کراچی(جیوڈیسک)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی ۔۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس کی سولہ ہزار چھ سو کی حد پھر عبور کر لی۔
گزشتہ سیشن کی شدید مندی کے بعد مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کا ساتھ ہوا۔آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے امیدوں نے بازار کا رخ ایک بار پھر مثبت کر دیا۔ بینکنگ سیکٹر کے شئیرز نمایاں رہے۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو تینتالیس پوائنٹس کے اضافے سے سولہ ہزار چھ سو پینتالیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر نو کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔