گجرات شہر کے تاریخی اور مصروف ترین مسلم بازار گجرات میں لوگوں کی عزتیں پامال ہونے لگیں
Posted on November 7, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)گجرات شہر کے تاریخی اور مصروف ترین مسلم بازار گجرات میں لوگوں کی عزتیں پامال ہونے لگیں ، بھتہ خور ٹی ایم اے کے ملازمین کی غفلت اور چشم پوشی کی وجہ سے ٹھیلے والوں اور ریڑھی والوں نے بازار میں قبضہ کر لیا ہے ، بازار کے درمیان میں موٹر سائیکل کھڑے کر کے دوکاندار بھی عوام کو لوٹنے میں مصروف ہو گئے ، جس کی وجہ سے شہریوں خصوصاً خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ریڑھی والے ایک دوسرے کے مقابلے میں ریڑھیاں کھڑی کر کے دیہاڑیاں لگانے میں مشغول نظر آتے ہیں۔
تمام دکانوں کے سامنے کئی کئی فٹ پھٹے لگا دئیے گئے ہیں ، جس سے آدھا بازار تو بند ہو جاتا ہے ، اور باقی کی کسر ہتھ یڑھیوں والے اور موٹر سائیکل والے نکال دیتے ہیں ، کیا ڈی سی او گجرات یا ٹی ایم او گجرات کے پاس شہریوں کیلئے کوئی وقت ہے کہ وہ بازار میں جا کر ناجائز تجاوزات والوں کے خلاف کوئی ایکشن لیں یا ایسے ہی شہری ذلیل اور خواتین بے عزت ہوتی رہیں گی ، یہ گجرات کی ایماندار انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان بن چکا ہے۔