گجرات بار نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے : قاضی ظفر اللہ خاں

گجرات: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے صدر قاضی ظفر اللہ خاں ایڈووکیٹ ، سیکرٹری بار محمد اقبال ملہی ایڈووکیٹ ، ملک محمد یونس ایڈووکیٹ نائب صدر بار ، ارجمند شہزاد بٹ ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری ، ندیم انجم قریشی ایڈووکیٹ لائبریری سیکرٹری ، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کاشف حسین بھٹی ایڈووکیٹ ، محمد عبداللہ بٹ ایڈووکیٹ ، چوہدریشیر باز سرور ایڈووکیٹ، مس فوزیہ بی بی ایڈووکیٹ ، سید مدثر احمد ایڈووکیٹ ، قیصر فاروق وڑائچ ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد یونس گوندل ایڈووکیٹ اور آڈیٹر بار چوہدری محمد منیر ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گجرات بار نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے ، گجرات بار کے وکلاء کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں ، اور ایماندار سرکاری افسران کی بھرپور قدر کرتے ہیں ، گجرات بار گجرات میں پٹواریوں اور ریونیو افسران کے مابین جنگ میں عام عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دیں گے ، عوام کے تنخواہ دار ملازمین کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ اپنے ذاتی مفادات کے حصول اور کرپشن کے تحفظ کیلئے ہڑتالیں کریں اور عوام کی اذیت کا سبب بنیں ، گجرات بار ایسے عناصر کی طرف سے ایماندار سرکاری افسران سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بلا خوف و خطر کرپٹ مافیہ کے خلاف بھرپور اقدامات کریں اور اپنے قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے استحصالی ملازمین کے خلاف بھرپور اقدامات کریں اور اپنے قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے استحصالی ملازمین کے خلاف بھرپور محکمانہ کاروائی کریں اور ساتھ ہی ساتھ سرکاری ملازمین کی ایسوسی ایشنز بھی اپنی صفوں سے کرپٹ عناصر کا صفایہ کریں تا کہ ایسے عناصر ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارم کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہ کر سکیں ، گجرات بار حق و انصاف کا علم بلند کرتے ہوئے ایماندار سرکاری افسران کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کرتی ہے ، چیئرمین اینٹی کرپشن محمد یونس گوندل ایڈووکیٹ اور ممبر اینٹی کرپشن گجرات بار مرزا محمد مقصود نے کہا کہ گجرات بارکی اینٹی کرپشن کمیٹی کرپٹ ہڑتالی سرکاری ملازمین کے خلاف بھرپور کاروائی شروع کر رہی ہے ور جلد ہی ان ہڑتالوں کے پیچھے کرپٹ اور ذاتی مفادات پر مبنی عناصر کو بے نقاب کر کے ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی سفارش کرتے ہوئے انکو منقطی انجام تک پہنچائے گی ۔