گجرات کی خبریں(جی پی آئی)16-01-2013

دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں پاکستان بیت المال سویٹ ہوم کے یتیم طلباء کی سالگرہ کے سلسلہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں پاکستان بیت المال سویٹ ہوم کے یتیم طلباء کی سالگرہ کے سلسلہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی حاجی عمران ظفر اور ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل اور مہمانانِ اعزاز بائو محمد شفیق اور زین شہزاد تھے ، اس موقع پر حاجی عمران ظفر اور میاں سہیل فاضل نے اپنے دست مبارک سے بچوں میں مختلف تحائف تقسیم کیے اور بچوں کو مبارک باد پیش کی ، بچوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا ، ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ بھی یتیموں سے پیار کرنے والوں کے ساتھ پیار کرتا ہے اور یتیم کی پرورش کرنا ،سنت نبی ہے ، شہزاد شفیق اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے کہ وہ یتیم بچوں کی پڑھائی اور تربیت اپنے بچوں سے بڑھ کر دلچسپی لیتے ہیں اور یہ بچے بہت اچھا رزلٹ دیکھا رہے ہیں ، انہوںنے کہا کہ ہم شہزاد شفیق اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح بچوں کی بہتری اور ترقی کیلئے کام کرینگے ، ہم بچوں کی تربیت کے حوالہ سے بھرپور تعاون کرینگے ، ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے کہا کہ شہزاد شفیق نقشبندی کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمیں نیکی کے کاموں میں شرکت کا موقع فراہم کرتے ہیں اور ہم بھی نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہزاد شفیق نقشبندی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، جو ان کی دعوت پر تشریف لائے ہیں ، اس تقریب میں مہمانوں نے بچوں کے ساتھ ملکر کیک کاٹا اور بچوں میں کیک تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی پر بیرونی عناصر کی طرف سے چلائی جانے والی تحریک دم توڑ گئی
گجرات (جی پی آئی) کھودا پہاڑ نکلا چوہا ” برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی درگاہ حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی پر بیرونی عناصر کی طرف سے چلائی جانے والی تحریک دم توڑ گئی ، تمام درخواستیں بے بنیاد نکلیں ، گزشتہ روز دربار حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی پر خصوصی پریس کانفرنس منعقد ہوئی ، جس میں صدر انجمن سجادگان حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی سید رضی شاہ ، صدر شیعہ علمائے کونسل سید الطاف عباس کاظمی ، سجادہ نشین سید رومی شاہ ، سید عقیل رضا شاہ ، قاری محمد مقبول خالد و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے مزار پر صدیوں سے محبت و آشتی کی فضاء برقرار ہے ، اور تمام لوگ ایک دوسرے کے دکھ درد اور خوشی میں برابر کے شریک ہوتے ہیں ، اور کبھی بھی مذہبی کشیدگی نہیں ہوئی ، اولاد حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی میں اہل تشیع اور اہلسنت دونوں مسالک شامل ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی مذہبی رسومات میں مل جل کر حصہ لیتے ہیں ، چند عناصر نے جھوٹی افواہیں پھیلا کر مذہبی کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی اور ڈی پی او گجرات کو بے بنیاد درخواستیں بھی دیں ، جو تحقیق کے بعد بلکل بے بنیاد نکلیں ، اور ان درخواستوں کا مدعی بھی سامنے نہ آیا ، قاری خالد مقبول نے بتایا کہ میرے نام سے کسی نے جھوٹی درخواست ڈی پی او گجرات کو دی ، میرے لیے اہلسنت و اہل تشیع دونوں مسالک قابل احترام ہیں ، ڈی پی او راجہ بشارت محمود ، سید الطاف عباس کاظمی اور رومی شاہ نے اس مسئلہ کو حل کروایا ، سید عقیل رضا شاہ نے کہا کہ ہم پر امن شہری ہیں ، اور ہمارا کسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ، سید الطاف عباس کاظمی نے کہا کہ جو لوگ اہل تشیع کے نام پر فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں ، ہم انہیں خبردار کرتے ہیں کہ وہ اس سے باز رہیں ، ہم پر امن لوگ ہیں کہیں غلط فہمی میں کوئی نقصان نہ ہو جائے ،سید رومی شاہ اور سید رضی شاہ نے کہا کہ صدیوں سے دربار شاہدولہ دریائی پر شیعہ و سنی حاضری دیتے رہے ہیں اور دیتے رہینگے ، کبھی بھی اس مسئلہ پر کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ، اور نہ آئے گا ، بیرونی عناصر جو کہ گڑ بڑ پھیلانا چاہتے ہیں کو متنبہ کرتے ہیں کہ باز آ جائیں وگرنہ ان کا داخلہ بند کر دیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزم سلطان باہو کے زیر اہتمام 9ویں سالانہ محفل نعت خوشبوئِ حرم منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) بزم سلطان باہو کے زیر اہتمام بفیضان نظر الحاج محمد منیب سلطان و صاحبزادہ محمد فخر سلطان 9ویں سالانہ محفل نعت خوشبوء ِ حرم قلعہ جنوبی ڈھکی پر منعقد ہوئی ، جو برائے ایصال ثواب حاجی محمد اسلم صراف تھی ، محفل نعت کی صدارت پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی نے کی ، نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، ممتاز عالم دین مولانا محمد عمران آسی نے خصوصی خطاب کیا ، راجہ عبدالرئوف ، مصطفی سیفی ، حکیم محمد دین و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا ، یہ محفل زیر سرپرستی محمد سلیم صراف ، محمد نعیم صراف ، محمد وسیم صراف ، محمد عمر صراف ، احمد بٹ ، حاجی عتیق چاند ، بھائی شاہد صراف ہوئی ، مہمان خصوصی میاں وسیم صادق وسیم تحصیل راہنما مسلم لیگ ن ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری جی پی آئی ، مرزا گل نواز ، وزیر خان سکردو تھے ، جبکہ خصوصی آمد صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز ، حکیم محمد دین تھے ، یہ محفل زیر نگرانی سہیل سلطانی خلیفہ مجاز و حق باہو فائونڈیشن ضلع گجرات منعقد ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام تقریب تقسیم سلائی مشینیں’ بیساکھیاں اور ویل چیئرز منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام تقریب تقسیم سلائی مشینیں’ بیساکھیاں اور ویل چیئرز برائے ایصال ثواب چوہدری محمد طفیل گزشتہ روز قمر سیالوی روڈ گجرات میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سرپرست اعلیٰ چوہدری جمشید اقبال نے کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر محمد ندیم اور پروفیسر مبشر علی نے سرانجام دیئے۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری ساجد نذیر نے حاصل کیا جبکہ مہر عبدالقدیر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ سرپرست اعلیٰ آرائیں موومنٹ ضلع گجرات چوہدری جمشید اقبال نے کہا کہ آرائیں موومنٹ متحد اور فعال تنظیم ہے ہمارا مشن اپنی برادری سمیت دیگر برادریوں کی خدمت انسانیت کرنا ہے۔ سعید انور سونی نائب صدر انجمن آرائیاں پنجاب نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی پلیٹ فارم نہیں بلکہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں خدمت کے مشن پر لگادیا ہے آج یہاں بیٹھا ہر شخص چوہدری طفیل ہے یہ عہدوں کے لالچ کی تنظیم نہیں بلکہ خدمت کے مشن کا پلیٹ فارم ہے۔ ضلعی صدر آرائیں موومنٹ گجرات مہر محمد حبیب بسوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چند لوگوں کا خیال تھا کہ آرائیں موومنٹ چوہدری طفیل کا نام ہے اور یہ تنظیم ان کے دنیا سے چلے جانے کے بعد ختم ہوجائے گی مگر ہماری متحد فعال اور محنتی ٹیم نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ ثابت کیا کہ آرائیں موومنٹ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے اور چوہدری طفیل شہید کا شروع کیا ہوا انسانی خدمت کا یہ مشن تاقیامت جاری و ساری رہے گا آج ہم 365 سلائی مشینیں، 20 ویل چیئرز اور 20 بیساکھیاں تقسیم کررہے ہیں۔ آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے سرپرست چوہدری رفاقت علی پرنس نے کہا کہ آرائیں موومنٹ نہ صرف آرائیں برادری بلکہ غیر برادریوں کی خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ 80 فیصد سے زائد امداد حاصل کرنے والے افراد کا تعلق دوسری برادریوں سے ہے جبکہ 20 فیصد کا تعلق آرائیں برادری سے ہے۔ چوہدری طفیل شہید کا لگایا ہوا یہ پودا آج ایک تناور درخت بن چکا ہے جس سے انسانیت فیض یاب ہورہی ہے۔ پروفیسر محمد ندیم نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اسلام نے مستحق اور غریب لوگوں کیلئے صاحب نصاب افراد پر زکوٰة عشر اور فطرانہ کی شکل میں ذمہ داری ڈالی اور غرباء کا حصہ رکھا اگر ہمارا صاحب نصاب طبقہ دیانتداری سے اپنی زکوٰة، عشر وغیرہ ادا کرے تو ہمارے ملک میں کوئی غریب نہ رہے۔ آرائیں موومنٹ ضلع گجرات ہمارے بانی و قائد چوہدری محمد طفیل شہید نے خالصتاً عوامی و انسانی فلاح و بہبود اور برادری کی خدمت کیلئے بنائی جو آج ایک تناور درخت بن چکی ہے۔ آرائیں موومنٹ نے گاہے بگاہے مختلف پیکیجز شروع کیے آج کی تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ چوہدری محمد طفیل شہید کے جانشین چوہدری ندیم طفیل نے کہا کہ مجھے آج اس تقریب میں آکر خوشی محسوس ہورہی ہے اپنے والد کے خدمت انسانیت کے مشن کو جاری و ساری دیکھتا ہوں تو میرے حوصلے بلند ہوجاتے ہیں۔ آرائیں موومنٹ کی ساری ٹیم بلاشبہ میرے سامنے چوہدری طفیل کی شکل میں موجود ہے میں آرائیں موومنٹ کی تمام ٹیم اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں خدمت کے اس مشن میں میں اپنے والد مرحوم کی طرح زندگی کی آخری سانسوں تک آرائیں موومنٹ کے ساتھ ہوں۔ آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کے سرپرست اعلیٰ مہر تنویر احمد مکھن نے کہا کہ آرائیں موومنٹ ایک تنظیم نہیں بلکہ خدمت انسانیت کا نام ہے اور آرائیں موومنٹ اپنی مدد آپ کے تحت خدمت کا یہ مشن سرانجام دے رہی ہے۔ چوہدری افتخار احمد سٹی صدر نے کہا کہ آرائیں موومنٹ آرائیں برادری کی ایک ایسی تنظیم ہے جو صرف اور صرف خدمت انسانیت کے لیے بنائی گئی چوہدری طفیل شہید اگر آج ہم میں موجود نہیں مگر ان کی روح ان کی سوچ ان کا مشن آرائیں موومنٹ کی شکل میں ہمارے پاس موجود ہے۔ سٹی جنرل سیکرٹری مہر مشتاق احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آرائیں موومنٹ گزشتہ دس سال سے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ میں اس تنظیم سے وابستہ ہوں۔ سرپرست سٹی گجرات چوہدری سعید الرحمان نے کہا کہ آرائیں موومنٹ مختلف سیاسی دھڑوں مختلف مذہبی مسالک کے لوگوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے جو صرف اور صرف انسانیت کی خدمت اور انسانیت سے پیار کا جذبے رکھتے ہیں۔ چوہدری آصف حسین سلیمی نے کہا کہ آج سے 10 سال قبل شروع ہوئی جس نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اپنی کامیابی کا لوہا منوایا۔ آرائیں موومنٹ کا مشن عوام کی خدمت پاکستانیوں کی خدمت اور مسلمانوں کی خدمت ہے۔ میری اپنے ٹیم ممبران سے اپیل ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم پر اپنے بچوں کو بھی آگے لائیں تاکہ یہ نوجوان نسل بھی خدمت کے اس مشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکے۔ آخر میں تقریب کے میزبان آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کے نائب صدر حاجی مہر ممتاز احمد اور آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کے نائب صدر مہر ندیم عباس نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اعزاز میں پرتکلف عصرانہ بھی دیا۔ 6 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تقریب میں سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی اور آرائیں موومنٹ کے فلاحی کاموں کو سراہا۔ تقریب میں سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس مرزا امتیاز احمد، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مہر امتیاز احمد، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق سلیمی، پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گجرات کے سابق صدر زاہد حسین سلیمی، پاٹری ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اعظم رحمانی، ممتاز اوورسیز پاکستانی چوہدری ارشد علی آف بیگہ، حاجی محمد الیاس آف سعودی عرب، چوہدری ظہیر اکرم، ریٹائرڈ نیوی آفیسر چوہدری محمد صفدر کے علاوہ آرائیں موومنٹ سٹی و ضلع گجرات کے عہدیداران و ممبران نے بھرپور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سالانہ محفل نعت و محفل سماع  طیبہ کا چاند  کا انعقاد آج ہو گا
گجرات(جی پی آئی)”سرکار کی آمد ہے کیوں نہ خوشیاں منائیں ہم ”سرورکائنات حضور کریم صلی اللہ کی ولادت کے موقع پر سالانہ محفل نعت و محفل سماع( طیبہ کا چاند) کا انعقاد آج مورخہ17جنوری 2013ء برو ز جمعرات بعد از نماز عشاء بمقام سرفراز چائنہ سمال انڈسٹریز اسٹیٹ ایریا گجرات میں ہو گا جسکی نقابت کے فرائض محمد عمران چشتی کرینگے ، نعت رسول مقبول کے پھول نچھاور کرنے کیلئے معروف ثناء خوان رسول احمد رضا جماعتی گوجرانوالہ ، تلاوت خادم بلال مجدد ی گوجرانوالہ کرینگے اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان کرنے کیلئے علامہ عبدالرشید اویسی خصوصی خطاب فرمائیں گے اور محفل کو دوائم بخشیں گے محفل کی صدارت کے فرائض پیر سید مزمل حسین شاہ اداکرینگے ، حاجی عمران طفرMPA،اور DPOراجہ بشارت علی مہمانِ خصوصی ہونگے محفل سماع میں ملک کے مشہور و معروف قوال فیض علی فیض و ہمنوااپنے فن کے ذریعے اپنی عقیدت کا اظہار کرنگے جبکہ سالانہ محفل نعت ومحفل سماع کی انتظامیہ میں شامل افراد میں سرفراز احمدآف سرفرازچائیہ ،عامر شہزاد آف عشاء سرامکس ، شعیب احمد آف عشاء سرامکس ،مہر محمد آصف آف سرفراز چائنہ ، سعد سرفراز، طلبہ عامر ، خنزلہ نوید اور ارسلان علی ہونگے سالانہ محفل نعت و محفل سماع میں تمام عقیدت مندوں سے پر زور اپیل ہے کہ وہ سالانہ محفل میں آ کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان و عظمت میں اپنے دورو سلام کے تحائف کیساتھ اضافہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محکمہ سوئی گیس گجرات کی پھرتیاں
کنجاہ(جی پی آئی)محکمہ سوئی گیس گجرات کی پھرتیاں ،غریب صارفین ڈیمانڈ نوٹس کی رقم جمع کروانے کے باوجود سوئی گیس کی سہولت سے محروم۔تفصیلات کے مطابق کنجاہ اور اس کے گردونواح کے جن صارفین نے 2010میں ڈیمانڈن وٹس جمع کروائے تھے۔سیاسی سفارش نہ رکھنے اور محکمہ کے اہلکاروں کے ساتھ مک مکانہ کرنے کی وجہ سے محروم ہیں۔جبکہ جن صارفین نے 2012میں ڈیمانڈنوٹس جمع کروائے تھے محکمہ سوئی گیس گجرات کے اہلکاروں نے سیاسی سفارشات اور مک مکا کرنے کی بناء پران کی سروسز اور میٹر لگا دئیے ہیں۔جبکہ عام صارفین دفترسوئی گیس گجرات کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں اور مذکورہ دفتر کے آفیسران بھی اپنی نوکری پکی کرنے کے چکرمیں ہیں اوروہ یہ بھول چکے ہیں کہ انہوں نے ایک دن اللہ تعالی کے حضورجوابدہ ہونا ہے۔اور وہ صرف سیاسی لوگوں کوخوش کرنے کے چکرمیں راتوں رات میٹر لگا رہے ہیں۔علاقہ کی ممتازشخصیات علی حسن۔سیٹھ خالد محمود۔ سیٹھ محمد افضل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ یہاں کے آفیسران کوتبدیل کرکے ان کی جگہ ایماندار فرض شناش آفیسران کوتعینات کیاجائے جس سے عام صارفین کے بھی میٹر لگ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مہنگائی اور غربت میں گھنٹوں کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے:محمد فیصل میر
گجرات (جی پی آئی) قومی وطن پارٹی شیرپائو کے فیڈرل کونسل ممبر محمد فیصل میر نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور غربت میں گھنٹوں کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے ، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ بدترین بحران کی وجہ سے ملکی معیشت کا جناز ہ نکل گیا ہے فیڈرل کونسل ممبر محمد فیصل میر پارٹی رہنمائوں ،عہدیداروںاور کارکنوں کے اجتماع سے راولپنڈی میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت عوامی مشکلات کی طرف توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی بدولت ان میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور پاکستان میں مہنگائی ،بے روزگاری اور امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے ۔آٹا، چینی کی قطاروں کے بعد اب لنگر سکیم ، ستا بازار کے ذریعے عوام کی تذلیل کی جارہی ہے۔پنجاب اور وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو قطاروں میں لگادیاہے۔اس سے نہ قوم کا فائدہ ہو رہاہے اور نہ ملک کا بلا تفریق شہرکے تمام علاقوں کی دوکانوں سے یہ سب چیزیں عوام کو میسر ہونی چاہیں۔پاکستان آج نااہل لیڈروں کی وجہ عوام کمپسرسی کا شکار ہیں آج مزدور طبقہ فاقوں پر مجبور ہے تو ان نااہل لیڈروں کی وجہ ۔حکمران اپنی عیاشیوں کیلئے مزید عوام پر مہنگائی مسلط نہ کرئے کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے سب ادارے تباہ ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوہدری امتیازاحمد نے انجمن بہبود مریضاں کے الیکشن میں جاوید بٹ کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی
گجرات (جی پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز رہنما چوہدری امتیاز احمد چیف ایگزیکٹو پاکستان ونڈو فیکٹری نے انجمن بہبود مریضاں کے الیکشن میں جاوید بٹ کو جنرل سیکرٹری اور دیگر کوبلا مقابلہ منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے اور کہا کہ وہ اپنے منصب پر فائز ہو کر عوام الناس کو اپنی اعلیٰ ذہنی صلاحیتوں سے فیض یاب کریں گے اور کہا کہ وہ انشاء اللہ عوام کی فلاح و بہبود میں اپنا مثبت کردار ادا کرینگے اور آئندہ ایسا لائحہ عمل اختیار کرینگے گے جو عوام کی فلاح و بہبود میں مدد گار ثابت ہو گا انہوں نے کہا جاوید بٹ ایک اعلیٰ ظرف انسان ہیں انہوں نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے ہر منصوبہ میں وہ پیش پیش رہے ہیں وہ انشاء اپنے عہدے کے تمام فرائض و بخوبی سر انجام دینگے اور عوام کو مزید ریلیف مہیا کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز شخصیات نے جاوید بٹ کو مبارک باد پیش کی
گجرات (جی پی آئی )انجمن تاجران شاہدولہ روڈ کے صدر ڈاکٹر تجمل حسین عادل، جنرل سیکرٹری شعیب انور ،نائب صدر راجہ ذیشان ناصر ،سینئر نائب صدر راجہ طاہر اقبال نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جاوید بٹ کو مبارک باد پیش کی اور کہا ہے کہ وہ انجمن بہبود مریضاں کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے سے پہلے بھی مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہتے تھے اور اب وہ مزید کوشاں رہیں گے وہ ایک غریب پرور اور شفیق انسان ہیں انجمن تاجران شاہدولہ روڈ کے صدر ڈاکٹر تجمل حسین عادل نے اپنے بیان میں کہا کہ جاوید بٹ بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں وہ اپنے مریضوں کی بہبود کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائینگے ،جنرل سیکرٹری شعیب انورنے اپنے بیان میں کہا کہ ہم جاوید بٹ کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر پہلے تو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں وہ مریضوں کی بہبود میں حائل تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے اور انجمن بہبود مریضاں میں اہم کردار اد ا کرینگے نائب صدر راجہ ذیشان ناصرنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جاوید بٹ ایک فرض شناس اور مخلص انسان ہیں وہ عوام دوست انسان ہیں انہوں نے ہمیشہ غریب غرباء و مساکین کے ساتھ ساتھ مریضوں کے حقوق کیلئے پیش پیش رہے ہیں اور آئندہ بھی اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کی بہبود میں اپنا اہم کردا ر ادا کرینگے سینئر نائب صدر راجہ طاہر اقبال نے کہا کہ جاوید بٹ کو انجمن بہبود مریضاں کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے عہدے کے ساتھ مکمل انصاف کرینگے اور مریضوں کی فلاح و بہبود میں اپنا کام کرینگے۔