کراچی(جیوڈیسک)کراچی ملک میں آئے روز ہونے والی سیاسی گرما گرمی کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 140 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ ہفتے کے آغاز پر کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 16 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے دیکھا گیا۔ سیمنٹ اور کھاد کے شعبے میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کے مطابق انتخابی سال ہونے کے باعث سیاسی سطح پر آئے روز نئی پیشرفت کے باعث وہ محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔