گجرات میں سیوریج بند ہونے سے مختلف علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے
Posted on December 12, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)گجرات میں سیوریج بند ہونے سے مختلف علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے ‘گزشتہ روز پرنس چوک خواجگان کے علاقے اچانک سیوریج بند ہوجانے سے گندے پانی میں ڈوب گئے جس سے سڑک بھی زیر آب آگئی اور لوگوں کے گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ‘جبکہ گندا پانی لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔
اہل علاقہ نے مناسب صفائی نہ ہونے او راکثر سیوریج بند ہونے پراحتجاج کیا جس پر ٹی ایم اے گجرات کے ایڈمنسٹریٹر نے علاقہ سے گندا پانی فوری نکالنے اور سیوریج کوکھولنے کیلئے مشینری لگوا دی ہے۔