کراچی(جیوڈیسک)شرح سود میں توقعات کے مطابق کمی نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری ہفتہ کا آغاز منفی انداز میں ہوا، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پندرہ ہزار سات سو کی سطح سے نیچے بند ہوا۔
مارکیٹ میں سو بیسیز پوائنٹس کمی کی توقع تھی۔ یوں کاروبار کے مثبت انداز کے بعد بازار مندی کی لپیٹ میں آگیا۔ صرف بینکنگ اور ٹیلی کام سیکٹر کے شئیرز مثبت زون میں ٹریڈ ہوتے رہے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو دو پوائنٹس کی کمی سے پندرہ ہزار چھ سو باون پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر تیرہ کروڑ تہتر لاکھ شئیرز کا کام ہوا۔