گجرات شہر میں ٹریفک کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے
Posted on November 7, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)گجرات شہر میں ٹریفک کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے ، کئی کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا ہے ، ریلوے روڈ ، کابلی گیٹ ، چوک پاکستان ، چوک نواب صاحب ، شاہدولہ چوک ، کچہری چوک ، اور جیل چوک میں اکثر ٹریفک بلاک رہتی ہے ، خصوصاً سکولوں میں چھٹی کے وقت تو حد ہو جاتی ہے ۔
کئی کئی گھنٹے لوگ گاڑیوں میں بیٹھے ٹریفک چلنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں ، ٹریفک پولیس کے افسران تو چوکوں میں کھڑے گپیں لگانے میں مصروف ہوتے ہیں ، ڈی ایس پی ٹریفک شہر میں کم نظر آتے ہیں ، جس کی وجہ سے عملہ بے لگام ہو چکا ہے ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کا نظام بہتر کیا جائے۔