تیزی نظر آئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکہتر پوائنٹس کے اضافے سے پندرہ ہزار پانچ سو اٹھاسی پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر ساڑھے چودہ کروڑ شئیرز کا کام ہوا۔