گجرات کی خبریں 14-01-2013

چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود گجرات میں موبائل فون سروس بحال نہ ہو سکی 

گجرات (جی پی آئی)وفاقی حکومت کی مہربانی سے گجرات سمیت پنجاب بھر کی عوام کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہوئے چوبیس گھنٹے سے زائد کا دورانیہ ہو گیا ہے ، جبکہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ چکا ہے اور سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاج ختم کر دیا گیا ہے لیکن وفاقی حکومت شائد یہ بھول چکی ہے کہ PTAکو بآور کروائے کہ پنجاب بھر میں موبائل فونز سروس بحال کر دی جائے ، لیکن انتہائی افسوس کہ حکومت کی اس نااہلی اور غلط اقدام کی وجہ سے کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ، نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی رابطہ منقطع ہو چکا ہے ، اور سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے ہم پھر پتھر کے دور میں چلے گئے اور حکومت کو چاہیے تھا کہ جہاں پر احتجاج ختم ہو چکے ہیں ان شہروں کی موبائل سروس بحال کی جاتی ، لیکن افسوس کہ حکومت کی طرح تمام ادارے بھی انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، یاد رہے کہ لاہور ، کراچی ، کوئٹہ میں اتوار دن دس بجے موبائل فون سروس بند کر دی گئی تھی جو کہ سوموار کو دن 2بجے کے بعد بحال ہونا شروع ہوئی ، لیکن اتوار کی شام 7بجے کے بعد کامونکی ، گوجرانوالہ ، وزیرآباد ، گجرات ، لالہ موسیٰ ، کھاریاں ، سرائے عالمگیر ، جہلم ، دینہ ، منڈی بہائوالدین کی موبائل فون سروس بند ہے ، جو کہ ابھی تک بحال نہیں کی جا سکی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک شائد فون سروس بحال کرنے کیلئے بھی وائٹ ہائوس امریکہ سے فون کال کا انتظار کر رہے ہیں ان کو پاکستانی شہریوں کی مشکلات کا احساس نہیں ، یاد رہے کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں پر احتجاج کے دوران موبائل فون سروس ملک بھر میں بند کرنے کا رواج تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے ، کوئی بھی واقعہ کہیں بھی رو نما ہو جائے سب سے پہلے پاکستان بھر کی موبائل فون سروس بند کی جاتی ہے پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موقعہ پر بھجوایا جاتا ہے ، ایسی جدید ٹیکنالوجی افغانستان ، ایران ، عراق ، مصر ، شام کی حکومت کے پاس بھی نہیں جو کہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیعہ کمیونٹی کا احتجاجی دھرنا ختم ہو گیا
گجرات(جی پی آئی) شیعہ کمیونٹی کا احتجاجی دھرنا ختم ہو گیا ، حکومت پاکستان کی طرف سے مطالبات کی منظوری کے بعد شیعہ راہنمائوں نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ، گزشتہ روز دوپہر سے ہریاوالا چوک میں سینکڑوں مرد ، خواتین ، بچے اور بوڑھوں نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا ہوا تھا ، دھرنا کے شرکاء سے شیعہ راہنمائوں نے خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک منہاج القرآن گجرات نے لانگ مارچ کے شرکا کا شاندار استقبال کیا
گجرات(جی پی آئی) گزشتہ روزعلی الصبح ، تحریک منہاج القرآن کا لانگ مارچ کارواں گجرات پہنچ گیا ، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی ، شرکاء کا استقبال شاہین چوک پر کیا گیا ، جہاں منہاج القرآن کے عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی ، جنہوں میں پروفیسر مظہر حسین قادری ، علامہ ساجد محمود قادری ، مہر یوسف یعفور ، چوہدری محمد عنصر ، چوہدری غلام سرور وڑائچ ، سمیع اللہ ساہی ، قیصر چوہان و دیگر کارکن ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے ، کارواں کے شرکاء سے علامہ طاہر القادری نے مختصر خطاب کیا جس کے بعد کارواں اپنی گلی منزل کی طرف روانہ ہوا ، دیونہ منڈی میں نماز فجر ادا کی گئی اور صبح آٹھ بجے اگلی منزل کیلئے روانہ ہو گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے میاں نواز شریف سے اظہار تعزیت کیا
گجرات(جی پی آئی) صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے گزشتہ روز جاتی عمرہ رائیونڈ میں جا کر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کے بھائی عباس شریف کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ، اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری مظہر آف فتح پور ، خاور بشیر بٹ ، علی اکرم فاروقی و دیگر بھی تھے ۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے کی غفلت کی وجہ سے پرنس چوک گجرات میں سیوریج دوبارہ بلاک ہو گیا

گجرات(جی پی آئی) ٹی ایم اے کی غفلت کی وجہ سے پرنس چوک گجرات میں سیوریج دوبارہ بلاک ہو گیا ، اور گندہ پانی ابھر کر سڑک پر آ گیا ، جس سے شہریوں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ، جس پر عوامی حلقوں نے احتجاج کیا ہے ، اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیوریج کا نظام درست کیا جائے اور لوگوں سہولت فراہم کی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحرائے مدینہ میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت 18جنوری کو منعقد ہو گی
گجرات(جی پی آئی) صحرائے مدینہ میلاد کمیٹی محلہ حسن پورہ کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت ذکر خیر الانام 18جنوری کو بعد از نماز مغرب منعقد ہو گی ، جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھٹی کے شریف وزیرآباد صوفی محمد عارف چشتی کرینگے ، جبکہ مہمان خصوصی محسن جاوید بٹ ہونگے ، ممتاز ثناء خوانِ رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم یاسر امجد قادری ، محمد شہزاد تحسین مدنی ، ظہیر بلالی ، شاہد لطیف ، محمد علی سیفی ، چوہدری نعمان الحق گندرہ ہدیہ نعت پیش کرینگے ، نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی اور عمر شریف قادری سرانجام دینگے ، اس موقع پر پیر سید انتصار الحسن شاہ ، پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی ، پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، محمد کاشف چشتی ، حکیم جواد الرحمن ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی ، محمد رفیق شاہ ، سید زمان شاہ ، چوہدری اکبر حیات جوڑ ا، مہر عثمان عرف شاری ، شیخ رحمت باری ، آصف میر ناروے ، مشرف بٹ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، عامر چوہدری ، شیخ عرفان پرویز ، سیٹھ ظہیر عباس صراف و دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے ٹریفک کی بہتری کیلئے اقدامات شروع کر دئیے
گجرات(جی پی آئی) ویلڈن ڈی ایس پی میاں سہیل فاضل نے چارج سنبھالتے ہی گجرات میں ٹریفک کی بہتری کیلئے اقدامات شروع کر دئیے ، انہوںنے ملازمین و افسران سے علیحدہ علیحدہ میٹنگز کیں اور ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے ، ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے عوام کے تعاون سے کام کرینگے اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا میری اولین ترجیح ہے ، اس سلسلہ میں پلاننگ مرتب کر لی گئی ہے ، اور جلد ہی افسران کے کی منظوری کے بعد کام شروع ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگی راہنما چوہدری نجیب اللہ گورالہ کے سسر وفات پا گئے
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ناروے کے راہنما اور بی بی سی پاکستان ڈاٹ نیٹ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر چوہدری نجیب اللہ گورالہ کے سسر گزشتہ روز پرتگال میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ کل محلہ نور پور پڈھے میں ادا کی جائیگی ، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے گزشتہ روز گورالہ جا کر چوہدری نجیب اللہ گورالہ سے اظہار تعزیت کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر بار راجہ حنیف اور نائب صدر چوہدری آفتاب احمد سوہل کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا
گجرات(جی پی آئی) صدر بار راجہ حنیف اور نائب صدر چوہدری آفتاب احمد سوہل کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا تفصیلات کے مطابق نو منتخب صدر بار راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ اور نائب صدرچوہدری آفتاب احمد سوہل ایڈووکیٹ کے دفتر میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات سمیت وکلاء کی کثیر تعداد میں ان کی کامیابی پر مبارکباد دی جبکہ تا حال مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔مبارکباد دینے والوں میں چوہدری حبیب اللہ خواص پور، چوہدری صفدر ممتاز سندھو،چوہدری طارق جاوید وڑائچ،چوہدری بدرالسلام وڑائچ ،چوہدری آصف بشیر کوروٹانہ ، راجہ وحید احمد جرال ، راجہ فیض اللہ جرال ِ،راجہ منور حسین ،چوہدری ظفر اقبال بھراج ،چوہدری جاوید سلطان بھٹہ ،چوہدری اختر محمود ،چوہدری وقاص احمد ،چوہدری کاشف وڑائچ ،غلام عباس کھوکھر، آغا اعجاز حسین خان ، راجہ شفاعت حسین خان، مکتوم احمد بٹ، چوہدری ثاقب اکرم گوندل، چوہدری شہزاداکبر تاس،چوہدری محمد الیاس چیچی، اورنگ زیب مرل، سید فدا عباس شاہ، چوہدری گلریز اختر، چوہدری نثار احمد، چوہدری بلال حسین گورسی،چوہدری جاوید اختر مکیانہ،شہزاد افضل میر،چوہدری اختر چدھڑ، سید وسیم حیدر شاہ، مرزا ندیم اختر،چوہدری یاسر محمود، چوہدری یاسر عرفات، چوہدری ذکاء اللہ سوھی، چوہدری منصور احمد، راجہ محمد ارشد،راجہ رشید احمد جرال، ڈاکٹر عنصر محمود، مرزا احمد بیگ، مرزا وقاص بیگ، عارف علی میر، علی احمد بانٹھ ، چوہدری امجد اقبال، صابر علی چیمہ، مرزا محمداقبال، رائے علی حسن جرال، سید خالد حسین، چوہدری ماجد بشیر ،شیخ نجیب، چوہدری اظہر مچھیانہ، چوہدری مجید اللہ ملہی،سید علی ایوب شاہ، چوہدری جاوید احمد جمن، ملک افتخار احمد،ملک عارف حسین ایڈووکیٹس سمیت سینکڑوں سیاسی و سماجی افراد شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ حنیف ایڈووکیٹ کا صدر منتخب ہونا وکلاء اور بار کے لئے نیک شگون ہے:راجہ وحید احمد جرال
گجرات(جی پی آئی) راجہ حنیف ایڈووکیٹ کا صدر منتخب ہونا وکلاء اور بار کے لئے نیک شگون ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز قانون دان راجہ وحید احمد جرال ، راجہ فیض اللہ جرال اور چوہدری ظفر اقبال بھراج ایڈووکیٹس نے نو منتخب صدر بار راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ حنیف کا صدر منتخب ہونا وکلاء کی کامیابی اور بار کے مفاد میں ہے۔ امید کرتے ہیں کہ راجہ حنیف وکلاء کی بھلائی اور بار کی بہتری کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے اور انشاء اللہ بار اور وکلاء کے مفادات کے لئے کیے گئے اقدامات میں ان کا بھر پور ساتھ دیں گے۔ نو منتخب صدر راجہ حنیف نے پہلے بھی عدلیہ بحالی تحریک میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اور آئندہ بھی وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور بار کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور ینگ وکلاء کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم تمام بار ممبران کے بھی مشکور ہیں ہیں انہوں نے اپنا حق رائے دہی کا غیر جانبدارانہ استعمال کرکے بار اور وکلاء کے مفاد کے لیے راجہ حنیف کو کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن تاجران سرکلر روڈ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں:ڈاکٹر تجمل حسین عادل
گجرات( جی پی آئی ) انجمن تاجران سرکلر روڈ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران شاہدولہ روڈ کے صدر ڈاکٹر تجمل حسین عادل ، جنرل سیکرٹری محمد شعیب انور، نائب صدر راجہ ذیشان ناصر ، سنئیر نائب صدر راجہ طاہر اقبال اور جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن نے مشترکہ بیان میں انجمن تاجران سرکلر روڈ کے نو منتخب عہدیدران صدر عتیق الرشید بٹ، سنیئر نائب صدر امان اللہ بٹ جنرل سیکرٹری حامد محموداور دیگر کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب کابینہ کے انتخاب سے تاجروں کے مسائل میںکمی واقع ہوگی اور نومنتخب کابینہ تاجروں کے مسائل کا ادراک رکھتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھی کوشاں رہیں گے ۔ سرکلر روڈ کی نومنتخب کابینہ کو چاہئے کہ وہ تاجروں کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں اور ان کے حل کے لیے کوشاں رہیں اگر تاجروں کے مسائل حل ہونگے اور ان کی مشکلات کا ازالہ ہوگا تو تاجربرادری خوشحال ہوگی اور انشاء اللہ نومنتخب کابینہ تاجروں کی فلاح وبہبود اور ان کی خوشحالی کے لیے کوئی بھی کسر باقی نہ اٹھا رکھیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزم سلطان باہو کے زیر اہتمام نویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت 15جنوری بروز منگل بعد از نماز عشاء گجرات شہر میں منعقد ہو گی
گجرات (جی پی آئی)بزم سلطان باہو کے زیر اہتمام نویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت خوشبوئے حرم 15جنوری بروز منگل بعد از نماز عشاء محلہ ڈھکی قلعہ جنوبی پرانی تحصیل گجرات شہر میں منعقد ہو گی ، جس میں تلاوت کلام پاک کا شرف سید زین العابدین شاہ آف رانیوال سیداں حاصل کرینگے ، جبکہ نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی سرانجام دینگے ، ثناء خوانِ مصطفی صلی عیلہ اللہ والہ وسلم سید علمدار حسین شاہ ، سید عمران افگن شاہ ، راجہ عبدالرئوف ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کرینگے ، جبکہ خصوصی خطاب مولانا محمد عمران آسی آستانہ عالیہ سیالکوٹ کرینگے ، محفل نعت کی صدارت پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف ، پیر سید مدثر جبران ، پیر سید احمد شاہ زیب سجادہ بدر مرجان منعقد ہو گی ، جبکہ خصوصی آمد ایم این اے ملک محمد حنیف اعوان ، ملک افتخار احمد ایڈووکیٹ ، حاجی عبدالمجید ، نعیم صادق نعیم ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، شیخ عرفان پرویز ، عامر چوہدری ، حکیم محمد دین ، ملک ظفر اقبال سونی ، مرزا گل نواز ، مرزا اکبر بیگ برلاس ، میاں وسیم صادق وسیم صراف ، نذر حسین ، قدوس ، شیخ محمد انور شرکت کرینگے ، یہ محفل زیر سرپرستی محمد سلیم صراف ، محمد نعیم صراف ، محمد وسیم صراف ، محمد عمر صراف ، احمد بٹ ، حاجی عتیق چاند ، محمد عامر زرگر اور حق باہو فائونڈیشن ضلع گجرات منعقد ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
علی اکرم فاروقی نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے گجرات کے کاروباری حلقے بے حد پریشان ہیں
گجرات (جی پی آئی)گجرات چیمبر آف کامرس کے سینئر ممبر و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی امپورٹ ایکسپورٹ علی اکرم فاروقی نے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، ملاقات کے دوران علی اکرم فاروقی نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے گجرات کے کاروباری حلقے بے حد پریشان ہیں ، ان کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ، خصوصاً گیس اور بجلی کی بندش سے کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے اور گھروں کے چولہے تک بند ہونے کی نوبت آن پہنچی ہے ، انہوں نے گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا گجرات کے صنعت کاروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں تا کہ ان کا روزگار چلتا رہے ، گورنر پنجاب نے یقین دلایا کہ حکومت اس سلسلہ میں بھرپور تعاون کرے گی اور صنعت کاروں کے مسائل حل کیے جائینگے ، علی اکرم فاروقی نے گورنر پنجاب کو گرین ویلی گجرات کے دورے کی دعوت دی ، جو کہ انہوںنے قبول کر لی۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی اور دیگر نے گزشتہ روز لاہور میں گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب سے خصوصی ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی)زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی نے گزشتہ روز لاہور میں گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے خصوصی ملاقات کی ، ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی ، ملاقات میں پنجاب بھر میں خانگاہوں اور لنگر کی تقسیم کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا ، جبکہ مختلف مذہبی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر پنجاب نے پیر رضوان منصور آوانی سے آوان شریف و مہمدہ شریف دربار پر جلد حاضری دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور انہوںنے کہا کہ میں جلد ہی گجرات کا دورہ کروں گا اور پیر رضوان منصور آوانی کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر بھی غور کروں گا اور ان کو حل کرنے کی کوشش کروں گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سانحہ کوئٹہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں :فیضان خالد بٹ ، مہر شہباز فاضل

گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فیضان خالد بٹ اور مہر شہباز فاضل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سانحہ کوئٹہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے انہوںنے کہا کہ کوئٹہ میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سینکڑوں شیعہ کمیونٹی کے افراد کو لقمہ اجل بنایا گیا ، انتہائی افسوس کی بات ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکے ، اور گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو صوبہ کی امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ، اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے ، اور یہ قبول کرنا چاہیے کہ وہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ، اور صوبہ نے گزشتہ پانچ سالوں میں کسی بھی قسم کی ترقی نہیں کی ، انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے تمام واقعات کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آرائیں موومنٹ گجرات کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں: چوہدری ندیم طفیل
گجرات(جی پی آئی) آج سے دس سال قبل میرے والد چوہدری طفیل شہید نے خدمت کا جو مشن دیا تھا ،جو سوچ دی تھی ،اسے آج پھلتا پھولتا دیکھ کر میرا دل باغ باغ ہو جاتا ہے ۔کامیاب تعزیتی ریفرنس کے بعد اب سلائی مشینز ،وہیل چیئرز اور بیساکھیوں کی تقسیم ان کامیاب پروگرام کے انعقاد پر میں آرائیں موومنٹ گجرات کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار چوہدری برادران کے رفیق خاص اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق ضلع گجرات چوہدری طفیل شہید کے سیاسی جانشین چوہدری ندیم طفیل نے آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام سلائی مشینوں کی تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حافظ نواب دین ہائوس کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔اور میں ہر کسی کے ساتھ اپنی استطاعت کے مطابق دامے درمے سخنے خدمت کیلئے ساتھ چلنے کوتیار ہوں اور میں اپنے والد شہید کی طرح بغیر کوئی عہدہ لیے زندگی کی آخری سانسوں تک آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کی ٹیم کے ساتھ ہوں اور میرے تمام بزرگ بھائی خصوصاََ چوہدری جمشید اقبال ،مہر حبیب بسوی ،مہر سعید انور سونی ،مہر مشتا ق احمد ،مہر افتخار احمد ،مہر تنویر احمدمکھن،حاجی مہر ممتاز احمد ،مہر ندیم عباس اور دیگر آرائیں موومنٹ کے ساتھی چوہدری طفیل کی شکل میں ہمارے درمیان موجود ہیں ۔آرائیں موومنٹ خدمت کے ایک جذبے ،ایک تحریک اور انسانیت کی خدمت کی مشن کا نام ہے ۔انشاء اﷲ ان تمام بزرگوں کی قیادت میں خدمت کا یہ مشن تازندگی جاری و ساری رہے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔