کے 24میں سے 17رہنماؤں نے ضلعی صدر کے خلاف قرار داد کی حمایت کر دی PTI
Posted on February 14, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے 24میں سے 17رہنماؤں نے ضلعی صدر میجر’ر’ خلیل الرحمان کے خلاف قرار داد کی حمایت کر دی قرار داد منظور کرنے والے ارکان نے کہا کہ ہم ضلع گجرات کے 24میں سے 17ارکان صوبائی حلقہ آرگنائزر پہلے بھی اکتوبر کے مہینے میں قرارداد پیش کر چکے ہیںجو کہ پی پی 108محمد طارق،چوہدری خالد محمود ،کامران نبی،پی پی 109میں محمد نواز ،افضال حسین،پی پی110میں محمد شبیر ایڈووکیٹ،ناصر سلیم،پی پی111سے مہر ندیم عباس ایڈووکیٹ،پی پی112سے نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،سید حسن رضا گیلانی،سہیل نواز خاں،پی پی 113سے میاں نعیم صادق ڈار ،محمد سلطان مچھیانہ،پی پی114سے سیٹھ غلام محی الدین ،چوہدری محمد رفیق اُتم،پی پی 115سے ملک فیصل جاوید اعوان ،مہر عدنان منیروغیرہ نے کہا میجر’ر’ملک خلیل الرحمان کے کام سے ہم نہ پہلے مطمئن تھے اور نہ اب مطمئن ہیںوہ ہمیشہ ون مین شوکرنے کے عادی نہیں،جبکہ صوبائی حلقوں میں ہم بھر پور طریقوں سے کام کر رہے ہیں لیکن نظم تک ہمارے کام کو پہنچایا ہی نہیں جاتا ہے جھوٹی خبروں کا سہارا لے کربالائی نظم کودھوکہ دیا جاتا ہے ہماری پہلی قرار داد پر بھی عمل کیا جائے۔