کراچی (جیوڈیسک) لانگ مارچ کے دوران ہونے والے نقصانات آنکھ جھپکتے میں پورے ہو گئے، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں مزید ڈھائی سو پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔
کراچی سیشن کے آغاز سے ہی بازار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ بینکنگ ، فرٹیلائزر ، سیمنٹ اور آئل سیکٹر کے شئیرز میں زبردست خریداری ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو تریپن پوائنٹس بڑھ کر سولہ ہزار آٹھ سو چورانوے پر بند ہوا۔ یہ پچھلے تین ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے۔ مجموعی طور پر اکیس کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔