گجرات شہر میں تجاوزات کی بھر مار سے شہری عاجز آگئے
Posted on December 24, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)گجرات شہر میں تجاوزات کی بھر مار سے شہری عاجز آگئے خواتین کو پیدل چلنے میں دشواری کا سامنا ‘تفصیلات کے مطابق گجرات شہر کے تمام چوکوں جی ٹی ایس چوک ‘رامتلائی چوک ‘چوک نواب صاحب ‘شاہدولہ چوک ‘چوک پاکستان ‘جیل چوک میں فٹ پاتھوں اور دیگر جگہوں پر ریڑی بانوں اور دکانداروں نے تھڑے لگا کر راستے بند کردیئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کئی کئی گھنٹے تک بلاک رہنا معمول بن گیا ہے۔
خاص طور پر چوک نواب صاحب ‘شاہدولہ چوک ‘ریلوے روڈ ‘سرگودھا روڈ’ مسلم بازار میں دکانداروں نے اپنی دکانوں کے باہر موجود تھڑے کرایوں پر دے رکھے ہیں جس سے بازار میں سے گزرنے کا راستہ انتہائی کم ہوگیا ہے اور خریداری کیلئے آئے ہوئی خواتین کو وہاں سے گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ٹی ایم اے کا عملہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے یاد رہے کہ چھٹی والے دن بھی تجاوزات کیو جہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہتی ہے اور گاڑیوں کی لمبی لمبی لائینیں لگ جاتی ہیں شہری حلقوں نے ڈی سی او گجرات اور ٹی او آر سے ان ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کی بھر پور اپیل کی ہے۔