کراچی(جیوڈیسک)امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ایک ہی سیشن پر محدود رکھی جانے والی کراچی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام زبردست تیزی کے ساتھ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ انتظامیہ کی جانب سے پہلے سیشن کا وقت آدھا گھنٹہ بڑھا کر کاروباری روز کا اختتام کر دیا گیا۔ اس دوران مارکیٹ میں سیمنٹ سیکٹر میں نمایاں کام ہوا۔ اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تین سو اٹھارہ پوائنٹ اضافے کے بعد سولہ ہزار چھ سو دس پر بند ہوا۔ دوران ٹریڈنگ انیس کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔