سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے ای ایس سی کو اضافی گیس کی فراہمی شروع کردی ہے. ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی کو ایک سو اسی ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی فوری شروع کردی ہے۔ ان کے مطابق کے ای ایس سی نے جولائی اور اگست کے گیس کے بل تاحال ادا نہیں کیے اور اس پر اکتیس ارب روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے۔ دوسری جانب کے ای ایس سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اضافے سے گھریلو اور صنعتی صارفین کو فائدہ حاصل ہو گا۔