بھارتی ریاست گجرات میں دو ہزار دو کے مسلم کش فسادات میں ملوث اٹھارہ افراد کو عمر قید اور پانچ کو سات سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات فسادات میں تئیس افراد کو زندہ جلانے کے جرم میں خصوصی عدالت نے تئیس افراد کو سزا سنائی۔ زندہ جلائے گئے افراد کے رشتہ داروں نے عدالت کے باہر احتجاج کرتے ہوئے سزا کو ناکافی قرار دیا۔ انھوں نے مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔
گجرات کے مسلم کش فسادات کے الزام میں سینتالیس افراد سے تفتیش کی گئی تھی جن میں سے تئیس کو مجرم قرار دیا گیا تھا ۔ دیگر تئیس افراد کو بری کر دیا گیا تھا۔