گجرات کی خبریں 20-01-2013
Posted on January 21, 2013 By Noman Webmaster گجرات
سٹیزن فرنٹ شہر گجرات کے جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ کی سربراہی میں وفد نے میاں نواز شریف سے جاتی عمرہ میں ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ شہر گجرات کے جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ کی سربراہی میں وفد نے سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے جاتی عمرہ میں ملاقات کی ، اور ان کے چھوٹے بھائی میاں عباس شریف کی اچانک وفات پر تعزیت کی ، فاتحہ خوانی پڑھی گئی ، خاور بشیر بٹ کے ساتھ وفد میں سیکرٹری اطلاعات سٹیزن فرنٹ شہر گجرات ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، میاں جمال صفدر موجود تھے ، وفد نے اس موقع پر اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خاں ، سینٹر پرویز رشید ، سینٹر اسحاق ڈار ، کیپٹن صفدر اور سینٹر شاہد اللہ خان سے بھی ملاقات کر کے تعزیت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ََََََََََََََََََََََِ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری شجاعت حسین پاکستان کا درد رکھنے والے منجھے ہوئے سیاستدان ہیں :جمال صفدر
گجرات (جی پی آئی) چوہدری شجاعت حسین نے ثابت کر دکھایا کہ وہ پاکستان کا درد رکھنے والے منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ، ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی راہنما میاں جمال صفدر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں منہاج القرآن کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری سے کامیاب مذاکرات کر کے ملک کو بہت بڑے سانحہ سے بچایا ، انہوں نے کہا کہ دونوں طرف سے کھلے ذہن کا مظاہرہ کیا گیا ، انہوں نے کامیاب مذاکرات پر چوہدری شجاعت ھسین ، امین فہیم کے کردار کو سراہا ، مزید انہوں نے وفاقی حکومت اور طاہر القادری کو بھی مبارک باد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحرائے مدینہ میلاد کمیٹی محلہ حسن پورہ کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ عظیم الشان محفل ذکر خیر الانام صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا انعقاد
گجرات (جی پی آئی) صحرائے مدینہ میلاد کمیٹی محلہ حسن پورہ کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ عظیم الشان محفل ذکر خیر الانام صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا انعقاد ، محفل میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی صدارت پیر صوفی محمد عارف چشتی آستانہ عالیہ بھٹی کے شریف وزیرآباد نے کی ، جبکہ مہمانانِ گرامی میں صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی پیر سید زمان شاہ اور پیر سید حسن شاہ گجراتی تھے ، اس موقع پر تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا ، نعت رسول مقبول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا شرف یاسر امجد قادری ، محمد شہزاد تحسین مدنی ، ظہیر بلالی و دیگر نے حاصل کیا ، مقامی ثناء خوانِ رسول چوہدری نعمان الحق ، شاہد لطیف بٹ اور محمد علی سیفی نے بھی ہدیہ نعت پیش کیا ، مہمانانِ گرامی میں محسن جاوید بٹ ، محمد یوسف تارڑ ، عامر چوہدری ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، سیٹھ ظہیر عباس صراف ، محمد لطیف بٹ ، چوہدری محمد اختر ، چوہدری خاور رشید گل ، چوہدری نعیم پرویز تارڑ ، عبدالطیف بٹ ، جاوید اسلم قادری ، خالد محمود بٹ ، چوہدری نذر ورک ، چوہدری الیاس و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ، یہ محفل میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم زیر نگرانی قاری محمد عامر رضوان عطاری منعقد ہوئی ، انتظامیہ میں علاقہ کی اہم شخصیات شامل تھیں ، مہمانانِ گرامی کو خوبصورت تحائف دئیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آستانہ عالیہ آوان شریف میں ربیع الائول کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ آوان شریف میں ربیع الائول کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی ، جس کی صدارت صاحبزادہ پیر منصور الحق آوانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف نے کی ، جبکہ یہ محفل زیر نگرانی صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی منعقد ہوئی ، خصوصی خطاب مفتی محمد اقبال چشتی آف لاہور نے کیا ، جبکہ نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، نعت رسول مقبول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا شرف عارف شاہد گوندل ، محمد سلیم مہروی نے حاصل کیا ، مہمان خصوصی صاحبزادہ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف تھے ، اس موقع پر پیر سید شاہد شاہد ، صاحبزادہ مسرور احمد آوانی ، نثار احمد نثاری ، صاحبزادہ عبدالرحمان آوانی ، مولانا محمد مہندی خاں قادری ، قاری محمد امین ضیاء ، مولانا محمد عنصر اقبال قادری ، مولانا حافظ ساجد محمود ، مولانا شبیر احمد ، چوہدری محمد عنصر پاکستان ریلوے ، رانا شبیر احمد فیصل آباد ، چوہدری جاوید اختر ، چوہدری نوید احمد ، مولوی غلام رسول ، ماسٹر فیاض پیروشاہ ، چوہدری نواز گجر ، جمال صفدر ، چوہدری یاسر ، چوہدری فیضان ، چوہدری نعیم ، چوہدری ناظم ، چوہدری وسیم ، حاجی محمد اسحاق ، حاجی نواز ، چوہدری بشیر ، چوہدری عارف ، چوہدری ریاض ، چوہدری عثمان ، چوہدری فیصل ، چوہدری نثار ، ڈاکٹر جمال احمد صمدانی لاہور و دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر ماجد حسین ساجد رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ،
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر ماجد حسین ساجد رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ، ان کی بارات اور ولیمہ کی تقریب میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی ، ان کی دعوت ولیمہ بشیر محل میرج ہال میں منعقد ہوئی ، جس میں اعلیٰ سیاسی ، سماجی ، صحافتی شخصیات نے شرکت کی ، جن میں صدر گجرات پریس کلب سید وقار حیدر گیلانی ، عامر چوہدری ، وحید مراد مرزا ، ظہیر مرزا ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، اعجاز احمد شاکر ، ذوالفقار علی ، یاسر احمد وریاء ، سابق ناظم ماسٹر محمد اشرف ، چوہدری محمد عنصر ، سابق ناظم منظور حسین ڈار ، ڈاکٹر نذیر ، حاجی بشیر احمد جنجوعہ ، حاجی عنصر ، چوہدری مقصود احمد پنجاب پولیس ، چوہدری ارشاد احمد ، شفیق چوہان ، عمران رفیق کمبوہ ، راجہ شیراز، ذیشان ڈار ، حاجی صغیر ، حاجی رمضان ، حاجی چاند ، چوہدری افضل گجر ، چوہدری رمضان گجر و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری شوکت علی کدھر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل آج ادا کی جائیگی
گجرات (جی پی آئی) چوہدری سلطان کدھر کے صاحبزادے، چوہدری احمد حسین کدھر ، چوہدری محمد علی کدھر ، چوہدری امتیاز علی کدھر ایڈووکیٹ کے بھائی چوہدری شوکت علی کدھر جو کہ گزشتہ دنوں پرتگال میں انتقال کر گئے تھے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل آج محلہ نور پور پڈھے میں ادا کی جائیگی ، دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محلہ سردار پورہ میں جو خوف وہراس پھیلا ہے اسی کو کنٹرول کرتے ہوئے پولیس جوان شہید ہوا ہے :سید مصطفی گیلانی
گجرات ( جی پی آئی) سرگودھا روڈ محلہ سردار پورہ میں ایک ہفتہ میں سات وارداتوں اور ایک پولیس ملازم کی شہادت کے بعد ڈی ایس پی سٹی غلام مصطفی گیلانی SHOتھانہ ملک مبشر انچارج سی آئی سٹاف فراست چٹھہ انچارج چوکی شاہین امجد کی اہل علاقہ صدر انجمن تاجران مدینہ بازار عرفان حفیظ کھوکھر، جنرل سیکرٹری مرزا اکمل بیگ سابق کونسلر امجد پرویز بٹ، سابق ناظم مرزا بشیر ، سابق کونسلر مرزا قمر عباس، ڈاکٹر ارشد، ملک ارشد، بابا اللہ دتہ، سینئر نائب صدر مدینہ بازار قیصر فاروق، شاہین بٹ، مرزا اعجاز، عابد حسین بھٹی ، مجاہد حسین سے کرائم کنٹرول کرنے کے لئے پولیس اور عوام میں باہمی تعاون اور تاجروں سے کرائم کنٹرول کرنے کے خوالہ سے تجاویز لی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی مصطفی گیلانی نے کہا کہ محلہ سردار پورہ میں پے در پے وارداتوں سے جو خوف ہراس پھیلا ہے اسی کو کنٹرول کرتے ہوئے پولیس جوان شہید ہوا ہے جلد اہل علاقہ کے تعاون سے جلد ان جرائم پیشہ افراد پر قابو پا لیں گے اس موقع پر صدر انجمن تاجران عرفان حفیظ کھوکھر نے کہا کہ اگر معززین علاقہ اپنے اپنے علاقوں میں چوروں ڈکیتوں کی سفارش کرنا چھوڑ دیں اور پولیس کو میرٹ پر تفتیش کرنے دیں تو جرائم میں کمی ہو سکتی ہے تاجر برادری اور اہل علاقہ گجرات میں کرائم کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کے شانہ بشانہ ہیں ہر ممکن مدد کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی میلاد کمیٹی آف شادیوال نے جشن عید میلاد البنی ۖ کی تقریبات کو زور و شور سے شروع کر دیا
گجرات(جی پی آئی )مرکزی میلاد کمیٹی آف شادیوال نے جشن عید میلاد البنی ۖ کی تقریبات کو زور و شور سے شروع کر دیا ہے اس سلسلہ میں انہوں نے شادیوال کے مختلف بازاروں ، چوراہوں ، گلیوں ، کوچوں کو مختلف جھنڈیوں، جھنڈوں اور تازین و آرائش کی چیزوں سے سجانا شروع کر دیا ہے اور اپنی حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیںمرکزی میلاد کمیٹی شادیوال کے صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دفعہ شادیوال میں ہم بڑے پر جوش انداز میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ شادیوال میں جشن عید میلاد البنی ایک منفرد اور شاندار طریقہ سے منعقد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ہم قلعہ دار موڑ سے لے کر دارہ ذیلدارہ تک کے راستے کو بڑے احسن طریقے سے سجایا جائے گا اور ہم اس خوشی کے موقع پر کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے اور انشاء اللہ شادیوال کو جشن عید میلاد النبی کے موقع پر دلہن کی سجا کر حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اُن کی ولادت کے دن اظہار محبت کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری شجاعت حسین نے علامہ طاہر القادری کیساتھ مذاکرات کر کے عظیم لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے:چوہدری محمد شریف
گجرات (جی پی آئی )ہریانوالہ مسلم لیگ ق کے ممتاز رہنما چوہدری محمد شریف سندھو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے علامہ طاہر القادری کیساتھ مذاکرات کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک بڑے اور عظیم لیڈر ہیں اُن کی ذہانت کو مد نظر رکھتے ہوئے پیپلزپارٹی نے اُن کو اپنے اعتماد میں لے کر یہ فیصلہ کیا کہ اُنہیں علامہ ڈاکٹرطاہر القادری کیساتھ ہونے والے مذاکرات میں کمیٹی کا انچارج بنایا جائے چوہدری شجاعت حسین نے بڑی دانشمندی سے علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے مذاکرات کر کے ملک کو ایک بہت بڑے انسانی و مالی نقصان ہونے سے محفوظ رکھا ہے انہوں نے نہ صرف علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کیساتھ مذاکرات کئے بلکہ انہوں نے اُن مذاکرات کو کامیاب ہونے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے چوہدری شجاعت نے اپنے بیان میں کہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری ایک عظیم مذہبی و عوامی لیڈر ہیں اور جو مطالبات انہوں نے کئے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ اُن کو نہ صرف مانا جائیگا بلکہ اس پر عملدرآمد بھی کیا جائے تاکہ ایک عام آدمی کو اس بڑے لانگ مارچ کا کوئی فائدہ ہو سکے اور کلین اور فیئر الیکشن کا انعقاد ہو سکے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سے ہی عوام کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچا ہے اور سوچتے رہیں گے کیونکہ ہماری جماعت نے ہمیشہ عوامی مفادات کو مد نظررکھتے ہوئے فیصلے کیے ہیں چوہدری شریف سندھو نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والے دور میں مسلم لیگ ق ہی ملک کی واحد اور نمائندہ جماعت ہو گی اور وہ اپنے سابقہ دور کی طرح آنے والے دور میں بھی بے شمار ترقیاتی منصوبہ جات نہ صرف شروع کرینگے بلکہ ان کو پایہ تکمیل تک بھی پہنچائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ عمر طارق کی تحصیلدار کے امتحان میں نمایاں پوزیشن
گجرات(جی پی آئی)اردوکاقدیم محاوراہے:ہونہاربرواکے چکنے چکنے پات۔گجرات کی صحافت میں منفردریکارڈقائم کرنے والے سینئرترین صحافی راجہ طارق محمودکے صاحبزادے راجہ عمرطارق نے بھی آزادکشمیرپبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام ہونے والے تحصیلدارکے امتحان میں پاکستان بھرمیں نمایاںپوزیشن حاصل کرکے ایک نیاریکارڈقائم کردیااوراپنے والدکی روایات کوقائم رکھا۔راجہ عمرطارق پاکستان میں مقیم جموں وکشمیرکے مہاجرین کیلئے مختص دونشستوں پرنمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے تحصیلدار منتخب ہوگئے ہیں اورعنقریب لاہورکی سول سروسزاکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق تحصیلدار کیلئے آزادکشمیرکے دس اضلاع کی10اورمہاجرین کی دوسیٹوں پرلگ بھگ 3500امیدواروں نے تحریری امتحان دیا۔پاس ہونے والوں میں سے ٹاپ کے67امیدواروں کوانٹرویوکیلئے بلایاگیاجن میں مہاجرین کی دوسیٹوں کیلئے 17امیدواروںکوبلایاگیا۔ان میں سے دوکاانتخاب کیاگیاجن میں راجہ عمرطارق شامل ہیں۔منتخب ہونے والادوسراامیدوارپہلے ہی حکومت آزادکشمیرکے زیرانتظام پہلے ہی بطورنائب تحصیلدارخدمات انجام دے رہاہے۔راجہ عمرطارق کابطورتحصیلدارانتخاب ان کی اعلیٰ صلاحیتوں اورعمدہ تعلیم وتربین کامنہ بالتاثبوت ہے۔راجہ طارق محمودکے دوست احباب نے انہیں بیٹے کی شاندار کامیابی پردلی مبارکباددیتے ہوئے نیک تمنائوں کااظہارکیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
ایم کیوایم کے ممبرسندھ اسمبلی سیدمنظرامام شہیدکی یادمیں ایم کیوایم ضلع گجرات کے مرکزی دفترمیں شمعیں روشن کی گئیں
گجرات(جی پی آئی)ایم کیوایم کے ممبرسندھ اسمبلی سیدمنظرامام شہیدکی یادمیں ایم کیوایم ضلع گجرات کے مرکزی دفترمیں شمعیں روشن کی گئیں اورانکی مغفرت کی دعاکی گئی۔اس موقع پر نویدصادق ملک،سیدبلال حسین نقوی سمیت کمیٹی کے تمام ممبران بھی موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب نے بہاولپورکی کنزیومرکورٹ کے جج چودھری محموداحمدشاکرکوگجرات کی کنزیومرکورٹ کاجج مقررکردیاہے
گجرات(جی پی آئی)حکومت پنجاب نے بہاولپورکی کنزیومرکورٹ کے جج چودھری محموداحمدشاکرکوگجرات کی کنزیومرکورٹ کاجج مقررکردیاہے۔یادرہے کہ گجرات کی کنزیومرکورٹ کے جج کاکچھ عرصہ قبل تبادلہ کردیاگیاتھاجس کے بعدیہ نشست خالی تھی اورسائلان کوکافی پریشانہ کاسامناتھاکیونکہ کافی مقدمات تعطل کاشکارتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے گجرات کے فائر مین شبیر حسین کی ریٹائرڈمنٹ کے موقع پر الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا
گجرات( جی پی آئی )ٹی ایم اے گجرات کے فائر مین شبیر حسین کی ریٹائرڈمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں فائر بریگیڈ کے عملہ کی جانب سے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیاتقریب سے ایڈمنسٹریر سمیر احمد سید، ٹی ایم او چوہدری خرم ترہنگی، چوہدری ارشاد وڑائچ، چوہدری احسان وڑائچ، چوہدری محمدفیاض، شبیر حسین، عمر شجاع نے خطاب کیاخطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر سمیراحمد سید نے کہا کہ شبیر حسین نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ ٹی ایم اے کے لیے وقف کیے رکھا جس پرہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے فائر بریگیڈ میں کام کرکے نہ صرف اپنی ڈیوٹی سرانجام دی بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت بھی کی کیونکہ انکا کام ہی لوگوں کی جان کی جان و مال کو بچانا ہے اور انکو بہترین ڈیوٹی سرانجام دے کر ریٹائرڈ ہونے پر مبارکبادپیش کرتا ہوں،ٹی ایم او چوہدری خرم محمود ترہنگی نے اپنے خطاب کہا کہ شبیر حسین ایک محنتی ورکر اور کام پر پوری توجہ دینے والا ورکر ہے اور اسکی ریٹائرڈمنٹ کے بعد اسکے بیٹے کو بھرتی کیا جائے گا ،فائر آفیسر چوہدری ارشاد وڑائچ نے کہا کہ شبیرحسین کے ساتھ ہمارا وقت بہت اچھا گزرا اور انتہائی بہترین وقت گزار کر ریٹائرڈہونا انکی خوش قسمتی ہے انہوں نے کہا کہ شبیر حسین نے اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری سے سرانجام دی اور میں اس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں سرپرست ٹی ایم اے ایمپلائز یونین چوہدری احسان وڑائچ نے کہا کہ شبیر حسین محنتی ورکر ہے او راس نے اپنی ڈیوٹی انتہائی جانفشائی سے سرانجام دی اسکے جانے کا ہمیں غم رہے گا لیکن عام زندگی میں ان کے ساتھ تعلق پہلے کی طرح مضبوط رہے گا پاک ایمپلائز یونین کے صدر فراست حسین ڈار نے کہا کہ شبیر حسین کو ریٹائرڈ ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ورکروں کی طرف سے شبیر حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اچھے ورکرز کا ساتھ ملا ہے تقریب میں ٹی او آر عمر شجاع ، اڈا سپرنٹندنٹ چوہدری اعجاز احمد، چیف سینٹری انسپکٹر چوہدری نصر اللہ کنگ، چوہدری مستنصر چیمہ، مرزا شاہد رشید، قاری سفیع الدین،ریاست علی، راجہ منو رحسین، ذوالفقار احمد، بابا مقصود احمد، حاجی مشتاق بٹ، خواجہ مظہر الحسن، تصدق حسین، اسلام ڈار، چوہدری یاسر وڑائچ، سہیل انور، چوہدری اشتیاق نت، سخاوت علی، نوید اختر، توقیر ارشد، شوکت محمود، نعیم القمر، مستری زاہد حسین، محمد صفدر و دیگر ملازمین نے بھرپور شرکت کی تقریب کے اختتام پر شرکاء کو پر تکلف ٹی پارٹی دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز بزنس مین حاجی اورنگ زیب بٹ ، نو منتخب صدر گجرات بار راجہ حنیف کو مبارکباد دینے کیلئے ڈسٹرکٹ بار گجرات گئے
گجرات( جی پی آئی ) ممتاز بزنس مین حاجی اورنگ زیب بٹ ، نو منتخب صدر گجرات بار راجہ حنیف کو مبارکباد دینے کیلئے ڈسٹرکٹ بار گجرات گئے اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)میر انجم، رضوان بٹ،راجہ نعیم، مرزا شہزاد بیگ، مرزاوقاص بیگ، ملک آفتاب و دیگرانکے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پروفیشنل آٹو کیڈ ڈپلومہ سے فارغ ہونیو الے طلبہ کے پہلے گروپ کیلئے تقریب تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
گجرات(جی پی آئی)اکیڈمی آف ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی اور حسن ایسوسی ایٹس کے اشتراک سے اکیڈمی سے پروفیشنل آٹو کیڈ ڈپلومہ سے فارغ ہونیو الے طلبہ کے پہلے گروپ کیلئے تقریب تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت شیخ زاہد حسن چیف ایگزیکٹو اکیڈمی آف ڈئزائن ٹیکنالوجی نے کی جبکہ حاجی مظہر پرنسپل فاران کالج ،شہزد اُپل پرنسپل سراج سکول ،ملک رضوان آدم جی گروپ لاہور ،سعد مشتاق ہیڈ سول ڈیپارٹمنٹ فاران کالج اور صہیب رومی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ زاہد حسن نے کہا کہ سول ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ کرنے کے بعد ہمارے نوجوانوں کو عملی زندگی میں کام کرنے کے دوران جن مسائل اور مشکلا ت سے پالا پڑتا ہے ۔اکیڈمی آف ڈئزائن اینڈ ٹیکنالوجی نے پروفشینل آٹو کیڈ ڈپلومے میں ان مسائل پر خصوصی توجہ دی ہے اور طلبہ کو فیلڈ میں ان مسائل سے چھٹکارے اور بہتر کام کرنے کیلئے عملی طور پر تربیت دی جاتی ہے اور مکمل پریکٹیکل کے ساتھ ان تمام چیزوں کو سمجھا کر نوجوان طلبہ کو عملی زندگی میں اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ بغیر کسی مدد کے اپنی فیلڈ میں کہیں بھی بلاخوف و خطر اپنی خدمات سر انجام دے سکیں۔پرنسپل فاران کالج حاجی مظہر نے کہا کہ گجرات میں سول ٹیکنالوجی کے حوالے سے پریکٹیکلی تربیت کے اہتمام کیلئے اکیڈمی اینڈ ڈئزائن اینڈ ٹیکنالوجی خوش آئند ہے اور ہم آج اس اکیڈمی سے فارغ ہونیو الے طلبہ کے پہلے گروپ کو مبارکباد دیتے ہیں اور ساتھ اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو شیخ زاہد حسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔تقریب سے شہزاد اُپل ،ملک رضوان اور سعد مشتاق نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے اختتام میں 20کامیاب طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔وقار بٹ ،سید باقر شاہ ،نعیم بٹ ،شیخ اشفاق ،عدنان رومی بلڈرز ،عثمان طیب ،یوسف بھٹہ ،طاہر جمیل سیال ،سید عابد علی ،صغیر احمد قمر ،ظہیراحمد سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ۔شیخ زاہد حسن نے تمام شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا اور انکے اعزاز میں پروقار ظہرانہ بھی دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہ ربیع الاول بڑی رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے :چوہدری رفاقت علی پرنس
گجرات(جی پی آئی)ماہ ربیع الاول بڑی رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں تاجدار ختم نبوت امام الا انبیا ء نبی اکرم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ولادت ہوئی ۔جس سے دنیا میں آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی آفتاب رسالت کی کرنیں دنیا کے چاروں کونوں میں بکھر گئیں ۔جہالت اور تاریکی کے تمام بادل چھٹ گئے ۔ظلم کی چکی میں سسکتی ہوئی انسانیت کو اﷲ تعالیٰ نے وہ مسیحا بطخا صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم عطا فرمایا ۔جس نے تمام انسانیت کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر خدائے بزرگ وبرتر رب جلیل کی غلامی میں دیدیا ۔ان خیالات کا اظہار چوہدری برادران کے درینہ ساتھی چوہدری وجاہت حسین کے رفیق خاص سابقہ ناظم یوسی فتح پور چوہدری رفاقت علی پرنس سرپرست آرائیں موومنٹ ضلع گجرات نے اپنے ربیع الاول کے پیغام کے حوالہ سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سیرت طیبہ ،صرف امت مسلمہ ہی نہیں بلکہ تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ۔آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ولادت تمام انسانیت کیلئے نعمت عظیم سے کم نہیں ۔ میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا تقاضا ہے کی سیرت طیبہ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم اپنائی جائے ۔آج کے ہمارے تمام مسائل اور بحران کا حل آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر من و عن عمل کرنے میں ہے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب تک امت مسلمہ میں نبی اکرم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم اور صحابہ اکرام کی سیرت کو مشعل راہ بنائے رکھا مسلمان اور اسلام دنیا پر حکمرانی کرتے رہے ۔آج ہم نے اس چیز کو پش پست ڈالا تو اﷲ تعالیٰ نے ہمیں غیروں کا محکوم کر دیا اور ذلت و پسی ہمار ا مقدر بن گئی۔یہ ماہ مقدس ہمیں اتفاق و اتحاد بھائی چارے اور اخلاق کا درس دیتا ہے ۔اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ۔دہشت گردی میں ملوث لوگوں کا انسانیت اور اسلام کے ساتھ دور کا بھی واسطہ نہیں ۔اﷲ تعالیٰ ہمیں اور تمام امت مسلمہ کو آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کو مشعل راہ بنانے کی توفیق دے ۔آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اخبار فروش یونین کا اجلاس زیر صدارت شہزاد اقبال منعقد ہوا
گجرات( جی پی آئی )اخبار فروش یونین کا اجلاس زیر صدارت شہزاد اقبال منعقد ہوا جسمیں یونین کے معاملات کو مزید بہتر بنانے اور اخبارفروشوں کو مستقبل میں یونین کی طرف سے انکی فلاح اور دیگر معاملات میں آسانی پیدا کرنے کے حوالہ سے اہم اقدامات کیے جانے پر انکو اعتماد میں لیا گیا او رنیز مختلف تجاویز پر غورکیا گیا، اس موقع پر صدر شہزاد اقبال نے کہا کہ میری زندگی کا واحد مقصد ہی اپنے اخبار فروشوں کے لیے بہتر سے بہتر کام کرنا ہے جس سے وہ اپنی زندگی میں آسانیاں محسوس کریں انہوں نے کہا کہ دو قومی اخبارات کا 40 فیصد کمیشن دینا ہماری پر خلوص کوششوں کا نتیجہ ہے جس کے لیے ہم اپنے اللہ کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں یہ توفیق دی انہوں نے کہاکہ مستقبل میں بھی میری قیادت ہمہ وقت آپ کی فلاح کیلئے ہی کام کرے گی، سینئر نائب صدر خالد یوسف ڈار نے کہا کہ اخبار فروش بھائیوں کی خدمت کرکے مجھے روحانی مسرت ہوتی ہے اوراپنے اخبار فروش بھائیوں کے مفاد کا تحفظ میری زندگی کا مشن ہے، جس کے لیے میں ہر قربانی دوں گا لیکن اپنے بھائیوں کے حقوق پر آنچ نہیں آنے دوں گا نائب صدر محمد حسن آف گلانوالہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم صدر شہزاد اقبال کی قیادت میں متحد ہیں اور اپنے اخبار فروش بھائیوں کے لیے اپنے صدر شہزاد اقبال کے شانہ بشانہ ہیں اور جس طرح اخبار فروش انکے دور میں خوش حالی کی طر ف گامزن ہیں وہ قابل تحسین ہے جنرل سیکرٹری حافظ محمد صدیق نے کہا کہ کسی بھی تنظیم کی کامیابی اسکے اتحاد و اتفاق کی وجہ سے ہی ہوتی ہے ہم جو بھی کر رہے ہیںاسکا اجر اپنے اللہ سے پائیں گے زمان انجم، سلطان بت، چوہدری احسان وڑائچ، محمد اکرم گلانوالہ، عتیق الرحمن آف گلانوالہ، مولوی طارق بٹ، سرفراز بٹ، عاشق علی، معظم علی، بابا فیض عالم، احسان اللہ، کامران نے بھی خطاب کیا، اجلاس میں سو فیصد حاضری تھی، جن میں حافظ فاروق، بدر زمان، مولوی سلیم، محمد حسن، خرم پرنس، بشارت بٹ، محمداسلم گلانوالہ، غضنفر بٹ، احسان گلانوالہ ، شاہد خالد، ماسٹر طارق ، بلال سرور، محمدامجد، احسان مقبول ، عنصر محمود، صدیق اکبر، سعید اختر، اشفاق، فرخ سلطان، فیاض بٹ، عادل نذیر، مقبول بٹ، اعجاز بٹ، احسان عطاری، شفیق انصاری، رفیق انصاری ، حنیف رضا، علی سکندر، عمران الیاس، راجہ شفیق، مرزا فیض الحسن، خالد بٹ، سکندر یونس، علی شہزاد، خرم شہزاد، ظفر، ارشد مرزا، ندیم گلانوالہ و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محلہ کامل پورہ میں گندگی کا راج’خاکروب غائب
گجرات( جی پی آئی ) خواجگان روڈ محلہ کامل پورہ میں گندگی کا راج، خاکروب غائب، مکینوں کے گھروں کے باہر کورے کے ڈھیر لگ گئے، کئی مرتبہ ٹی ایم اے کو درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی،شیخ اشفاق احمد ،حاجی نذر حسین، حاجی ساجد ڈار کی دہائی، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز محلہ کامل پورہ کے مکینوں کا ٹی ایم اے کے خلاف شدید احتجاج کئی روز سے گلیوں میں پرے گندسے بچوں میں جلدی بیماریاں پھیلنے لگیں ، تعفن اور بدبو سے برا حال ، نالیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں ، جبکہ مٹھو نامی خاکروب شیخ اشفاق کے گھر کے باہر کوڑے کی ریڑھی چھوڑ کر غائب، اہل محلہ نے ٹی ایم اے گجرات سے مطالبہ کیا کہ محلہ کامل پورہ سے گندگی کے ڈھیر فی الفور ختم کروائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلعی بیت المال کمیٹی گجرات کی طرف سے 6لاکھ 70ہزار روپے کے امدادی چیک این جی اوز کو دئیے گئے
گجرات(جی پی آئی)ضلعی بیت المال کمیٹی گجرات کی طرف سے ضلعی چیئرمین چوہدری تنویر گوندل نے 6لاکھ 70ہزار روپے کے امدادی چیک مختلف این جی اوز کو دئیے ، انہوںنے کہا کہ بیت المال عوام کی خدمت کیلئے کام کر رہا ہے اور ایسی این جی اوز کی بہتری کیلئے امدادی رقوم دی جاتی ہیں ، جو خدمت خلق کیلئے کوشاں ہیں ، انہوں نے 50,50ہزار روپے کے چیک الراعی ٹرسٹ اینڈ ہسپتال ، فضل الٰہی ویلفیئر سوسائٹی کھاریاں ، برائٹ وے ویلفیئر سوسائٹی سرائے عالمگیر ، مدنی ویلفیئر سوسائٹی ، العزیز ویلفیئر سوسائٹی ، یوتھ ویلفیئر سوسائٹی چنڈالہ ، پاک سوشل ویلفیئر سوسائٹی جلالپور جٹاں کو دئیے ، ا س موقع پر این جی اوز کے نمائندگان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
الراعی ٹرسٹ اینڈ ہسپتال گجرات کی کارکردگی قابل تحسین ہے :چوہدری تنویر گوندل
گجرات(جی پی آئی)الراعی ٹرسٹ اینڈ ہسپتال گجرات کی کارکردگی قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بیت المال ضلع گجرات چوہدری تنویر گوندل نے الراعی ٹرسٹ اینڈ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا ، انہوںنے کہا کہ اگر آدمی خدمت خلق کے جذبہ سے کام کرے تو تمام مشکلات حل ہو سکتی ہیں ، اور عوام کو ریلیف مل سکتا ہے ، صحت کے معاملہ میں خصوصی طور پر این جی اوز اہم کردار ادا کر رہی ہے ، الراعی ہسپتال اینڈ ٹرسٹ کی انتظامیہ نے جس طرح خدمت خلق کا کام شروع کیا ہوا ہے ،قابل تحسین ہے اور صوفی صفدر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دن رات ہسپتال میں کام کرتے ہیں ، دستکاری سکول بھی ساتھ چل رہا ہے ، صوفی صفدر حسین نے بتایا کہ اس ہسپتال میں 20روپے کی پرچی پر ادویات دی جاتی ہیں ، جبکہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز صرف 100روپے فیس لیتے ہیں ، بچیوں کو مختلف ہنر سیکھانے کیلئے دستکاری سکول بھی کام کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی کی والدہ محترمہ کی پہلی برسی منعقد ہوئی
گجرات(جی پی آئی)ممتاز روحانی شخصیت پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھینڈہ شریف کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے پہلی سالانہ برسی موضع ڈھینڈہ شریف میں منعقد ہوئی ، جس کی صدارت پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی نے کی ، اس موقع پر پیر سید انتصار الحسن شاہ ، پیر سید عمر علی شاہ ، ایس پی ریٹائرڈ نور حسین شاہ ، پیر سید عمر علی شاہ آف سرہالی شریف ، پیر رضوان آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف موجود تھے ، تلاوت کلام پاک کا شرف قاری حبیب اللہ چشتی آف سیالکوٹ نے حاصل کیا ، جبکہ خصوصی خطاب علامہ طیب بشیر طاہری نے کیا ، جبکہ خصوصی نعت قاری سید عمران افگن شاہ آف
رانیوال سیداں نے پیش کی اس بابرکت محفل میں علاقہ کی ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ، پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔