گجرات شہر میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی نا اہلی کی وجہ سے مرغی کا گوشت 245 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے
Posted on January 8, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات (جی پی آئی) گجرات شہر میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی نا اہلی کی وجہ سے مرغی کا گوشت 245 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے سماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے فوری کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ گجرات شہر اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ آنے کے بعد پولٹری مالکان اور دکانداروں نے مرغی کے ریٹ از خود بڑھا کر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کررکھا ہے۔
جبکہ مرغی کا گوشت 245 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل طور پرقیمتوں کو کنٹرل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں مرغی کا گوشت روزانہ پانچ روپے سے لیکر دس روپے فی کلو گرام کے حساب سے قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں گجرات کے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔