لاہور۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن اورسیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے امریکہ میں گستاخانہ فلم کی شدیدمذمت اسے مذہبی دہشت گردی قراردیتے ہوسے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سفیر کو طلب کر کے سخت احتجاج کرے اور اسے ملک بدر کیا جائے۔لاہورسے جاری مشترکہ بیان میں سید منور حسن اورلیاقت بلوچ نے کہا کہ ٹیری جونز نے پہلے قرآن پاک جلانے کی ناپاک حرکت کی تھی اور اب اس نے اسرائیل سے مل کر گستاخانہ فلم بنائی ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اور مغربی حکومتیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے آزادی اظہار کی آڑ میں ایسی کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہودی لابی مذہبی دہشت گردی کے ذریعے عالم اسلام کے جذبات مشتعل کررہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔