گالیوں کا جواب
Posted on June 29, 2011 By Nasir Mehmood اسلام
حضرت عیسیٰ علیہ السلام یہودیوں کی ایک جماعت کے پاس سے گزرے تو یہودیوں نے ان کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
انہیں گالیاں دیں اور برا بھلا کہا لیکن حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ان کے لیے کلمئہ خیر کہا اور انہیں دعائیں دیں۔
عیسیٰ علیہ السلام سے کسی نے کہا حضرت عجیب بات ہے آپ ان کو دعائیں دے رہے ہیں اور ان کے بارے میں کلمہ خیر کہہ رہے ہیں، حالانکہ وہ آپ پر گالیوں کی بوچھاڑ کر رہے ہیں؟
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا، ہر شخص وہی خرچ کرتا ہے اور منہ سے وہی نکالتا ہے جو اس کے پاس ہوتا ہے۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.