گجرات (علی بھٹی سے) گجرات میں سرکاری افسران کی انتظامیہ معاملات میں عدم دلچسپی اور صرف دفاتر تک محدود ہونے کی وجہ سے شہر میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی اس کی واضح مثال دودھ فروخت کرنے والے گوالوں کی نظر آتی ہے جہاں وہ کیمیکل والے ڈرموں میں مضر صحت دودھ سر عام فروخت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ‘ جن کوکوئی پوچھنے والا نہ ہے ‘ ذرائع کے مطابق یہ گوالے دودھ کو گاڑھا کرنے کیلئے اس میں طرح طرح کے کیمیکلز شامل کرتے ہیں جبکہ دودھ میں گندے پانی کی ملاوٹ بھی معمول بن چکی ہے’ یہ مضر صحت اور غیر معیاری دودھ پینے سے شہری طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ‘ یہ ساری صورتحال انتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجود اس پر کارروائی نہ کرنا ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے ‘ عوامی و سماجی حلقوں کی بڑی تعداد نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ‘ کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا انسانی ہمدردی کے ناطے گجرات کے مسائل پر فوری توجہ دے اور ذمہ داران کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( علی بھٹی سے )حکوم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں کمی کے اعلان پر بعض پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول سپلائی عرضی طور پر بند کر دی ‘ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گی ۔ شہری پٹرول کی تلاش میں دن بھر گومتے رہے ‘ اور شہریوں نے غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والوں کی طرف رخ کر لیا ۔ جہاں پر پٹرول 100سے 110روپے فی لیٹر فروخت ہو تا رہا ‘ عوام غیر معیاری اور کھلے پٹرول اپنی گاڑیوں میں ڈالوتے رہے ‘اگرچہ کہ پٹرول کے نرخوں میں جب اضافہ ہونا ہوتا ہے ‘ تو دو سے چار یوم قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کو مہنگے داموں میں فروخت کرنے کیلئے جمع کر لیا جاتا ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی نرخوں میں کمی ہوتی ہے تو کئی کئی روز بعض پٹرول پمپ بند کر کے پٹرول کی مصنوعی قلت پید ا کر دی جاتی ہے ۔ اور جب حکومت کی جانب سے نرخ بڑھا دیئے جاتے ہیں پٹرول پمپ مالکان اس لمحہ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے ۔ جبکہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم ہونے پر کئی کئی روز اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا ۔ شہریوں حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے پور زور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملنے والے ریلیف کو شہریوں تک باآسانی پہنچایا جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث کم وزن اور غیر معیاری روٹی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ۔ عوامی و سماجی حلقوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث ہوٹل مالکان نے روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ‘ جس کی باعث غریب آدمی سخت پریشان دکھائی دیتے ہے’ شہر بھر کے ہوٹلوں کی ورٹی مختلف قیمتیں آویزاں ہے ‘ جس کی وجہ سے غریب آدمی اور سفید پاش طبقہ سخت پریشان ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( علی بھٹی سے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما صدر یوسی 57امیدوار برائے چیئر مین سہیل احمد بٹ آف سلام نگر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضع کمی کے اعلان سے مہنگی کے ستائے ہوئے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ‘ اور عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ملکی خوشحالی کیلئے پختہ عزم کئے ہوئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عام آدمی معاشی ریلیف فراہم کیا ہے ۔ جس کے مثبت اثرات تمام شعبوں پر مرتب ہونگے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت شروع دن سے ملک سے بے روزگاری ‘ توانائی بحران سمیت تمام مسائل کو بتدریج حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( علی بھٹی سے ) عوامی خدمت گار سابقہ کونسلر یوسی 55سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف مولوی خلیل الرحمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نابینے پر تشدد پولیس کی غنڈہ گردی ہے ‘ پولیس حکومتی پارٹی کی ایماء پر نابینے افراد پر بھی تقدد کرنے سے باز نہیں آئی پنجاب حکومت پنجاب پولیس کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کر رہی ہے ‘ اور تمام سرکاری اداروں میں نابینوں کا کوٹہ موجود ہوتا ہے ‘ لیکن اس کے باوجود ان کو حقوق دینے کی بجائے لاٹھیاں اور دھکے ‘ تشدد کا تحفہ دے کر اپنے آپ کو بادشاہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے اس سے پوری قوم کے سر جھک گئے ہیں اور آندھے جو کسی کے سہارے پر ہوتے ہیں ان کو تشدد کرنے والی آنکھوں نے ان کے ساتھ ظلم کی انتہاء کی ہے ‘ اس کی تمام ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہے ‘ اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( علی بھٹی سے ) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری دلدار جٹ ‘ سینئر نائب صدر چوہدری عمران اسلم وڑائچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ لاہور میں نابینا افراد کے جلوس پر پنجاب پولیس کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں کہ آنکھوں سے معذور بے روزگار غریبوں پر پولیس کا بد ترین لاٹھی چارج تاریخ کا سیاہ واقعہ ہے ‘ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے ‘ اور پنجاب پولیس بے لگام ہو گئی ہے ‘ لاہور میں جس طرح آنکھوں نے معذور لوگوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ‘ ایسے ظلم کی مثال دنیا میں کسی جگہ بلکہ اسرائیل اور کشمیر میں بھی نہیں ملتی ‘ تمام سرکاری اداروں میں نابینوں کا کوٹہ موجود ہوتا ہے ‘ اور اس کوٹے کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کے دور میں وزیراعلیٰ ہائوس میں نابینے افراد کو کوٹے کے مطابق ملازمت دی گئی تھی ‘ موجودہ حکومت معذور افراد کے کوٹے اپنے من پسند افراد میں تقسیم کرتی ہے ‘ اور یہی وجہ ہے کہ معذور افراد کو اگر ان کے مخصوص کوٹے سے حصہ نہ دیا جائے تو گدا گری کے پیشہ میں اضافہ ہوتا ہے ‘ آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ ق کا ہی ہوگا ‘ اور پاکستان مسلم لیگ ق پہلے کی طرح معذور افراد کو ملازمتیں فراہم کر کے بے روزگاری کے خاتمہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ۔