گرلز ڈگری کالج بھمبر کا ٹھیکیدار 2 لاکھ روپے ہڑپ کر کے غائب
Posted on March 5, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر : ( جیو ڈیسک) گرلز ڈگری کالج بھمبر کا ٹھیکیدار 2لاکھ روپے ہڑپ کر کے غائب 6ماہ سے ہال کی تعمیر کا کام بند پڑاہے محکمہ لوکل گورنمنٹ سیاسی دبائو پر بے بسی کا شکار وزیر تعلیم کالجز فوری نوٹس لیکر کام شروع کروائیں ۔تفصیلات کیمطابق گرلز ڈگری کالج بھمبر ہال /کمرہ جات کی تعمیر کیلئے کشمیر کونسل فنڈ ز سے راجہ محمد ذوالقرنین خان سابق صدر ریاست آزاد کشمیر نے دس لاکھ روپے کی گرانٹ دی تھی اور مذکورہ تعمیراتی کام محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی بھمبر نے کروانا تھا پراجیکٹ کمیٹی میں کالج کے کسی اہلکار کو شامل نہ کیا گیا ٹھیکیدار نے ایک ڈمپر بجری کالج میں پہنچائی محکمہ لوکل گورنمنٹ سے دو لاکھ روپے کا چیک وصول کیا اور غائب ہوگیا تعمیراتی کام گذشتہ چھ ماہ سے بند پڑا ہے جبکہ کالج میں کلاس رومز کی شدید کمی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملہ کا فوری نوٹس لیں اور جلد از جلد تعمیراتی کام شروع کروایا جائے اور مذکورہ ٹھیکیدار کیخلاف ضابطہ کی کاروائی کی جائے ۔