کراچی (جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تین روز کی مندی کے بعد مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں بیالیس پوائنٹس اضافہ ہوا۔
کے ایس سی مارکیٹ کا اختتام سولہ ہزار سات سو چوالیس پوائنٹ پر ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس سولہ ہزار آٹھ سو کی سطح بھی عبور کرگیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔ سب سے زیادہ بینکنگ، انرجی اور سیمنٹ سیکٹر میں کاروبار ہوا۔