گجرات کی خبریں 2.02.2013
Posted on February 3, 2013 By Noman Webmaster گجرات
چک کمالہ میں دہشت گردی امام مسجد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
گجرات (جی پی آئی)چک کمالہ میں دہشت گردی امام مسجد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق چکی تحصیل پنڈی گھیب کے رہائشی قاری جاوید اختر ربانی گزشتہ طویل عرصہ سے تھانہ ٹانڈہ کے نواحی گائوں چک کمالہ میں مسجد میں خطابت اور امامت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ گزشتہ روز بعدنماز عشاء نامعلوم افراد نے گھر سے بلا کر ویرانے میں لے گئے جہاں نامعلوم ملزمان نے قاری جاوید اختر کو سر اور پیٹ میں گولیاں ما ر کر شہید کردیا پولیس تھانہ ٹانڈہ موقع پر پہنچ گئی ضروری کاروائی اور مقدمہ اندراج کے بعد قاری جاوید اختر کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردی جبکہ پولیس نے نامعلوم افرا د کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور رات گئے چک کمالہ میں قاری جاوید اختر کی نماز جنازہ ادا کی گئی اوربعدازاں ان کی میت ان کے آبائی گائوں چکی تحصیل پنڈی گھیب روانہ کردی گئی ہے نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم ، چوہدری محمد ریاض ، چوہدری بہادر خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری شبیر خاور ، ناظم دفتر سعید احمد ساجد ، مولانا قاری عبدالمجید خطیب میونوال کلاں ، قاری عبدالحمید عثمانی خطیب اعظم جلالپورجٹاں ، قاری عتیق الرحمان ربانی خطیب اعظم ڈھلو شرقی ، قاری محمد مغظم خطیب کمالہ چک ، قاری گل شیر اعوان خطیب جامع مسجد کھجور والی گجرات ، مولانا محمد اصغر خطیب اعظم کھٹالہ ، ضیاء المجید ضیاء ،قاری محمد الیاس آصف خطیب کھرانہ ،عاطف محذوم چک کمالہ ، عمران چک کمالہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ قاری جاوید اختر کو نامعلوم دہشتگردوں نے ناحق قتل کیا ہے جبکہ پولیس کو چاہئے کہ قاری جاوید اختر کے قاتلوں کا پتہ لگا کر ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں اگر اسی طرح علماء کرام کا ناحق قتل ہوتا رہا اور کوئی پوچھنے والا نہ ہوا تو ضلع گجرات بھی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خسرہ سے آگا ہی کے متعلق عوام النا س میں آگا ہی کے لیے ڈی سی او نوازش علی کی زیر قیا دت ایک واک کا اہتما م کیا گیا
ٰگجرات (جی پی آئی) خسرہ سے آگا ہی کے متعلق عوام النا س میں آگا ہی کے لیے ڈی سی او نوازش علی کی زیر قیا دت ایک واک کا اہتما م کیا گیا ۔ واک عزیز بھٹی ہسپتا ل شروع ہو کر کچہر ی چو ک اختتا م پذیر ہو ئی۔واک میں ای ڈی او ہیلتھ ڈا کٹر خا لد فیض، ڈی او ہیلتھ ،یم ایس ڈ اکٹر طا ہر نو ید ،ضلع بھر کے سر کا ری محکمو ں کے افسران ، لیڈی ہیلتھ ور کر ز، این جی اوز اور میڈیا کے نما ئندگا ن کی کثیر تعداد نے بھی شر کت کی۔ واک کے اختتا م پر خطا ب کر تے ہو ئے ڈی سی او نوازش علی نے کہا کہ خسر ہ کے حو الہ سے محکمہ صحت کی طر ف سے کیے گئے اقدا ما ت خو ش آئند ہیں اور اس سلسلہ میںخراج تحسین پیش کر تا ہوں ۔لیڈی ہیلتھ ورکر ز نے ہر دور میں چا ہے ڈینگی ہو یا پو لیو اپنی خدما ت کے ذریعے عوام الناس میں اپنا لو ہا منوایا ہے۔ میری ان بہنو ں سے گذارش وہ پہلے ہی کی طر ح انتہا ئی مستعدی سے اپنا کر دار ادا کر تے ہو ئے بچو ں کی ذندگیا ں بچا ئیں ۔میں انشا ئاللہ اپنے تما م تر وسا ئل کو برو ئے کا ر لا تے ہو ئے ان کی خد ما ت کو سلا م کر تے ہو ئے خصو صی انعا م کا اعلا ن کر تا ہوں ۔لیڈی ہیلتھ ور کر ز کے تما م مسا ئل کا ترجیحی بنیا دوں پر حل اپنی اولین تر جیح سمجھتا ہوں ۔ اس مو قع پر ای ڈی او ہیلتھ نے ڈی سی او کو بتا یا کہ ہما رے ضلع میں سب سے کم صر ف 12کیس سا منے آئے ہیں ۔ہم نے اپنی ٹیم ورک کے ذریعے ایمر جنسی الر ٹ ہو کر کا فی حد تک قا بو پا لیا ہے ۔ اُنہو ں نے کہا کہ ہما رے ضلع میں کو ئی بھی کیس سیریس نہیں ہے۔ اور تما م بچو ں کو مو ثر علا ج بہم پہنچا یا جا رہا ہے۔ انشا ئاللہ جس طر ح پو لیو میں ضلع گجرات ڈویژن بھر پہلے نمبر پر رہا اسی طرح خسر ہ میں بھی ہم خصو صی کردار ادا کرتے ہو ئے اپنے ضلع کو خسرہ فری ضلع بنا ئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ق لیگ کو اب کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ چوہدری احمد مختار حلقہ این اے 105 سے الیکشن لڑینگے:صادق طور
گجرات ( جی پی آئی)مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر و پیپلزپارٹی کے ممتاز رہنما ء صادق طورنے کہا ہے کہ ق لیگ کو اب کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ چوہدری احمد مختار حلقہ این اے 105سے الیکشن لڑینگے ‘چوہدری احمد مختار نے حلقہ این اے 105سے چوہدری برادران کے مقابلے میں واضح الیکشن لڑنے کا اعلان کرکے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں نئی روح پھونک دی ہے انہوں نے کہاکہ چوہدری احمد مختار نے پہلے بھی شرافت اور عوامی خدمت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کی تھی انشا ء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی وہ این اے 105سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ‘صادق طور نے کہا کہ پوری طاقت کے ساتھ ا ن کی انتخابی مہم چلائیں گے کویئی بھی سیاسی جماعت ہماری مقبولیت کو کم نہیں کرسکتی کیونکہ پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے اور جس کی جڑیں عوام میں ہیں انہوں نے کہاکہ چوہدری احمد مختار این اے 105کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کے عوام چوہدری برادران کے ظلم و ستم ابھی تک نہیں بھولے گجرات کے عوام اب با شعورہوچکے ہیں :انعام الٰہی بٹ
گجرات ( جی پی آئی)پیپلزپارٹی تحصیل گجرات کے صدر انعام الٰہی بٹ نے کہا ہے کہ گجرات کے عوام چوہدری برادران کے ظلم و ستم ابھی تک نہیں بھولے گجرات کے عوام اب با شعورہوچکے ہیں جس طرح انہوںنے پہلے شرافت کی سیاست کو فروغ دیا تھا اب آئندہ بھی وہ اپنے حلقہ میں شرافت کی سیاست کو فروغ دیتے ہوئے اپنے قائد چوہدری احمد مختار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے انہوں نے کہاکہ چوہدری احمد مختار نے حلقہ این اے 105سے چوہدری برادران کے مقابلہ میں الیکشن لڑنے کیلئے آصف علی زرداری سے باقاعدہ اجازت لے لی ہے پیپلزپارٹی ضلع گجرات اور سٹی گجرات ودیگر تنظیموں نے ان کی کامیابی کیلئے ابھی سے دن رات کام کرنا شرو ع کردیا ہے انشاء اللہ تعالیٰ چوہدری احمد مختار کی کامیابی سے ایک بار پھر گجرات میں غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا مکمل صفایا ہوجائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید علی عمران شاہ ایڈووکیٹ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
گجرات (جی پی آئی)تحریک استقلال کے مرکزی نائب صدر اور انسانی حقوق کمیٹی پنجاب کے چیئر مین سید باقر رضوی نے ممتا زقانون دانوں سید علی عمران شاہ ایڈووکیٹ اور سید علی رضوان ایڈووکیٹ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے صدقے کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت اور خدا ترس عورت تھی خدا وند کریم ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجنوں سے نوازے ‘سید باقر رضوی نے تمام پسماندگان خصوصا ان کے بیٹوں اور سید عظمت حسین شاہ آف بیووالی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور صبر کی توفیق کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق سلامت کا چوہدری سرفراز احمد کدھر عرف بھولا پہلوان سے اظہار تعزیت
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی وسماجی رہنماء سرپرست اعلیٰ یوسی 49پاکستان مسلم لیگ ن چیف ایگزیکٹو اسلامت جیولرز اینڈ سنز ‘وائس چیئر مین ٹی ایم اے اسٹینڈنگ کمیٹی اور گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طارق سلامت صراف نے چوہدری سرفراز احمد کدکھر عرف بھولا پہلوان کے بھائی چوہدری فیاض احمد کدھر عرف فیجی پہلوان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور گھر والوں کو صبر کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔ہم اس غم کی گھڑی میں چوہدری سرفراز احمد کدھر المعروف بھولا ںپہلوان اور ان کے دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم انتہائی ملنسار خوش اخلاق اور مہمان نواز تھے اور ہمیشہ خلق کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔