آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے توہین رسالت پر مبنی امریکی فلم کے خلاف احتجاجا ملک بھر میں سی این جی کی ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ 21 ستمبر جمعے کے دن سی این جی سٹیشن تمام دن بند رہیں گے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے پریس کانفرنس نے دوران اعلان کیا کہ گستاخانہ فلم پر ان کے جذبات متاثر ہوئے ہیں۔ جمعے کے دن 21 ستمبر کو ملک بھر میں احتجاجا سی این جی سٹیشن بند رکھے جائینگے۔ غیاث عبداللہ پراچہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے سی این جی کی قیمتوں میں ایک ماہ میں 25 روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئل مارکٹینگ کمپنیوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لیا جائے۔ سی این جی پر گیس ڈیلوپمنٹ سرچارج کم کیا جائے۔ اوگرا کے افسران بلیک میل کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو اوگرا کا گھیراو کرینگے۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے مشیر پیٹرولیم سے بھی مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی طرح سی این جی کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کر دیا جائے جس سے قمیتیں کم ہو جائے گی۔