گجرات میں گندم خریداری کا سالانہ کوٹہ 25 ہزارمیٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے:غلام مصطفی

گجرات: ( جیو ڈیسک) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گجرات حاجی غلام مصطفی نے بتایا ہے کہ گجرات میں گندم خریداری کا سالانہ کوٹہ25ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے اور اس کیلئے پانچ مراکز بنائے گئے ہیں منگووال، جلالپور جٹاں ، ڈنگہ ، لالہ موسیٰ اور گجرات شامل ہیں خریداری15اپریل سے متوقع ہے تاہم ابھی اس کی پالیسی وضع ہونا ہے انہوں نے بتایا کہ ہر ماہ گجرات کی ہر فلور مل سے آٹے کے سیمپل لیبارٹری بھجوائے جاتے ہیں جس کی رپورٹ کر نے بعد ناقص آٹے کی حامل فلور ملز کے خلاف کورٹ کو کاروائی کیلئے لکھا جاتا ہے جبکہ عام مارکیٹ میں ناقص آٹے کی فروخت کرنے والوں کو جرمانے کئے جاتے ہیں۔