گجرات : ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی خو شیوں میں عملی طور پر شریک ہے ، ڈسٹرکٹ کلکٹر سمیر احمد
Posted on December 23, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات(محمد بلال حمد بٹ) مسیحی برا دری کو کرسمس کے پُر مُسرت مو قع پر ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اس سلسلہ میں ضلع بھر میں تین سستے کرسمس بازار لگائے گئے ہیں اور اُن کی خو شیا ں میں ہر طرح سے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹر کٹ کلکٹر سمیر احمد سید نے ضلع کو نسل میں لگا ئے گئے سستے کرسمس با زار کے افتتاح کے مو قع پر کیا اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر مدیحہ طاہر، مسیحی برادری کے رہنماء احسا ن سندھو ، چیف آفیسر ٹی ایم اے محمد فیاض ، ٹی او آر عمر شجا ع ، ریونیو کے افسران گلزار احمد ، ارشاد اللہ اور منو ر میر بھی موجو د تھے۔
اُنہوں نے کہا اس نو عیت کے سستے کرسمس با زار سرائے عالمگیر اور کھاریاں میں بھی لگائے گئے ہیں جہاں مسیحی برادری کے لیے اشیائے خوردو نوش کریانہ ،گارمنٹس ،جیولری ،شوز مٹھائیوں کے سٹال لگائے گئے ہیں جب کہ چھوٹا بڑا گو شت چکن اور مچھلی بھی بازار سے سستے داموں دستیا ب ہو گی۔ اُنہو ں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی خو شیو ں میں عملی طو ر پر شریک ہے۔24دسمبر کو ضلع کونسل میں کرسمس کیک کاٹا جائے گا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او نوازش علی ہو ں گے ۔اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر مدیحہ طاہر نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کو سستے کرسمس با زار میں لگا ئے جانے والے سٹا لوں اور قیمتیں کنٹرو ل میں رکھنے کے لیے کئے جانے والے اقدا مات کے متعلق بریفنگ دی ۔