گجرات میں ریسکیو1122 کے زیر اہتمام 2 روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی
Posted on May 30, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : صنعت زار گجرات میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام 2 روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی ، جس میں 1122کے کمیونٹی سیفٹی آفیسر زکی حیدر نے لیکچر دیا اور 2روز میں طالبات کو مختلف حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا کہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں کس طرح اپنی حفاظت کر سکتے ہیں ، خصوصاً ہوائی حملے ، حادثہ یا چوٹ لگنے کی صورت میں اپنے آپ کو بچا سکتے ہیں ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر خدمت خلق کیلئے کوشاں ہے ، اور ہمارا مقصد ہر ممکن طور پر عوامی خدمت ہے ، اور لوگوں کو اس بات کے بارے میں بتانا ہے کہ وہ کس طرح اپنی اور دوسروں کی حفاظت میں کام کر سکتے ہیں ، محکمہ سوشل ویلفیئر کی کارکردگی قابل تحسین ہے ، خصوصاً مسز شیرازہ نعیم منیجر صنعت زار نے بھرپور انداز میں کام کیا ہے ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد ارشدنے کہا کہ صنعت زار کی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ وہ بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں ، اور ہم مسز شیرازہ نعیم اور ان کے رفقاء کار کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ، محترمہ شیرازہ نعیم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں صحیح معنوں میں تربیت دیں اور خواتین کو اپنی پائوں پر کھڑے ہونے کا موقع دیں اس موقع طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔