گجرات کی خبریں 22-1-2013

ضلع گجرات کے رانا مشرف علی ناز نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے ذریعے عوام کے حقوق کی ترجمانی کی گئی ہے
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے ذریعے عوام کے حقوق کی ترجمانی کی گئی ہے ، بحیثیت پاکستانی ہم ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے جذبات کو سراہتے ہیں ، لیکن ہونا یہ چاہیے تھا کہ لانگ مارچ سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جاتا اور متفقہ فیصلہ کے ذریعے لائحہ عمل طے کیا جاتا ، ون مین شو نہیں ہونا چاہیے تھا ، انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے قول و فعل کا خود ذمہ دار ہونا ہوتا ہے ، چاہیے یہ کہ جو بات سٹیج پر کی جاتی ہے وہی بات ذاتی زندگی میں بھی ہونی چاہیے ، ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جس انداز میں حکومتی پالیسیوں کی نفی کی انہیں اسی طرح مذاکرات کے دوران اپنے موقف پر قائم رہنا چاہیے تھا ، تا کہ ان کے قول و فعل میں تضاد نہ ہوتا اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچتی ، رانا مشرف علی ناز نے کہا کہ قائد جمہوریت میاں محمد نواز شریف نے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے ، اور لانگ مارچ کے حوالہ سے بھی ان کا موقف سب کے سامنے واضع تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی اور پشاور کے حساس اداروں کو مطلوب شخص عبدالرزاق گجرات میں موجود ہے

گجرات (جی پی آئی) کراچی اور پشاور کے حساس اداروں کو مطلوب شخص عبدالرزاق گجرات میں موجود ہے ، جبکہ خوبرو لڑکیوں سے شادیاں رچا کر لوٹ مار بھی کر رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار امریکی شہری خاتون شازیہ رحمان نے رات گئے ڈی پی او آفس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ، اس نے بتایا کہ عبدالرزاق نے مختلف ناموں سے شناختی کارڈ بنا رکھے ہیں ، جن پر پشاور اور کراچی کے ایڈریس موجود ہیں ، جو کہ خواتین کو بیوقوف بنا کر لوٹ مار کرتا ہے اور فرار ہو جاتا ہے ، خاتون نے انکشاف کیا کہ عبدالرزاق نامی شخص پشاور اور کراچی میں حساس اداروں کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے اور امریکی سفارتخانہ کو بھی مطلوب ہے ، اور اس کے خلاف سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات بھی درج ہیں ، جو کہ آج کل گجرات شہر میں اپنا نیٹ ورک کے ساتھ موجود ہے ، خاتون نے بتایا کہ ڈی پی او گجرات کو اس کے بارے میں اطلاع دے دی گئی ہے ، اور تمام مقدمات کی فہرست بھی فراہم کی گئی امید ہے کہ ڈی پی او گجرات ذاتی دلچسپی لیکر ایسے نوسر باز اور حساس اداروں کو مختلف مقدمات میں مطلوب شخص کو گرفتار کر کے کئی متاثرین خواتین کی داد رسی کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ پی پی 111 سے ٹکٹ ملا تو قیادت کے حکم پر الیکشن لڑوں گا الحاج امجد فاروق نے کیا
گجرات (جی پی آئی)حلقہ پی پی 111 سے ٹکٹ ملا تو قیادت کے حکم پر الیکشن لڑوں گا ، پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سے پرانا اور ذاتی تعلق ہے ، ان خیالات کا اظہار ممتاز کاروباری شخصیت الحاج امجد فاروق آف نیشنل فرنیچرز نے گزشتہ روز گجرات پریس کلب میں نو منتخب کابینہ سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہاکہ دیانتدار لوگوں کو آگے آنا چاہیے تا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی آ سکے ، اور ظالمانہ نظام کا خاتمہ ہو ، عوام باشعور ہو چکے ہیں ، اور الیکشن کے ذریعے ہی اصل تبدیلی لائی جا سکتی ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں ، حلقہ پی پی 111اور این اے 105کے بارے میں صلاح و مشورے جاری ہیں بلدیاتی نظام میں میرے والد محترم نذر محمد مرحوم ممبر رہے اورباقاعدہ سیاست کا آغاز کیا ، تب ہی سے سیاست میں آنے کا شوق پیدا ہوا ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حاجی ناصر محمود کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کو تحفظا ت لاحق ہیں جبکہ حاجی ناصر محمود نے اپنی نو بیاہتا بیگم کیلئے بھی خواتین کی مخصوص نشستوں کی بھی خواہش کا اظہار کیا ، انہوںنے کہا کہ قیادت کا فیصلہ ہے کہ دیانتدار لوگوں کو ہی ٹکٹ دیا جائیگا جو کہ عوام کی عملی خدمت کر سکیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اگر چوہدری نیئر حسین اور چوہدری مبشر حسین راضی ہو جائیں تو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ یقینی طور پر چوہدری مبشر حسین کو ہی دیا جائیگا ، مسلم لیگ ن کی قیادت اس بات کا اظہار کر چکی ہے ، جو ادارے حصارے میں جارہے ہیں ان کے افسران کو چاہیے کہ وہ اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دیں ، اس موقع پر فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین تنظیم مغلیہ ضلع گجرات کے صدر اور چیف ایگزیکٹو نیشنل فرنیچرز الحاج امجد فاروق نے گجرات پریس کلب کو 15ہزار روپے نقد عطیہ دیا اور کلب کو کانفرنس ٹیبل دینے کا بھی اعلان کیا ، نو منتخب کابینہ نے الحاج امجد فاروق کی خدمات کو بے حد سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نامور مذہبی سکالر مجاہد تحریک ختم بنوت علامہ فرید القمر چشتی کو پاسبان ناموس رسالت ایوارڈ دیا گیا
گجرات (جی پی آئی) نامور مذہبی سکالر مجاہد تحریک ختم بنوت علامہ فرید القمر چشتی کو پاسبان ناموس رسالت ایوارڈ دیا گیا ، جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر میں مقابلہ حسن قرات کی تقریب میں جانشین عالمی مبلغ اسلام حضرت صاحبزادہ سید محمد احسن شاہ شرافت نوشاہی نے پیش کیا ، بہترین قاری قرآن کا ایوارڈ قاری احمد میاں ملتانی کو دیا گیا ، حلقہ دولت نگر کی طرف سے حافظ محمد وقار پسوال نے خصوصی ایوارڈ کا اہتمام کیا ، نامور ثناء خوان ِ مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی کو بھی شاندار خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا ، ناظم اعلیٰ جامعہ تبلیغ الاسلام قاری مختار احمد نوشاہی ، چوہدری نثار احمد نوشاہی کی زیر سرپرستی مقابلہ حسن قرات میں اول انعام جامعہ قادریہ سلطانیہ اعوان شریف کے طلبہ نے حاصل کیا ، دوم ، سوم ، انعام دارلعلوم ضیاء القرآن بوکن شریف اور جامعہ تبلیغ الاسلام کے طلباء نے حاصل کیا ،مہمان خصوصی میں چوہدری قدوس عمران برہ ، چوہدری ثاقب علی گجر ، چوہدری محمد ایوب تھے ، مرکزی انجمن ثناء خوانِ مصطفی ڈوگہ شریف کے اراکین کو ایوارڈ دیے گئے مقابلہ حسن قرات سے پہلے جامعہ تبلیغ الاسلام مرکزی انجمن ثناء خوانِ مصطفی ڈوگہ شریف ، انجمن سپائے مصطفی دولت نگر نے سالانہ میلاد مصطفی ۖ ریلی کا اہتمام کیا جو میلاد چوک ڈوگہ سے شروع ہو کر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید لادیاں کے مزار پر حاضری کے بعد جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر میں اختتام پذیر ہوئی ، شاندار انتظامات پر جامعہ کے طلباء کو خصوصی ایوارڈ اور میڈل دئیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر میں منعقدہ مقابلہ حسن قرات میں جامعہ قادریہ سلطانیہ اعوان شریف کے طلبہ نے اول پوزیشن حاصل کی
گجرات (جی پی آئی) جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر میں منعقدہ مقابلہ حسن قرات میں جامعہ قادریہ سلطانیہ اعوان شریف کے طلبہ نے اول پوزیشن حاصل کی ، دوسری پوزیشن ضیا القرآن بوکن شریف ، سوم پوزیشن بھی ضیاء القرآن کے حصہ میں آئی اور جامعہ ہذا کے طالب علم حافظ محمد بلال بھی پوزیشن ہولڈر قرار پائے ، مقابلہ حسن قرات کی تقریب کی صدارت حضرت صاحبزادہ سید محمد احسن شاہ شرافت نوشاہی دربار نوشاہی نوشہ پور شریف جہلم نے فرمائی سرپرستی جامعہ کے ناظم اعلیٰ مولانا مختار نوشاہی اور چوہدری نثار احمد نوشاہی ناظم اعلیٰ مرکزی بزم نوشاہیہ پاکستان نے کی ، ثناء خوانِ مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم قاری محمد شفیع نوشاہی کی زیر نگرانی خوبصورت تقریب میں چوہدری قدوس عمران برہ ، چوہدری صفدر حسین کالس ، چوہدری مظہر اقبال سابق جنرل کونسلر ، الحاج مہر غلام سرور ، الحاج چچوہدری محمد ایوب مہمان خصوصی تھے۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں دربار سائیں کانواں والی سرکار پر سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی) عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں دربار سائیں کانواں والی سرکار پر سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی ، جس کی صدارت گدی نشین سائیں اختر حسین نے کی جبکہ مہمان خصوصی صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف مہمدہ شریف تھے ، اس موقع پر دو نشستیں منعقد ہوئیں ، محفل میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے انتظامات کی نگرانی سائیں ساجد حسین نے کی ، تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محمد اسلم نے حاصل کیا ، جبکہ نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، نعت رسول مقبول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم الحاج غلام حسین آف لوراں اور حسن اختر نے پیش کی ، دوسری نشست میں محفل سماع منعقد ہوئی ، جس میں نذیر اعجاز قوال اور ہمنوااور افضل چاند قوال و ہمنوانے ساری رات سماع کے رنگ پیش کیے ، محفل میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ذات تمام بنی نواع انسان کے لئے مشعل راہ ہے :چوہدری ندیم طفیل
گجرات (جی پی آئی)12ربیع الاؤل انسانیت کی تاریخ میں وہ متبرک گھڑی ہے جس میں آفتاب رسالت صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی کرنیں دنیا کے کونے کونے میں جلوہ افروز ہوئیں اور اللہ تعالیٰ نے ظلم و جہالت کی چکی میں پسی اور سسکتی ہوئی انسانیت کو رحمت اللعالمین کی ہستی عطا کی جس نے انسانیت کے زخم پر مرحم رکھااور دنیا کو جہالت اور تاریکی سے نکال کر اسلام کی روشنی سے منور فرمایا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری چوہدری طفیل شہید کے سیاسی جانشین چوہدری ندیم طفیل نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ذات تمام بنی نواع انسان کے لئے مشعل راہ ہے آپصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے وہ بلند مقام عطا فرمایا اور اس شان عظمت کے ساتھ دنیامیں مبعوث فرمایا جس کا کوئی ثانی نہیں آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر حقیقت میں خود بھی عمل پیراں ہوں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں تاکہ ہمارا معاشرہ حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بن سکے اللہ تعالیٰ نے سب انسانوں کو عبادت کے لئے پیدا فرمایا اور بندے کا اپنے رب سے رابطے کا بہترین ذریعہ نماز ہے ۔نبی کریم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم نے بھی نماز کو مومن کی معراج اور اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیا ہے تمام مسلمانوں کو پانچ وقت اپنے رب کے حضور ضرور حاضری دینی چاہیے اور جتنا بھی ہو سکے انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں رہے اسی میںہم سب کے لئے جہان ِ دارین کی کامیابی ہے ۔آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے ذکر کرنے سے نہ صرف گناہ گاروں کے گناہ ختم ہوتے ہیں بلکہ نیک اور حقیقی لوگوں کے درجات بھی بلند ہوتے ہیںماہ مقدس کی ان گھڑیوں میں خصوصا آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم پر زیادہ سے زیادہ درود شریف بھیجنا چاہیے آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت ہمارے ایمان کا جزو اول ہے ۔اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی معنوں میں صحابہ کرام کی طرح آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا عاشق ِ رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم بننے کی توفیق عطافرمائے آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ولادت تمام انسانیت کیلئے نعمت عظیم ہے:چوہدری رفاقت علی پرنس
گجرات(جی پی آئی)ماہ ربیع الاول بڑی رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں تاجدار ختم نبوت امام الا انبیا ء نبی اکرم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ولادت ہوئی ۔جس سے دنیا میں آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی آفتاب رسالت کی کرنیں دنیا کے چاروں کونوں میں بکھر گئیں ۔جہالت اور تاریکی کے تمام بادل چھٹ گئے ۔ظلم کی چکی میں سسکتی ہوئی انسانیت کو اﷲ تعالیٰ نے وہ مسیحا بطخا صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم عطا فرمایا ۔جس نے تمام انسانیت کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر خدائے بزرگ وبرتر رب جلیل کی غلامی میں دیدیا ۔ان خیالات کا اظہار چوہدری برادران کے درینہ ساتھی چوہدری وجاہت حسین کے رفیق خاص سابقہ ناظم یوسی فتح پور چوہدری رفاقت علی پرنس سرپرست آرائیں موومنٹ ضلع گجرات نے اپنے ربیع الاول کے پیغام کے حوالہ سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سیرت طیبہ ،صرف امت مسلمہ ہی نہیں بلکہ تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ۔آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ولادت تمام انسانیت کیلئے نعمت عظیم سے کم نہیں ۔ میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا تقاضا ہے کی سیرت طیبہ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم اپنائی جائے ۔آج کے ہمارے تمام مسائل اور بحران کا حل آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر من و عن عمل کرنے میں ہے ۔تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب تک امت مسلمہ میں نبی اکرم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم اور صحابہ اکرام کی سیرت کو مشعل راہ بنائے رکھا مسلمان اور اسلام دنیا پر حکمرانی کرتے رہے ۔آج ہم نے اس چیز کو پش پست ڈالا تو اﷲ تعالیٰ نے ہمیں غیروں کا محکوم کر دیا اور ذلت و پسی ہمار ا مقدر بن گئی۔یہ ماہ مقدس ہمیں اتفاق و اتحاد بھائی چارے اور اخلاق کا درس دیتا ہے ۔اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ۔دہشت گردی میں ملوث لوگوں کا انسانیت اور اسلام کے ساتھ دور کا بھی واسطہ نہیں ۔اﷲ تعالیٰ ہمیں اور تمام امت مسلمہ کو آپ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کو مشعل راہ بنانے کی توفیق دے ۔آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکز اہلسنت نیک آباد مراڑیاں شریف سے مرکزی جلوس 12ربیع الائول 9بجے شروع ہو گا
گجرات (جی پی آئی)جشن ِعید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں” مرکز اہلسنت نیک آباد مراڑیاں شریف” سے مرکزی جلوس 12ربیع الاوّل جمعة المبارک کو ٹھیک 9:30 بجے صبحزیر قیادت پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری روانہ ہو کر جی ٹی روڈ ،شاہین چوک اورسرگودھا روڈ سے گرزتے ہوئے ٹھیک 11:30چوک جی ٹی ایس چوک گجرات پہنچے گا ۔پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری 10:30بجے محمد ی بیکرز سٹاف گلہ کے سامنے اور11:30بجے دن جی ٹی ایس چوک گجرات میں ایمان فروز خطاب فرمائیں گے ۔صاحبزادہ پیر محمد عثمان افضل قادری ،علامہ ابو تراب بلوچ اور قاری مختار احمد سعیدی نے غلامان مصطفی سے اپیل کی ہے کہ وہ مرکزی جلوس میں بڑے بڑے قافلوں کی صورت میں شرکت کریں ۔انہوں نے تاجرانِ گجرات سے اپیل کی ہے کہ جلوس جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا شایان شان استقبال کرکے اور اس میں شرکت کر کے محبت نبوی کا مظاہرہ فرمائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکار دوعالم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ تمام مسلمان متحد ہو جائیں:ڈی سی او نوازش علی
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او نوازش علی نے کہا ہے کہ سرکار دوعالم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ تمام مسلمان متحد ہو جائیں۔ عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا دن مسلم امہ کے لئے خوشی کا دن ہے اور کسی مسلمان کو ا س موقع پر کسی دوسرے مسلمان سے کوئی خطرہ نہیں تاہم ہمیں اپنے دشمن سے محتاط رہنا ہوگا جو اب خفیہ نہیں رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صد ر انجمن تاجراں و ممبر کمیٹی جاوید بٹ کی طرف سے جشن میلاد اور ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ڈی پی اور بشارت محمود، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، پیر سعید احمد گجراتی، چوہدری منظور حسین وڑائچ، علامہ خالد عطاری، سید الطاف الرحمن، مولانا فیض رسول و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔جبکہ اے ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات سمیر احمد سید، خادم علی خادم، منور کھوکھر، الطاف عباس جعفری، سرفراز کاظمی، ڈی ایس پی سہیل فاضل، حافظ عزیز الرحمان بھی موجود تھے۔ڈی سی او نوازش علی نے کہا کہ محافل میلاد اور جلوس کے شرکاء کو اپنے اردگر د کے ماحول پر خصوصی نظر رکھنی چاہیے تاکہ کوئی شر پسند اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ضلع بھر کے علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران اتحاد بین المسلمین کی فضا بر قرار رکھنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور ضلع گجرات ماضی کی طرح آئندہ بھی امن کا گہوارہ رہے گا۔ انہوں نے ٹی ایم اے کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر شہر کی صفائی اور خوبصورتی کے لئے بھر پور محنت کریں۔ڈی پی او بشارت محمود نے کہا کہ ضلع بھر میں سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کا فریضہ نبھانے کے لئے پوری طرح الرٹ ہے اور میلاد النبیۖ کے جلوسوں کو بھر پور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ڈی او سی شجاع قطب بھٹی نے کہا کہ حضور سرور کونین کی سیرت ہمیں محبت ، بردباری اور برداشت کا درس دیتی ہے۔اس موقع پر علما کر ام نے یقین دلایا کہ شہر میں اخوت اور اتحاد کی فضا بر قرار رکھنے کے لئے انتظامیہ اور پولیس سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔