ھالینڈ (جیوڈیسک)گستاخانہ فلم کے خلاف پاکستان سمیت پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ اسی حوالے سے ہالینڈ کے شہر ہیگ میں پاکستانیوں سمیت دوسری مسلمان کمیونٹیز نے ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے اور مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں مغربی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے افراد کو سزا دی جائے اور آزادیِ اظہار کے نام پر اسلام کی بے حرمتی کا سلسلہ بند کیا جائے۔
مقررین نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو خاموش تماشائی نہیں بنے رہنا چاہیے اور ایسے عناصر کو جو آزادی رائے کا غلط استعمال کرتے ہوئے عالمی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں مجرم قرار دینا چاہیے۔