رواں مالی سال کے دوران روپے کی قدر میں کمی کے باعث مقامی کمپنیوں کی جانب سے کاروں کی قیمتوں میں چھ فیصد اضافہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ صنعتیں پاکستان میں گاڑیوں کی تیاری کے لیے پرزہ جات جاپان سے درآمد کرتی ہے اور رواں مالی سال کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں جاپانی ین میں دو فیصد اضا فہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ درامدی قیمتوں میں ہو نے والے اضافے کے باعث قیمتوں میں پانچ سے چھ فیصد اضافہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ملک می گاڑیوں کی پیداوار33 ہزار ایک سو اٹھاون رہی جبکہ 43 ہزار پانچ سو سات گاڑیاں فروخت کی گئیں۔