بھارتی ریاست گجرات کے وزیراعلی نریندرا مودی نے ریاست میں امن اور مذہبی رواداری کے لیے تین روزہ بھوک ہڑتال شروع کردی، جبکہ انا ہزارے جلد مہنگائی کے خلاف ریلی نکالیں گے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق گجرات یونیورسٹی کے کنوینشن سینٹر میں ریاستی وزیراعلی نریندرا مودی نے جب بھوک ہڑتال شروع کی تو۔ اس موقعے پر بھارتیا جنتا پارٹی کے رہنما ایل کے ایڈوانی، جیٹھ ملانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر بی جے پی کے دیگر چند کارکنوں نے بھی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ ادھر رشوت کے خلاف بارہ روز تک بھوک ہڑتال کرنے والے سماجی رہنما انا ہزارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں مہنگائی کے خلاف رواں ماہ ریلی نکالیں گے۔