گجرات پریس کلب کا جنرل ہاؤس اجلاس صدر وسیم اشرف بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا
Posted on March 28, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : گجرات پریس کلب کا جنرل ہاؤس اجلاس گزشتہ روز صدر وسیم اشرف بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا ، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، جس کی سعادت محمود اختر محمود نے حاصل کی ، جس کے بعد جنرل سیکرٹری اعجاز شاکر نے سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی جس کی ہائوس نے توثیق کی ، اجلاس میں ممبران پریس کلب کی تجاویز اور آراء کی روشنی میں پریس کلب کی رکنیت سازی کا فیصلہ کیا گیا اور صدر وسیم اشرف بٹ نے سینئر صحافی بشارت لودھی کی سربراہی میں 5رکنی رکنیت ساز کمیٹی تشکیل دی جس میں صدر اور جنرل سیکرٹری بھی بلحاظ عہدہ ممبر ہوں گے ، جبکہ یہی کمیٹی آئین میں ترمیم کا بھی کام کریگی ، اجلاس میں لائبریری کے لیے 20ہزار کی کتب کی خریداری ہال کے فرنیچر کی مرمت کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، جبکہ کلب کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا بھی فیصلہ کیا گیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر وسیم اشرف بٹ نے کہا کہ ہم پریس کلب کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے انہوںنے بتایا کہ پچھلے تین ماہ میں شہریوں اور دوست احباب نے ہمیں جس قدر پذیرائی بخشی ہے ، یہ سب صحافیوں کے اتحاد اور اتفاق کا نتیجہ ہے ، انشاء اللہ آئندہ بھی کلب کے تمام ممبران کی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہر ماہ کلب کا اجلاس بلایا جائیگا ، اور بہت جلد جامعہ گجرات کے تعاون سے کلب میں صحافیوں کی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جائیگا ، سابق صدر پریس کلب محمد یونس ساقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری توقعات اور خواہشات کے عین مطابق پریس کلب کے اندر ایک مثالی اور دوستانہ ماحول قائم ہوا ہے ، جو باعث اطمینان ہے اس ماحول کے قیام میں جہاں سینئر صحافیوں نے کردار ادا کیا وہاں جونیئر صحافیوں کا بھی کردار بہت مثالی رہا ہے ، آج کلب میں 50کے قریب حاضری ہے ، جو مثالی ہے ، کیونکہ ماضی میں ایسا ماحول دیکھنے میں نہیں آیا ، انہوں نے کہا کہ جو جینوئن صحافی کلب کے باہر ہیں کسی بھی ذاتی مخاصمت سے بالا تر ہو کر ان کو کلب میں آنا چاہیے کیونکہ صحافیوں میں صف بندی نہیں ہونی چاہیے نئی ممبر شپ بھی ہونی چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ سکروٹنی بھی ہونی چاہیے ، اس موقع پر انہوںنے انتقال کر جانے والے صحافیوں کی فیملی کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے سابق کابینہ سمیت موجودہ صدر اور انکی کابینہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ، سابق صدر اصغر علی گھرال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلب میں صحافت کے حوالے سے نئی کتب بھی خریدی جانی چاہیے سینئر صحافی و سابق صدر طفیل میر نے کہا کہ ہمارے جو ساتھی دنیا سے چلے گئے ہیں ان کی جس باوقار طریقہ سے مال اعانت کی گئی وہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ ممبر شپ کا ایسا طریقہ موضع کرنا چاہیے کہ کسی بھی جنوئن صحافی کو ممبر شپ کے لئے سفارش کی ضرورت نہ پڑے سابق صدر مقبول الٰہی بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صحافیوں میں پیار اور اتحاد دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے ، اور موجودہ کابینہ کے آتے ہی جس طرح پذیرائی ملی ہے وہ ہم سب کے لیے باعث فخر ہے مرزا منیر حسین نے کہا کہ میں تمام نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، اور یہ بھی کہوں گا کہ ہم سب کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ کلب کی بہتری کے لئے ہم ہر موقع پر کابینہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، فیاض بٹ نے کہا کہ سوسائٹی کے قیام کا مقصد اپنی کمیونٹی کی ویلفیئر ہوتا ہے اور بلاشبہ گجرات پریس کلب اپنے ممبران کی فلاح کے لئے جو کام کر رہا ہے وہ قابل تحسین ہے ، عامر چوہدری نے کہا کہ میں تمام ممبران پریس کلب اور نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اس موقع پر انہوںنے تجویز دی کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ماہانہ فنڈ رکھا جانا چاہیے اور جو لوگ پریس کلب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں ان کو باہر نکالا جانا چاہیے سینئر صحافی بشارت لودھی نے کہا کہ پریس کلب کے آئین میں موجود مسقم ختم ہونے چاہیں اور پریس کلب میں نئی ممبر سازی بھی ہونی چاہیے ، ، عبدالستار مرزا نے کہا کہ دوستوں ساتھیوں نے آج ہمیں جو عزت دی ہے اس پر میں ان کا شکر گزار ہوں اور یہ ماحول آئندہ بھی برقرار رہنا چاہیے ، وحید مراد مرزا نے کہا کہ میں نو منتخب صدر اور انکی کابینہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ان کو ملنے والی پذیرائی بلا شبہ تمام ممبران پریس کلب کے لئے باعث فخر ہے ۔