گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد کمی

Vehicles

Vehicles

جولائی میں گاڑیوں کی فروخت جولائی دوہزار گیارہ کے مقابلے میں 39 فیصد کم رہی۔ ٹریکٹر 172 فیصد زیادہ فروخت ہوئے۔ پاکستان آٹو میٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی میں آٹھ ہزار نو سو چھیانوے گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ جولائی کے مقابلے میں پانچ ہزار آٹھ سو ساٹھ یونٹس کم ہیں۔ تاہم اس دوران گاڑیوں کی پیداوار میں دو اعشاریہ دو پانچ فیصد اضافہ ہوا۔

اس عرصے میں دوہزار آٹھ سو اٹھائیس ٹریکٹر فروخت ہوئے۔ جولائی میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت پہلے کے مقابلے میں پچاس فیصد سے زائد رہی۔۔ جبکہ موٹر سائیکل رکشہ کی فروخت تقریبا دس فیصد کم رہی۔