گجرات میں نمایاںکارکردگی دکھانے والے نیشنل فوڈزکمپنی کے نمائندوں میں انعامات کی تقسیم

گجرات(جی پی آئی)گجرات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نیشنل فوڈز کمپنی کے نمائندوں میں انعامات کی تقسیم،تقریب کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ریجنل سیلز مینجرقاضی وقار احمدتھے جبکہ ذونل مینجرشکیل مقصود،ڈسٹری بیوٹر سہیل انور بٹ،ڈسٹری بیوٹرکاشف بٹ نے خصوصی شرکت کی۔

ریجنل سیلز مینجرقاضی وقار احمد، ذونل مینجرشکیل مقصود،ڈسٹری بیوٹر سہیل انور بٹ نے اس موقع پرگجرات میں نمایاںکارکردگی دکھانے والے نیشنل فوڈزکمپنی کے نمائندوں میں انعامات تقسیم کیے۔ریجنل سیلز مینجرقاضی وقار احمدنے نمائندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ جتنی زیادہ محنت اور لگن سے کام کریں گے وہ اتنی جلدی اپنا ایک الگ مقام بنانے کے ساتھ ساتھ مالی طور پر بھی مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام تو نمائندوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کام اور محنت تو آپ لوگوں نے کرنی ہے۔ڈسٹری بیوٹر سہیل انور بٹ نے اس موقع پر سب حاظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ آئندہ بھی اپنے نمائندوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے۔