گجرات کی خبریں 15-01-2013
Posted on January 16, 2013 By Noman Webmaster گجرات
3روز گزر گئے ، موبائل فونز کے سگلنلز پورے ، لیکن سروس بند
گجرات(جی پی آئی)3روز گزرنے کے باوجود گجرات شہر میں موبائل فون سروس بحال نہیں ہو سکی ، جبکہ موبی لنک کی جانب سے وقفے وقفے سے چند سیکنڈ ز کیلئے سروس فراہم کی جا رہی ہے ، جبکہ دیگر نیٹ ورک بلکل خاموش ہو چکے ہیں ، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان سے غیر ملکی موبائل فون نیٹ ورکس فراڈ کر کے فرار ہو چکے ہیں ، جبکہ حکومت کے ساتھ ساتھ میڈیا نے بھی موبائل فون نیٹ ورکس کی بندش پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، اور تین روز گزر جانے کے باوجود کوئی بھی یہ بات بتانے کو تیار نہیں کہ گجرات شہر میں موبائل فونز کی سروس کیوں بند کی گئی ہے ، جبکہ لانگ مارچ اپنی منزل پہنچ چکا ہے ، اور سانحہ کوئٹہ پر احتجاج ختم ہو چکا ہے ، سپریم کورٹ کا وزیراعظم کی گرفتاری کا فیصلہ آ چکا ہے ، کراچی ، لاہور ، اسلام آباد میں موبائل فون سروس بحال ہو چکی ہے ، جبکہ گجرات کے رہائشی ذمہ داران سیاست دان عوام کی اس مشکل سے آشنا ہونے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ، موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے موبائل فون کمپنیوں کو بھی کروڑوں روپے کا روزانہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ، کاروباری زندگی جہاں پر متاثر ہوئے ہیں ، وہاں پر عام افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ، اور عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز ثناء خوانِ رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ سلم شبیر چوہدری کی رہائشگاہ پر سالانہ محفل نعت منعقد ہوئی
گجرات(جی پی آئی)ممتاز ثناء خوانِ رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ سلمشبیر چوہدری کی رہائشگاہ پر سالانہ محفل نعت منعقد ہوئی ، جس میں ممتاز ثناء خوانِ رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ سلمنے شرکت کی ، تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ محمد فیصل نے حاصل کیا ، نعت رسول مقبول صلی عیلہ اللہ وآلہ سلمکا شرف وقار حسین ، حافظ بلال ، حمزہ بٹ ، جنید ایوب ، جمشید ، حافظ محمد صدیق نے حاصل کیا ، اس موقع پر حافظ محمد ایوب صراف ، چوہدری محمد عثمان صالح ہنجرا ، چوہدری آصف وڑائچ ، چوہدری شکیل احمد وڑائچ ، چوہدری عمر وڑائچ ، چوہدری حسن تنویر وڑائچ ، چوہدری علی رضا وڑائچ ، حافظ محمد صدیق قادری ، حاجی مظفر ، سید زبیر حسین شاہ، سید مطیع الرحمن ، سید سمیع الرحمن ، سید صغیر الحسن ، سید واجد حسین ، سید سعید الحسن ، سید حسنین سلیم و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ربیع الائول کی آمد’شہریوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے
گجرات(جی پی آئی)ربیع الائول کے آغاز ہوتے ہی ملک بھر کی طرح گجرات شہر میں بھی جگہ جگہ پر محفل میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ سلمکا انعقاد ہو رہا ہے ، اور ہر کوئی خوشیاں منا رہا ہے ، گلی ، محلوں ، سڑکوں اور مختلف عمارتوں پر ابھی سے ہی چراغاں کیا جا رہا ہے اور جھنڈوں اور جھنڈیوں سے گلیوں اور محلوں کو سجایا جا رہا ہے ، جبکہ عوام میں جوش و خروش پایا جاتا ہے اور ہر کوئی بڑھ چڑھ کر ربیع الائول کی تیاریوں میں حصہ لے رہا ہے ، جبکہ ابھی سے ہی مختلف مذہبی تنظیموں اور تاجر تنظیموں نے محافل میلاد کے ساتھ ساتھ مرکزی جلوسوں کا پروگراموں کو تشکیل دینا شروع کر دیا ہے ، اور گجرات پولیس نے بھی 12ربیع الائول کے موقع پر سیکورٹی پلان مرتب کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بزم ذکر رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ سلماور انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کے زیر اہتمام آج ”غم امت ” محفل منعقد ہو گی
گجرات(جی پی آئی)بزم ذکر رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ سلماور انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی گجرات کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل پاک غم امت ” آج 16جنوری بروز بدھ بعد از نماز مغرب اجمیر میرج ہال جلالپور روڈ گجرات میں منعقد ہو گی ، محفل پاک میں ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی خصوصی خطاب فرمائیں گے ، محفل مغرب تا عشاء منعقد ہو گی ، شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن فرنٹ گجرات کے زیر اہتمام 12ربیع الائول انتہائی جوش و خروش سے منانے کا اعلان
گجرات(جی پی آئی)سٹیزن فرنٹ گجرات شہر کا ماہانہ اجلاس رہائشگاہ شیخ عرفان پرویز صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں ربیع الائول کی آمد کے حوالہ سے میلاد کا پروگرام کروانے پر مشاورت کی گئی اور مرکزی جلوس میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا ، اور ممبران نے عہد کیا کہ وہ 12ربیع الائول کے مرکزی جلوس میں شرکت کی غرض سے جمعہ کی نماز جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں پڑھیں ، اجلاس میں جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی ، اجلاس میں ممبران ، تنویر احمد بھٹی ، چوہدری وقاص عالم ، اشفاق احمد قاضی ، انوار رضا ، شیخ ریحان عرفان اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات
گجرات(جی پی آئی)گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کی کارکردگی کو بے حد سراہا ہے ، جو وہ عوام کی خدمت کیلئے سرانجام دے رہی ہے ، گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں سٹی جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ گولڑوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ معاشرہ میں ان لوگوں کی اشد ضرورت ہے ، جو کہ عوامی فلاح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ، اور میں سٹیزن فرنٹ کے منشور اور کارکردگی سے انتہائی متاثرہوا ہوں ، خاور بشیر بٹ نے گورنر پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک با د پیش کی اور بتایا کہ سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات غیر انتخابی و سیاسی تنظیم ہے ، جو کہ عوام کے مسائل کی نشاندہی اور حل کیلئے کام کر رہی ہے ، خاور بشیر بٹ کے ہمراہ سٹی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، میاں جمال صفدر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ناظمہ ضلع گجرات کا سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس
گجرات(جی پی آئی)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ناظمہ ضلع گجرات کا سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ناظمہ ضلع محترمہ مسرت تیسیر نے اپنے ایک بیان میں سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس میں کرتے ہوئے کہا۔ کہ ملک اِس وقت انتہائی تشویش ناک صورت حال سے گزر رہا ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ اِن دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرے۔ جنہوں نے ملک کا امن و امان تباہ کر رکھا ہے۔کہ وہ قنوت نازلہ کا اہتمام کریں ۔اور توبہ و استغفار سے مدد لیں۔تاکہ اللہ تعالیٰ اِس ملک پر اپنا رحم کرے اور تمام مشکلات میں آسانی پیدا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن بہبودی مریضاں کے انتخابات مکمل ، جاوید بٹ جنرل سیکرٹری منتخب
گجرات (جی پی آئی)انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے جنرل سیکرٹری کے انتخابات میں جاوید بٹ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے الیکشن کمیشن کے فرائض چیئر مین شیخ افضال الرحمن شاد نے سر انجام دئیے جبکہ ان کی معاونت سید شوکت وسیم اور شیخ غلا م غوث نے کی ٹوٹل64ووٹوں میں سے69ووٹ کاسٹ ہوئے جاوید بٹ نے 30ووٹ کاسٹ کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مقابلہ میں حاجی عرفان یوسف نے21ووٹ اور چوہدری فراز نے اٹھارہ ووٹ حاصل کئے چیئرمین الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں کے انتخابات2013 تا 2015کیلئے میاں محمد اعجاز بلا مقابلہ صدر اور چوہدری سلیم اختر بلا مقابلہ سنیئر نائب صدر منتخب ہو چکے تھے جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے تین امیدواروں جاوید بٹ ، حاجی عرفان یوسف، اور چوہدری فراز میں مقابلہ تھا جس میں آج ووٹنگ کے روز جاویدبٹ 30ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے انہوں نے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں کے انتخابات صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقے سے کروائے اور تمام ممبران نے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے ہم ان کے مشکور ہیں نو منتخب صدر میاں محمد اعجاز نے اپنے خطاب میں تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں کے ممبران نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ہم اس پر پورا اتریں گے اور انشاء اللہ تعالی اس سال ہم ایک کروڑ روپے سے زائد عطیات اکھٹے کریں گے جس سے دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ چلتا رہے گا جنرل سیکرٹری جاوید بٹ نے اپنے خطاب میں تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میر ے لئے تمام ووٹر برابر ہیں الیکشن کمیشن کا ان انتخابات میں کردار مثالی رہا ہ ے ہم میاں اعجاز، میاں عبدالرشید پگانوالہ، چوہدری سلیم اختر کے ساتھ ملکر دکھی انسانیت کی خدمت کے عمل کو جاری رکھیں گے اور زیادہ سے زیادہ فنڈز اکھٹے کرینگے سنیئر نائب صدر چوہدری سلیم اختر نے کہا کہ الیکشن کمیشن خراج تحسین کا مستحق ہے صاف شفاف الیکشن کروانے پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم ٹیم ورک کے ساتھ کام کرینگے حاجی عرفان یوسف، امیدوار برائے جنرل سیکرٹری نے جاوید بٹ اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی انہوںنے کہا کہ ہم ملکر انجمن بہبودی مریضاں کو مضبوط کرینگے اور زیاد ہ سے زیادہ فنڈز اکٹھے کرینگے چوہدری فراز نے کہاکہ انجمن بہبودی مریضاں کے الیکشن پراسس کو جاری رہنا چاہیے اس عمل سے ممبران اپنی قیادت کا انتخاب بہتر انداز میں کر سکتے ہیں اور یہ الیکشن جمہوریت کی فتح ہیں میاں عبدالرشید پگانوالہ نے الیکشن کمیشن اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی سید شوکت وسیم نے کہا کہ پورے الیکشن پراسس میں تمام ممبران نے بھر پور تعاون کیا اور آج اچھی روایت قائم کی گئی ہے میا ں محمد اعجاز، سلیم اختر ، جاوید بٹ مبارکباد کے مستحق ہیں ندیم شہزاد کوکب نے بھی تمام ممبران کو مبارکباد دی اس موقع پر میاں عبدالرشید پگانوالہ، الحاج محمد اسلم بوڑا، ٹھیکیدار لیاقت علی، الحاج محمد ریاض، بشارت محمود ، ارشد محمود، سیٹھ ندیم اشرف، راجہ حبیب الرحمن، افتخار شاکر، امتیاز شاکر،ارشد بٹ، ڈاکٹر طاہر نوید ، مرزا جمشید اقبال، عتیق الرشیدبٹ،خادم حسین سلیمی، میر صابر حسین، میر عابد حسین، خرم جاوید بٹ، صابر رضا مغل سیٹھ ندیم اشرف، مرزا خالد ، میاں افضل خالد، خادم علی خادم، عبدالرزاق غفاری،چوہدری امتیاز،نواز دھدرا، خان شبیر خان، مرزا الیاس جرال، یعقو ب سیٹھی،مہر فاروق، مرزا سعید بیگ، عامر نعمان، و دیگر ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
جھوٹ کی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی :محمد فیصل میر
گجرات (جی پی آئی) قومی وطن پارٹی شیرپائو کے فیڈرل کونسل ممبر و چیف آگنائزز پنجاب محمد فیصل میر نے کہاہے کہ جھوٹ کی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی اس وقت ملک میں پیپلز پارٹی کی نہیں زارداری کی حکومت ہے رینٹل پاور کیس کے فیصلہ پر راجہ پرویز اشرف کی گرفتاری پرسپریم کو ٹ کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں اسی طرح ذوالفقار مرزا نے جو الزام ا یم کیو ایم پر ملک توڑنے اوروکی لیکں کے رحمان ملک پر نادرہ کا ریکاڈ امر یکہ کو د ینے کی پیشکشں کی بھی تحقیقات سپریم کو ٹ میں ہونی چاہے محمد فیصل میر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو بحرانو ں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو اغواء ہو ئے کتنے روز ہو گئے ہیں لیکن پنجاب اور وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوںکی وجہ کو ئی سراغ نہ لگایا جا سکا پاکستان میں مہنگائی ،بے روزگاری اور امن و امان کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے محمد فیصل میر نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پے در پے دھماکوں سے عوام میں سخت بے چینی پھیل چکی ہے اور وہ احساس عدم تحفظ کا شکار ہے ۔انھوں نے کہا کہ سینکڑوں معصوم افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں اور قیمتی املاک تباہ ہو ئی ہیں جبکہ اس لہر کی تدارک کیلئے حکومت کی طرف سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے اور سینکڑوں کا ناحق خون بہاجبکہ حکمرانوں نے ان مسائل پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور عوام کو نازک صورتحال سے نکالنے اور امن کے قیام کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سابق تحصیل ناظم کھاریاں ندیم اصغر کائرہ سے چوہدری سہیل مہدی آف گنجہ کی خصوصی ملاقات
گجرات(جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سابق تحصیل ناظم کھاریاں ندیم اصغر کائرہ سے نوجوان سماجی سیاسی کاروباری شخصیت چوہدری سہیل مہدی آف گنجہ کی خصوصی ملاقات، حلقہ پی پی 113کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق چوہدری ندیم اصغر کائرہ سے چوہدری سہیل مہدی کی اہم ملاقات ، سابق چیئرمین یوسی برنالی ، چوہدری افتخار برنالی کے ڈیرہ پر ہوئی ، ملاقات میں حلقہ پی پی 113کے حوالے سے اہم امور زیر بحث لائے گئے اور اس حلقہ میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال گیا ، اس موقع پر یو نین کونسل برنالی کی ممتاز شخصیات سے ملاقاتوں سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر یونین کونسل برنالی ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔