گجرات اور کھاریاں کے درمیان چلنے والی کھٹارویگنیں خود کش بمبار کا روپ دھارگئیں

لالہ موسیٰ : جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ گجرات اور کھاریاں کے درمیان چلنے والی کھٹار ”ویگنیں خود کش بمبار کا روپ دھار گئیں ، ان ویگنوں میں نصب غیر معیاری میٹریل سے تیارشدہ CNGکٹس متعدد مرتبہ گیس لیکج کے باعث پھٹ کر متعدد قیمتی جانوں کو جلا کر بھسم کر چکی ہیں ، موٹر وے پولیس ، موٹر وہیکل ایگزمیزاتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران ان ویگنوں کے مالکان سے ماہانہ کی بنیاد پر بھتہ وصول کر کے سب اوکے کی رپورٹ دے دیتے ہیں ، گزشتہ روز بھی ڈار گذر سے ملحق احاطے میں تین ویگنوں میں گیس لیکج باعث آگ لگ گئی اور مالکان ہاتھ ملتے رہ گئے ، جبکہ گزشتہ روز گنجہ موڑ کے قریب چلتی ہوئی ویگن کے گیس سلنڈر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں چھ افراد جھلس گئے ہیں ، جن میں سے دو افراد جاں بحق ہ گئے ، سیاسی سماجی حلقوں نے جی ٹی روڈ پر چلنے والی کھٹارا ویگنوں کو فی الفور بند کرنے اور ویگن مالکان کو گیس سلنڈروں سے متعلق فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے کا پابند بنایا جائے اور موٹر وے پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے بوسیدہ اور پرانے ماڈلوں کی کھٹارا ویگنوں کی روڈ پر چلنے سے روکے تا کہ خود کش بمبار کی شکل میں جی ٹی روڈ پر عوام کی قیمتی جانوں سے کھیلنے والی ان ویگنوں سے مزید جانی نقصان نہ ہو سکے ۔