گجرات کی خبریں 30-01-2013
Posted on January 31, 2013 By Noman Webmaster گجرات
نویں سالانہ محفل نعت ”رحمت ہی رحمت” آج محلہ ٹاہلی پورہ میں ہو گی
گجرات (جی پی آئی) نویں سالانہ محفل نعت ”رحمت ہی رحمت” آج 31 جنوری 2013 بروز جمعرات بعد از نماز عشاء جامع مسجد رحیمیہ محلہ ٹاہلی پورہ گجرات میں انعقاد پذیر ہو گی ، نقابت کے فرائض عمر شریف قادری سرانجام دینگے ، جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محسن رضا قادری حاصل کرینگے ، جبکہ ملک کے معروف ثناء خواں یاسر احمد ضیائی ، محمد عمران شاکر ، محمد یوسف عطاری ، محمد ندیم قادری اور چوہدری صفدر ہدیہ نعت پیش کرینگے ، تلاوت و نعت کے بعد حضرت علامہ قاری مقبول احمد قادری خصوصی خطاب فرمائینگے ، نویں سالانہ محفل نعت صاحبزادہ پیر سید امانت علی شاہ ، حافظ نور حسین ، حاجی محمد حسین ٹھیکیدار ، قاری محمد افضل بٹ محمد شفیق عطاری اور قاری مختار احمد سعیدی کی زیر نگرانی ہو گی ، محفل پاک کے مہمانان گرامی میں پیر قاری محمد آصف قادری ، سائیں شبیر حسین عرف سائیں رومی ، مرزا سلطان بیگ ، تنویر بھٹی ، صفدر پٹواری، مرزا وقاص بیگ ایڈووکیٹ ، مرزا عنصر بیگ اور یونس بٹ شامل ہیں ، محفل نعت کی انتظامیہ صدر میلاد کمیٹی مرزا نعیم بیگ ، اشفاق احمد ، تصور حسین ، اظہر حسین ، منور حسین ، جمال بٹ ، عمران اللہ ، بلال احمد ، توحید حسین ، پروفیسر محمد نوید ، مستری وقاص ، وقار حسین ، طاہر گجر ، شفیق احمد ، نبیل نواز ، علی محسن ، مرزا نیل بیگ اور اشفاق احمد نے محفل پاک کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں ، نویں سالانہ محفل نعت میں ضلع بھر کی نعتیہ بزموں کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری ندیم طفیل اور مہر راحیل رئوف نے مہر صفدر کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
گجرات (جی پی آئی) آرائیں موومنٹ کے راہنما چوہدری ندیم طفیل اور مہر راحیل رئوف نے آرائیں برادری کے راہنما مہر صفدر آف بیلجیم کی والدہ محترمہ کی وفات پر وزیرآباد جا کر مہر صفدر سے اظہار تعزیت کیا ، فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، اس موقع پر مہر یعقوب عرف مٹو، چوہدری محمد ارشد اور ارشد محمود چیمہ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع میں انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے چار لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے:ڈی سی او
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او نوازش علی نے کہا ہے کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے چار لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ اس خطرناک مرض پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کر نا ہوگی جبکہ پولیس انسداد پولیو کی ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیاض، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز ، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ، ڈی او پلاننگ صائمہ غفور، ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی گیلانی، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ،و دیگر نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران یقینی بنائیں کہ کوئی بھی بچہ حفاظتی ویکسئین سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ضلع گجرات میں کامیاب انسداد پولیو مہم چلائی گئی اور اکتوبر میں 99.5فیصد ٹارگٹ بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر ضلع گجرات کی صوبہ بھر میں نمایا ں پوزیشن تھی محکمہ صحت کے افسران اور عملہ کو آئندہ بھی اسی جذبہ سے کام کرنا ہوگا جبکہ کسی بھی غفلت اور سستی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی والدین میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا شعور اجاگر کرنے کے لئے آگہی مہم چلائی جائے جبکہ اس مقصد کے لئے علما ء کرام ، سماجی تنظیموں ، ٹرانسپورٹرز تنظیموں، اور میڈیاسے بھی تعاون حاصل کیا جائے۔قبل ازیں ای ڈی او ہیلتھ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے لئے مجموعی طور پر 781 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 119فکسڈ سنٹر ز اور 31 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔انسداد پولیو مہم کی نگرانی کے لئے 33 زونل سپر وائزر اور 16 ایریا انچارج مقر ر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بس اڈوں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لئے پولیس اور سکائوٹس بھی محکمہ صحت کی مدد کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کا دورانیہ تین دن ہوگا تاہم چوتھے دن رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے کے لئے فالو اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔ ای ڈی او نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق ڈی سی او آفس میں انسداد پولیو مہم کا کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے جس کا نمبر 0539260300 ھے اور شہری انسداد پولیو مہم ٹیموں کے نہ پہنچنے کی صورت میں اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد مدثر اقبال ، حاجی مشتاق احمد رحمانی ، محمد نعیم نے راجہ محمد حنیف کو ڈسٹرکٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی
گجرات( جی پی آئی)محمد مدثر اقبال آف سوہل خوردڈائریکٹر العصر ایجوکیشن سروسز ، حاجی مشتاق احمد رحمانی چیئرمین رحمانی ویلفیئر سوسائٹی شادیوال، محمد نعیم آف شادیوال نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں نو منتخب ڈسٹرکٹ بار صدر راجہ محمد حنیف کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم راجہ محمد حنیف نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار کو اُن کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس بات کی امید کرتے ہیں کہ اُن کی قیادت میں بار کے وقار کو مزید بلند ہو گا اور مزید مثالی روایات کو قائم کیا جائے گا اُن کی فتح دراصل حق و سچ کی فتح ہے اُن کے صدر منتخب ہونے سے اس بات کا تاثر ملتا ہے کہ گجرات با ر کے وکلاء بہت با شعوراور غیور ہیں انہوں نے جس کابینہ کا بھی انتخاب کیا ہے وہ اس وقت تک کی بہترین کابینہ ہے انہوں نے کہا کہ گجرات بار نے ہمیشہ سے وکلاء برادری کے مسائل کی آواز کو بلند کیا ہے اور مسائل کے حل کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں راجہ محمد حنیف صدر ڈسٹرکٹ بار سے اس بات کا امید کرتے ہیں کہ وہ وکلاء برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے اور وکلاء برادری کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈمنسٹریٹر ذوالفقار اسلم پہلوان نے ہنگامی بنیادوں پر غلہ منڈی ہریانوالہ کا دورہ کیا
گجرات(جی پی آئی)چوہدری مد ثر محمود آف راولکے سابق صدر انجمن آڑھتیاں ہریانوالہ ، ملک شوکت محمود ، ڈاکٹر محمد وسیم ، ایم عارف،چوہدری شاہد نت،چوہدری محمد شریف سندھو،خلیل شہری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر ذوالفقار اسلم پہلوان نے ہنگامی بنیادوں پر غلہ منڈی ہریانوالہ کا دورہ کیا اور تمام آڑھتیوں سے فرداً فرداًملاقات کی اور اُن کے مسائل سنے اور انہیں حل کروانے کی یقین دہانی کرائی تفصیلات کے مطابق انجمن آڑھتیاں ہریانوالہ ذالفقار اسلم پہلوان ایڈمنسٹریٹر نے گذشتہ روز غلہ منڈی کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے غلہ منڈی کا ہنگامی بنیادوں پر دورہ کیا جس پر غلہ منڈی کے آڑھتیوں نے انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا اورذوالفقار اسلم پہلوان نے اس موقع پر کہا کہ میں نے اپنی آنکھوں سے غلہ منڈی کے حالات و واقعات کو دیکھا جس پر مجھے دلی افسوس ہوا ہے انہوں نے تمام آڑھتیوں سے وعدہ کیا ہے کہ انجمن آڑھتیاں کے تمام مسائل انشاء اللہ تعالیٰ ایک ہفتے کے دوران ترجیحی بنیادوں پر حل کروانگا اور میں تمام آڑھتیوں سے معذر ت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ غلہ منڈی میں صورتحال اتنی سنگین ہو چکی ہے تو میں نوبت اس بات تک آنے ہی نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ میرا اپنے تمام آڑھتی بھائیوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر اور ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے اس موقع پر انجمن آڑھتیاں کے سابق صدر چوہدری مدثر محمود نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر صاحب اگر ہمارے مطالبات ایک ہفتہ کے دوران بھی حل نہ ہوئے تو ہم بہت بڑا دھرنا شادیوال روڈ پر دینگے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اس موقع پر چوہدری افضل ،چوہدری فیصل ،چوہدری فیصل ریاض ،چوہدری عامر سندھو،چوہدری بلال ظفر،ایم حنیف آف کمیشن شاپ والے، غلام مصطفی مہرکہ آف شادیوال ،چوہدری محمد افضل بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری مدثر محمود نے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کی ٹکٹ کنفرم ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ق کے ممتاز رہنما چوہدری مدثر محمود وڑائچ آف راولکے سابقہ صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ہریانوالہ نے ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کی ٹکٹ کنفرم ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کی حلقہ این اے105سے اور چوہدری مونس الٰہی کی پی پی 110سے ٹکٹ کنفرم ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں چوہدری پرویز الٰہی کے ٹکٹ کے کنفرم ہونے سے ق لیگ کے ووٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی ٹکٹ کنفرم ہونے کیساتھ ہی ہم نے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کی الیکشن کمپین کو ڈور ٹو ڈور مزید تیز کر دیا ہے اور انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ق پورے ملک میں کلین سوئپ کرے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا سابقہ دور سنہری دور تھا لوگ آج بھی اس دور کو یاد کر رہے ہیں کیونکہ اس دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور منصوبہ جات ہمارے قائدین چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی نے کروائے ہیں چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے تمام ورکروں کو اکٹھا کر کے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم ضمنی الیکشن کی طرح جنرل الیکشن میں بھی ایسی ہی کارکردگی دوہرائیں گے جس کی تمام ووکرز اور ووٹرز امید کرتے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ جنرل الیکشن میں کامیاب ہوکر دوبارہ ترقیاتی دور کا دورہ دورے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق ایک عوامی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ ہی عوامی مفادات کے فیصلہ کئے ہیں اور کرتی رہے گی کیونکہ ق لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو سنگین بحرانوں سے نکالنے صلاحیت رکھتی ہے اور انشاء اللہ ملک بھر سے کلین سوئپ کر کے مسلم لیگ ق دوبارہ ملک میں خوشحالی کے دور کو واپس لے کر آئی گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے ایف سی کی دوسری برانچ کا شاندار افتتاح گذشتہ روز ہوا۔
گجرات(جی پی آئی) اے ایف سی فاسٹ فوڈ اینڈ پیزا پہلی برانچ قمر سیالوی روڈ کی شاندار کامیابی کے بعد اے ایف سی کی دوسری برانچ مین مسلم بازار کا شاندار افتتاح گذشتہ روز صاحبزادہ ظہیر الدین کے دست مبارک سے ہو۔ افتتاح میں ممتاز سماجی وکاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔ جن میں سجاد اجمل بٹ، چوہدری بابر وڑائچ، سبحان بٹ، ظہیر بٹ، یاسر لودھی، چوہدری عمران ،عثمان ، لطیف ، محمد قاسم، عبدالحمید، انور حسین بھٹی ، قاسم انور کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی ۔ صاحبزادہ ظہیر الدین نے کاروبار کی برکت کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اے ایف سی فاسٹ فوڈ مسلم بازار گجرات میں ایک منفرد اضافہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کے مایہ ناز سرجن ڈاکٹر خاور اقبال گوندل نے گجرات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لیپر و سکوپی کے ذریعے ہرنیاں کا کامیاب آپریشن کیا
گجرات( جی پی آئی) ملک کے مایہ ناز سرجن ڈاکٹر خاور اقبال گوندل نے گجرات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لیپر و سکوپی کے ذریعے ہرنیاں کا کامیاب آپریشن کیا تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے سرجیل یونٹ نمبر 1کے انچارج سرجن ڈاکٹر خاور اقبال گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لیپروسکوپی کے ذریعے گجرات میں پہلی مرتبہ ہرنیاں کا کامیاب آپریشن کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے، ان کی معاونت ڈاکٹر ناصر محمود، ڈاکٹر بدر مسعود ، ڈاکٹر سعید، ڈاکٹر وقار، ڈاکٹر انعم اور ڈاکٹر سعدیہ نے کی، سرجن ڈاکٹر خاور اقبال گوندل نے میو ہسپتال لاہور سے جنرل سرجری کی اعلیٰ تربیت حاصل کی، اور آج کل عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں سرجیل یونٹ نمبر ایک میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں لیپرو سکوپی کے ذریعے پتے اور اپنڈکس کے آپریشن بھی کرتے ہیں، گجرات کی تاریخ میں لیپرو سکوپی کے ذریعے کامیاب آپریشن کرنے پر ڈاکٹر چوہدری افضال محمود وڑائچ، منیجنگ ڈائریکٹر سٹی ہسپتال گجرات ڈاکٹر اسجد فاروق ، ڈاکٹر فاروق چوہدری، ڈاکٹر آفاق سرور گھمن، نیو رو سرجن ڈاکٹر محمد نواز چیمہ، ڈاکٹر عبدالمجید ملک نے سرجن ڈاکٹر خاور اقبال گوندل کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی ہے اس موقع پر سرجن ڈاکٹر خاور اقبال گوندل نے کہا کہ میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر طاہر نوید کی نگرانی میں مریضوں کو جنرل سرجری کی اعلیٰ طبعی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رجسٹریشن کیے لئے اپلائی کرنے والے حضرات کی نمبر پلیٹس آ گئیں ہیں :چوہدری منور احمد
گجرات(جی پی آئی) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر گجرات چوہدری منور احمد ورک کی پریس ریلیز کے مطابق جن حضرات نے اپنی موٹر کاروں کی رجسٹریشن کے لئےAPPLYکیا تھا ان کی نمبر پلیٹس تیار ہو کر دفتر میں آچکی ہیں اور متعلقہ حضرات اپنی موٹرز کاروں کی نمبر پلیٹس حاصل کرنے کیلئےDEOمیاں سجاد احمد سے فی الفور رابطہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نبی اکرمۖ ایک عظیم مدبر، مثالی شخصیت اور بلندی کردار کے پیکر تھے:ڈاکٹر نظام الدین
گجرات(جی پی آئی)سیر ت رسولۖ ایک عظیم موضوع ہے۔نبی اکرمۖ ایک عظیم مدبر، مثالی شخصیت اور بلندی کردار کے پیکر تھے۔ نبی اکرمۖ کی سیرت انسانیت کے لیے ایک بہترین نمونہ اور مشعل راہ ہے۔یورپی عالموں میں اسلام کے متعلق کچھ تحفظات پائے جاتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کے ساتھ فکری مکالمہ کیا جائے۔ جامعہ کی سب سے بڑی ذمہ داری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء میں بلندی کردار کی پرورش بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کی جانب سے منعقدہ پہلی دو روزہ سیرت کانفرنس بموضوع ”اسوۂ حسنہ کی آفاقیت اور دورِ جدید” کے شرکاء سے افتتاحی خطاب میں کیا۔ اُنہوں نے مزید فرمایا کہ جامعہ گجرات نے سیرت کانفرنس منعقد کروا کر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سکالرز کو دعوت دی ہے تاکہ وہ آج کے پاکستانی معاشرہ ، سیاست اور ریاست کے مسائل کا حضور اکرمۖ کی تعلیمات کی روشنی میں جائزہ لے کر حل تلاش کرنے میں مدد گار ثابت ہوں۔ سماجی ، سیاسی اور خاندانی موضوعات پر بحث ہو۔ آج ہمارا سب سے بڑا مسئلہ مختلف شعبہ جات میں پلاننگ سے متعلق ہے۔ میرے خیال میں زندگی کے مختلف معاملات میں حضور اکرمۖ کی حکمت علمی ہمارے لئے راہنما ثابت ہو سکتی ہے۔سیرت کانفرنسۖ کے مہمان خصوصی مشیر برائے مذہبی اُمور وزیر اعلیٰ پنجاب حضرت محمد امین الحسنات نے یونیورسٹی آف گجرات کے عمدہ انتظام و انصرام کے لیے رئیس الجامعہ ڈاکٹر محمد نظام الدین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ UOGمیں علم و دانش کے ستارے چمک رہے ہیں۔ میں ڈاکٹر محمد نظام الدین کو اتنا اچھا ماحول و سازگار فضا فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اُنہوں نے فرمایا کہ امت مسلمہ اس وقت ادبار و زوال سے گزر رہی ہے۔ ہماری نوجوان نسل ہمارے مستقل کی بہتری کی اُمید ہے۔ طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیم پوری توجہ اور دیانتداری سے حاصل کریں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ نبی اکرمۖ کی تعلیمات کی روشنی میں کردار کی بلندی اور مضبوطی کی طرف بھی توجہ دیں۔ ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر محمد خالد مسعود نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ مسلم اُمہ کو اللہ نے بہترین امت کہہ کر مخاطب کیا ہے مگر یہ اُمت اس وقت زندگی کے ہر شعبہ میںزوال کا شکار ہے ۔ وہ امت جس نے ساری دنیا کو امن کی تعلیم دینا تھی، خود انتہا پسندی کا شکار ہو چکی ہے۔ مسلم اُمہ اس وقت تذبذب اور ابہامات کا شکار ہے۔ اس وقت بحیثیت مسلمان ہمیں خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ اسوۂ حسنہ سے اخذ شدہ اُصولوں کی روشنی میں معاشرہ کی بنیادیں نئے سرے سے استوار کی جائیں۔ تقابل ادیان کے ماہر اور مشہور دانشور ڈاکٹر انیس احمد نے اپنے صدارتی خطبہ میں فرمایا کہ اسوۂ حسنہۖ انسانیت کے لیے زمان و مکان کی قید سے آزاد مکمل ترین طرزِ زندگی اور بہترین روش ہے۔ عہد حاضر عالمگیریت کا دور ہے۔ مگر ہمارے عہد کا سب سے بڑا المیہ معاشرتی انتشار ہے جس میں خاندان کی اکائی کو مٹا کر محض فرد کو قائم رکھا گیا ہے۔ ہمارا عہد معاشی محکمومیت ، سرمایہ دارانہ نظام کے غلبہ، لا دینی جمہوریت، دہشت گردی، اخلاقی اضافیت اور ابلاغیاتی ثقافتی یلغار کا دور ہے جس میں معصوم انسانیت پس رہی ہے۔ مگر آج مسلم ممالک کی نوجوان نسل میں اسلام کے بطور عالمگیر تہذیب اُبھرنے کا تصور موجود ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف نے پارٹی الیکشن کروا کر باقی سیاسی جماعتوں کے لئے ایک مثال قائم کردی ہے :چوہدری سلیم سرور جوڑا
گجرات(جی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی الیکشن کروا کر باقی سیاسی جماعتوں کے لئے ایک مثال قائم کردی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ موروثی سیاست کی مخالفت کی ہے اس لئے انہوں نے اپنی پارٹی میں الیکشن کروا کر ثابت کردیا ہے کہ تحریک انصاف مورثی سیاست پر یقین نہیں رکھتی انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت نے پاکستان میں سیاسی کلچر کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے دوسری جماعتوں میں جمہوری روایات پروان چڑھ سکیں پارٹی الیکشن کروانے کا کا رنامہ تحریک انصاف نے سرانجام دیا ہے انہوں نے کہاکہ تحریک ا نصاف نے اس بات کا بھی عزم کررکھا ہے کہ کامیابی کے بعد اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمران کسانوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کریں :چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ
گجرات(جی پی آئی)کسان بورڈ کے رہنماء چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ نے گجرات میں ضلع بھر کے کسانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران کسانوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کریں کسان ان سہولتوں کے بدلے ملک وقوم سونے سے زیادہ قیمتی فصلیں دیں گے جس سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زراعت پر توجہ نہ دیکر نہ صرف کسانوں بلکہ اس ملک اور قوم کے ساتھ بھی انصافی کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ دنیا کا سب سے بہترین نہری نظام ہونے کے باوجود پاکستان زراعت میں اس لئے پیچھے چلا گیا ہے کہ موجودہ او ر سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیاں اس میں شا مل تھیں انہوں نے کہاکہ زراعت کی ترقی کسانوں اورملک وقوم کی خوشحالی کیلئے فی الفور پانی کی کمی دور کی جائے اور اس کے لئے ملک میں بڑے ڈیم تعمیر کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن 2013کے الیکشن میں پورے ملک میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کریگی : جاوید بٹ
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے دفتر کچہری چوک میں پارٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے جاوید بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن 2013کے الیکشن میں پورے ملک میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کریگی کیونکہ ہمارے قائد میاں محمدنواز شریف اورمیاں شہباز شریف نے میرٹ پرفیصلے کئے پورے پنجاب میں ہزاروں اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے باقی تمام صوبوں کے مقابلے میں امن و امان کی صورتحال بہتر رہی ذہین طلبہ کومفت لیب ٹاپ دئیے گئے عالمی اور ملکی تجزیہ نگاروں ،سروے رپورٹ میں بھی میاں نواز شریف اور میاں محمدشہباز شریف کی پالیسیوں کوپسند کیا گیا پاکستان کے عوام بھی سمجھتے ہیں کہ اس ملک کو اگر ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے اور مہنگائی پر قابو پانا ہے تو مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کو ووٹ دینا ہوگا میری آپ تمام دوستوں سے درخواست ہے وہ میاں نواز شریف کا اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ عوام کے شعور کو مزید بیدار کیاجاسکے تقریب سے شفیق الرحمن،محمدخالد بٹ،عاشق حسین ندیم،حبیب الرحمن کھوکھر،سرفراز احمد،حاجی محمد صادق،ظفر اقبال،محمد افضل ٹوپہ،راجہ عارف،ندیم اختر،محمد سہیل بٹ،محمد یعقوب سیٹھی،ارشاد نذر راجپوت،ڈاکٹر محمد خالد ملک،حاجی رفیق ودیگر شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔