گجرات کی خبریں 18-01-2013

ضلع گجرات کی ممتاز شخصیت سابق تحصیل دار چوہدری احمد حسین کدھر اور رحوم کے بھائی چوہدری شوکت علی کدھر پرتگال میں انتقال فرما گئے
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کی ممتاز شخصیت سابق تحصیل دار چوہدری احمد حسین کدھر ، چوہدری محمد علی کدھر ، چوہدری امتیاز احمد کدھر اور چوہدری سعادت علی کدھر مرحوم کے بھائی چوہدری شوکت علی کدھر پرتگال میں انتقال فرما گئے ، مرحوم کی میت آج گجرات پہنچے گی ، اور مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ بعد ازنماز ظہر اڑھائی بجے میراں صاحب روڈ محلہ نور پور پڈھے میں ادا کی جائے گی ، دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمام تر حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود منہاج القرآن کے کارکنوں نے جس انداز میں اپنی جوہمتی کا مظاہرہ کیا ھے ، مہر یوسف یعفور
گجرات(جی پی آئی)تمام تر حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود منہاج القرآن کے کارکنوں نے جس انداز میں اپنی جوہمتی کا مظاہرہ کیا ہے قابل تحسین ہے ، ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع گجرات کے صدر مہر یوسف یعفور نے اپنے بیان میں کیا ، انہوںنے کہا کہ موسمی شدت بھی منہاج القرآن کے کارکنو ں کو ان کی راہ سے نہیں ہٹا سکی ، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر عوام ڈٹ جائے تو ناممکن بات بھی ممکن ہو جاتی ہے ، مہر یوسف یعفور نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں خواتین ، بچے ، بوڑھوں نے جواں مردی کا مظاہرہ کیا ، اور یہ بات ثابت کی کہ منہاج القرآن کے کارکن حق و باطل کی جنگ میں ہمیشہ فاتح رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔ْْ۔۔۔
ضلعی بیت المال کمیٹی گجرات کی طرف سے ضلعی چیئرمین چوہدری تنویر گوندل نے 6لاکھ 70ہزار روپے کے امدادی این جی اوز کو دئیے
گجرات(جی پی آئی)ضلعی بیت المال کمیٹی گجرات کی طرف سے ضلعی چیئرمین چوہدری تنویر گوندل نے 6لاکھ 70ہزار روپے کے امدادی چیک مختلف این جی اوز کو دئیے ، انہوںنے کہا کہ بیت المال عوام کی خدمت کیلئے کام کر رہا ہے اور ایسی این جی اوز کی بہتری کیلئے امدادی رقوم دی جاتی ہیں ، جو خدمت خلق کیلئے کوشاں ہیں ، انہوں نے 50,50ہزار روپے کے چیک الراعی ٹرسٹ اینڈ ہسپتال ، فضل الٰہی ویلفیئر سوسائٹی کھاریاں ، برائٹ وے ویلفیئر سوسائٹی سرائے عالمگیر ، مدنی ویلفیئر سوسائٹی ، العزیز ویلفیئر سوسائٹی ، یوتھ ویلفیئر سوسائٹی چنڈالہ ، پاک سوشل ویلفیئر سوسائٹی جلالپور جٹاں کو دئیے ، ا س موقع پر این جی اوز کے نمائندگان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الراعی ٹرسٹ اینڈ ہسپتال گجرات کی کارکردگی قابل تحسین ہے :چوہدری تنویر گوندل

گجرات(جی پی آئی)الراعی ٹرسٹ اینڈ ہسپتال گجرات کی کارکردگی قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بیت المال ضلع گجرات چوہدری تنویر گوندل نے الراعی ٹرسٹ اینڈ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا ، انہوںنے کہا کہ اگر آدمی خدمت خلق کے جذبہ سے کام کرے تو تمام مشکلات حل ہو سکتی ہیں ، اور عوام کو ریلیف مل سکتا ہے ، صحت کے معاملہ میں خصوصی طور پر این جی اوز اہم کردار ادا کر رہی ہے ، الراعی ہسپتال اینڈ ٹرسٹ کی انتظامیہ نے جس طرح خدمت خلق کا کام شروع کیا ہوا ہے ،قابل تحسین ہے اور صوفی صفدر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دن رات ہسپتال میں کام کرتے ہیں ، دستکاری سکول بھی ساتھ چل رہا ہے ، صوفی صفدر حسین نے بتایا کہ اس ہسپتال میں 20روپے کی پرچی پر ادویات دی جاتی ہیں ، جبکہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز صرف 100روپے فیس لیتے ہیں ، بچیوں کو مختلف ہنر سیکھانے کیلئے دستکاری سکول بھی کام کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تما م سرکاری محکموں کی بہتر کوآرڈینیشن ،علما ء کرام اورعوام شر پسند عناصر کے عزائم ناکام بناسکتے ہیں:ڈی سی او نوازش علی
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او نوازش علی نے کہا ہے کہ تما م سرکاری محکموں کی بہتر کوآرڈینیشن ،علما ء کرام اورعوام کے تعاون سے ہی شر پسند عناصر کے عزائم ناکام بنائے جا سکتے ہیں۔ محرم الحرام کی طرح عید میلاد النی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر بھی ضلع میں لاء اینڈ آرڈریقینی بنانے کے لئے سرکاری افسران کو ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میںای ڈی اوز چوہدری نواز، محمد ریاض، محمد خالد، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، حافظ نجیب ملک، ٹائون افسران طارق ضیائ، طارق محمود، قیصر امین، محمد اعجاز، انچارج ریسکیو1122چوہدری عزیز احمد، پیر سعید احمد گجراتی، جاوید بٹ، راجہ حسیب،پرویز اقبال، ندیم بٹ،منشاء بٹ،سماجی راہنما خادم علی خادم، منور کھوکھرکے علاوہ واپڈا، ٹیلی فون، پوسٹ، سوئی گیس کے نمائندہ افسران نے بھی شرکت کی۔ڈی سی او نوازش علی نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر جلوسوں کے ساتھ پولیس اور ضلعی و ٹائون انتظامیہ کے افسران کے ساتھ تما م محکموں کی ٹیمیں بھی موجود رہیں گی تاکہ شرکاء کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے کوئی سقم باقی نہ رہ سکے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان کے حوالے سے اقدامات مزید بہتر بنانے کے لئے جلد ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا اور اس میں شامل علماء کرام اور معززین کی مشاورت سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ڈی سی او نے محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ گیپکو کے تعاون کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الخدمت اسلامک مائیکروفنانس نے 10افراد کو190,000روپے کے قرضے جاری کردیئے 2ا فراد کو سیٹیزن ویلفیئر سوسائٹی نے رقم فراہم کی
گجرات (جی پی آئی)الخدمت اسلامک مائیکروفنانس نے 10افراد کو190,000روپے کے قرضے جاری کردیئے 2ا فراد کو سیٹیزن ویلفیئر سوسائٹی نے رقم فراہم کی۔مہمانوں میں،چوہدری محمد لطیف لنگڑیال ایڈووکیٹ گروپ لیڈرپی پی 115 چوہدری عبد الستارآ ف مہمند چک ،راجہ محمد انور موری شریف شامل تھے ۔تفصیلات کے مطابق الخدمت مائیکروفنانس سے قرض حاصل کرنے والے افراد میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب جامع مسجدشفیق جی ٹی روڈ کھاریاں میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت مائیکرو فنانس ڈائریکٹر چوہدری غضنفر اقبال نے کی ۔شرکاء میں الخدمت فائونڈیشن گجرات کے جنرل سیکر ٹری چوہدری عمران انورچوہدری محمد لطیف لنگڑیال ایڈووکیٹ گروپ لیڈرپی پی 115 چوہدری عبد الستار آ ف مہمند چک ،سینئر پروگرا م مینیجرعدنان افضل ،مائیکرو فنانس مینیجر نوید احمد گوندل اور انچارج مائیکروفنانس اسعد سعید شامل تھے ۔الخدمت مائیکرو فنانس کے ڈائریکٹرچوہدری غضنفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ کام خالصتاََ اللہ کی رضا کے لیے کر رہے ہیں مزید یہ کہ آج سے دو سال پہلے جب ہم نے یہ کام کیا تو جن لوگوں کو قرضے جاری کئے تھے انہوںنے اپنا کام شروع کیا،آج وہ اپنے پائو ں پر کھڑے ہیں۔انہوں نے قرض گرہندگان سے کہا کہ ووہ بروقت قرضے کی واپسی کو یقینی بنائیں تاکہ مزید افراد مستفید ہو سکیں ۔ 2ا فراد کو سیٹیزن ویلفیئر سوسائٹی نے رقم فراہم کی۔یاد رہے کہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات اب تک 253 افراد کوسینتالیس لاکھ اکیس ہزار روپے(4,721,000) کے چھوٹے بلاسود کاروباری قرضے فراہم کرچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں شراب کے نشے میں دھت شخص کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا
گجرات(جی پی آئی) گجرات میں شراب کے نشے میں دھت شخص کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا گذشتہ رات ایک بجے کے قریب محلہ سردار پورہ گجرات کا رہائشی ذوالقرنین ملک شراب پی کر سرگودھا روڈ پر آ گیا اسی دوران موٹر سائیکل سوار کانسٹیبل نعیم اختر دو کانسٹیبلوں کے ہمراہ گشت کرتے ہوئے وہاں پر آ گیا جنہیں دیکھ کر ملک ذوالقرنین اپنے گھر کی طرف بھاگنے لگا اور کانسٹیبلوں نے اسکا تعاقب کیا اور گھر تک پہنچ گئے اور ملز م کو گرفتار کر نے کیلئے گھر کا دروازہ کھٹکایا جس پر ملزم نے چھت پر چڑھ کر فائرنگ کر دی اور کانسٹیبل نسیم اختر سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر دو کانسٹیبل فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر ڈی پی او گجرات راجہ بشارت، ڈی ایس پی سٹی غلام مصطفی گیلانی، اور دیگر اہم پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچا دیا پولیس تھانہ سول لائن گجرات نے ملزم ملک ذوالقرنین کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
بہترین انسان وہ ہے جو دوسرے انسانوں کے کام آئے:راجہ بشارت محمود
گجرات (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات راجہ بشارت محمود نے کہا ہے کہ بہترین انسان وہ ہے جو دوسرے انسانوں کے کام آئے اور ان کیلئے مفید ثابت ہو اللہ تعالی کے ہاں کوئی چیز نکمی اور بے کار نہیں ہے جب ہم ٹیم ورک کے ساتھ کا م کریں تو کامیابی کی منازل طے کر سکتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی ریلوء ے روڈ گجرات کے دورہ کے موقع پر مختلف شعبہ جات کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ بشارت محمود نے ڈاکٹر اعجاز بشیر اور انکی فیملی اور دیگر ممبران کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ڈی پی او راجہ بشارت محمود نے اخواة اور ڈیسنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مستحق افراد میں قرضہ حسنہ کے چیک تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اعجاز بشیر جیسے لوگوں کا اللہ تعالی احسان ہے ہم سب کو دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالی انہیں مزید دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ اور ہمت دے انہوں نے اخوة کی طرف سے قرض حسنہ حاصل کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ حلال کام پر سرمایہ لگائیں دیانت اور محنت سے روزی تلاش کریں اللہ تعالی کا فضل کرم شامل حال ہو ا تو تھوڑے میں برکت آ جائے گی دینے والی اللہ کی ذات ہے اللہ تعالی سے مانگیں تھوڑی سی بے ایمانی بھی تباہ کر دے گی آپ اللہ تعالی اور مخلوق کے حقوق پورے کر نے کی کوشش کریں قرض حسنہ کی رقم وقت پر لوٹا دیں تاکہ مستحق دیگر افراد فائدہ اٹھا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ق کی قیادت نے ہمیشہ ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے:چوہدری شہزاد گل
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق ضلع گجرات کے نائب صدر سابق ناظم چوہدری شہزاد گل نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے ملک میں سیاسی بحران کا خاتمہ کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری سے کامیاب مذاکرات کر کے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ق کا منشور مقصود ملکی ترقی و خوشحالی اور عوامی بہتری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کی قیادت نے ہمیشہ ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے کامیاب مذاکرات سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ چوہدری شجاعت حسین انتہائی مدبر اور معاملہ فہم سیاستدان ہیں انشاء اللہ آئندہ بھی مسلم لیگ ق ملک وقوم کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں : چوہدری ارشد نواز چیمہ
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ارشد نواز چیمہ آف لندن (چوہدری سرفراز چیمہ فری لیب ، فری ڈسپنسری قمر سیالوی روڈ گجرات ) لالہ چوہدری صلاحی الدین چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے شیخ السلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے کامیاب مذاکرات کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملکی وقومی معاملات کو حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے آج ملک میں ایک بڑے سیاسی بحران کا خاتمہ کر کے قوم کے دل جیت لئے ہیں ان کے ان اقدامات سے تبدیلی کا آغازہو چکا ہے اور انشاء اللہ تعالی پاکستان میں تبدیلی آئے گی لوگ اپنی پسند کے عوامی نمائندے چنیں گے انہوں نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جو نکات پیش کئے تھے وہ پوری قوم کے دلوں کی آواز تھی انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں چور ، لٹیرے الیکشن نہیں لڑ سکیں گے انتخابی اصلاحات سے ان کا محاسبہ ہو گا نگران حکومت بھی عوام کی امنگوں کے مطابق قائم ہو گی انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ڈیکلریشن پر عملدرآمد سے ملک ایک نئی راہ پر چل نکلے گا انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری ظہور الٰہی شہید کے مشن کی تکمیل کر دی ہے آج اہل گجرات فخر محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں ایک بہترین لیڈر ملا ہے جو ملکی اور قومی معاملات کو بہتر طریقے سے حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے انشاء اللہ تعالی عام انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
چوہدری شجاعت حسین کو لانگ مارچ کے خاتمہ میں اہم کردار اد ا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں:چوہدری اصغر تیل والا
گجرات (جی پی آئی) گجرات کے صنعتکاروں ، تاجروں نے سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کو لانگ مارچ کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرنے اور سیاسی بحران کا خاتمہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے سابق ناظم چوہدری محمد اصغر تیل والا، چوہدری مظہر وڑائچ نت، چوہدری عطاء اللہ گل، چوہدری نجیب اشرف چیمہ، میاں اعظم انصاری، چوہدری اعجاز احمد شاہدولہ ٹائون، چوہدری پرویز اقبال آف پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری، ٹھیکیدار لیاقت علی، مرزا جمشید اقبال، میاں پرویز اختر پگانوالہ، چوہدری جاوید سراج، چوہدری اختر حسین لکی، نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری سے کامیاب مذاکرات کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک کی خوشحالی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں یہ معاملات بغیر کسی جانی و مالی نقصان کے بغیر طے پائے ہیں ہم عورتوں ، بچوں اور بوڑھوں جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھر پور احتجاج کیا انہوںنے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ تمام بحرانوں کو حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں آج ان کے ان اقدامات سے اہل گجرات کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن بہبودی مریضاںکے نو منتخب جنرل سیکرٹری جاوید بٹ کو مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری
گجرات(جی پی آئی)انجمن بہبودی مریضاں ABSHگجرات2013-0214-2015میں نو منتخب جنرل سیکرٹری جاوید بٹ کو مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری رکھا سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن گجرات چوہدری فرخ مجید PPPکے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد ظہیر، گجرات پریس کلب کے سابقہ صدر وسیم اشرف بٹ ، کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سید امجد علی رضوی، شہزاد احمد لنگڑیال، آفتاب احمد قریشی، شکیل احمد بھٹی سابقہ سنیئر نائب صدر ٹریڈرز ایسوسی ایشن ریلوئے روڈ گجرات، راجہ غفار احمد UC-47عرفان احمد قریشی، خالق محمد رحمانی، بانی رہنماء مسلم لیگ ن چوہدری فرید احمد، سجاد احمد بٹ، محمد انور بٹ لاہور، شیخ فضل باری سابقہ صدر ٹریڈرز ایسوسی ایشن ریلوئے روڈ گجرات، صدر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سیٹھ ارشد محمود صراف، شاہین بٹ، قیصر فاروق تحریک انصاف،UC45، تصویر احمد بٹ، محمد اکمل بٹ، راشد محمود بٹ، غلام مصطفے صراف ، شیراز احمد، پروفیسر مفتی ارشد محمود، محمد اکمل SDOٹی ایم اے ، نعمان ملک، عرفان اقبال گوندل، مہر نعیم اختر، تبریز حسین بٹ، سید اسد حسین صدر شاہ جہانگیر روڈ، چوہدری افتخار احمد، افتخار فریج سنٹر، سیٹھ جاوید اقبال صدر خان بہادر پلازہ ، محمد اصغر خلجی صدر گلزار مدینہ روڈ کے علاوہ دیگر تاجر برادری مبارکباد دینے میں شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
یوکرائن کے ایمبیسڈر30جنوری کو گجرات چیمبر کا دورہ کرینگے:راجہ طاہر شیر
گجرات(جی پی آئی)چیئر مین فارن افیئر سٹینڈنگ کمیٹی گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راجہ طاہر شیر نے بتایا ہے کہ یوکرائن کے ایمبیسڈر30 جنوری کو گجرات چیمبر کا دورہ کرینگے اور گجرات کے صنعتکاروں ، تاجروں سے خطاب کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی پی 112 سے عوام چوہدری محمد اشرف دیونہ کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب کرائیں گے:چوہدری محمد رزاق دیونہ
گجرات( جی پی آئی) پی پی 112 سے عوام چوہدری محمد اشرف دیونہ کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب کرائیں گے۔ آئندہ انتخابات میں چوہدری محمد اشرف دیونہ کو حلقہ بھر سے کلین سویپ کرائیں گے۔ چوہدری محمد اشرف دیونہ کا پیغام حلقہ کے گھر گھر پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے۔ آئندہ الیکشن میں چوہدری محمد اشرف دیونہ ہی کامیاب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد رزاق دیونہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد اشرف دیونہ حقیقی معنوں میں عوامی ترجمان ہیںاور آئندہ الیکشن میں انہیں کامیاب کروا کر حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ چوہدری محمد اشرف دیونہ عوامی خدمت میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں۔ انشاء اللہ چوہدری محمد اشرف دیونہ حلقہ پی پی 112 سے کلین سویپ کریں گے اور الیکشن میں ان کو کامیاب کروا کر حلقہ کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی سرائے عالمگیر کے زیراہتمام اسلامک سنٹر سرائے عالمگیر میں قاضی حسین احمد پروفیسر عبدالغفور احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوا
گجرات ( جی پی آئی) جماعت اسلامی سرائے عالمگیر کے زیراہتمام اسلامک سنٹر سرائے عالمگیر میں قاضی حسین احمد پروفیسر عبدالغفور احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوا ، جسکی صدارت ضلعی امیر جماعت ، اسلام ڈاکٹر سید احسان اللہ نے کی تقریب سے ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم ، صدر سرائے عالمگیر بار مرزا مشیعت الرحمن ، ڈاکٹر اختر چوہدری امید وار حلقہ پی پی 114 ، حاجی محمد لطیف ، شیخ محمد صدیق ، ملک عبدالوحید ، ، مولانا محمد اصغر نے خطاب کیا ، ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ نے کہا قاضی حسین احمد پروفیسر غفور احمد رول ماڈل کا درجہ رکھتے تھے ، انہوں نے ساری زندگی غلبہ دین کی جدو جہد کرتے ہوئے گزاری ، قاضی حسین احمد جہادی تحریکوں کے پشتیان تھے ، ان کی خدمات جماعت اسلامی اور جماعت اسلامی کے باہر حلقوں میں مدتوں یاد رکھی جائیں گی ، جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ قاضی حسین اور پروفیسر عبدالغفور احمد نے باد شاہی میں فقیری کی ۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ دونوں شخصیات سینٹ آف پاکستان اور قومی اسمبلی کے یکے بعد دیگر ے ممبر رہے مگر ان کے دامن پر کرپشن ، پلاٹ لینے اور مالی بے ضابطگی کا الزام ان کا بڑے سے بڑا سیاسی مخالف نہیں لگا لگا وہ اجلے دامن کے ستھ اپنے رب کے پاس چلے گئے ، قاضی حسین احمد نے جماعت اسلامی کا امیر ہوتے ہوئے دو کمروں کے فلیٹ میں منصورہ میں رہائش رکھی ، جماعت کی امارت کی ذمہ داری کے دوران طویل سفر سیاسی دو روں اور کشمکش کے دور میں قرآن حکیم حفظ کیا ، صدر سرائے عالمگیر بار کے صدر مرزا مشیعت الرحمن نے کہا کہ میرے والد محترم حکیم مرزا بشیر احمد اور میربھائی پروفیسر عزیز الرحمن جماعت کے رکن رہے ، میں جماعت اسلامی کے دوستوں کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر خدمت کر نے کیلئے میدان میں ہوں ، اجتماع سے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں شبیر احمد خاور ، مولانا محمد اصغر ، ملک عبدالوحید ، ڈاکٹر اختر چوہدری ، حاجی محمد لطیف ، شیخ محمد صدیق ربانی رضا وحید نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
نبی اکرم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی سیرت کو اپنا کر ہم دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر اور ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں: ڈاکٹر طارق سلیم
گجرات ( جی پی آئی) نبی اکرم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی سیرت کو اپنا کر ہم دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی تصویر اور ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں ، محسن انسانیت صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی توحید بیان کی ، اور انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر خدائے بزرگ برتر کی غلامی میں دیا ، اور دین اسلام کو بطور نظام زندگی اور غالب دین کے طور پرپیش کیا ، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طارق سلیم نے جامع مسجد قرطبہ میں خطبہ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے نبی اکرم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلمکی محبت کا تقاضی ہے کہ ہم ان کے لائے ہوئے نظام زندگی جس کو غالب کر نے نے کیلئے پیار ے بنی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم بدر ، اخد کے معرکوں سے گزرے آپ کے دندان مبارک شہید ہو ئے ، اسی دین کو غالب اور تہذیب کو غالب تہذیب کے طور پر پیش کر نے کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ اسلام دشمن اسلام اور مسلمانوں پر جیتنے حملے کریں یہ بات چیلنج کے طور پر کہی جا سکتی ہے کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلماور آپ کے صحابہ جیسی سیرت کی جھلک ساری انسانی تاریخ میں پیش نہیں کر سکتے ، اس لیے مسلمان مدینہ طیبہ کی ماڈل اسلامی ریاست اور قرآن و سنت کو دعوت کی بنیاد بنا کر دنیا کو نظام عدل دے سکتے ہیں اور مسائل کی دلدل سے نکل سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔