وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے غلام احمدبلور کی طرف سے گستاخ رسول کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی حمایت کردی۔ کہتی ہیں گستاخانہ فلم بنانے والے کو قتل کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے نے وہی کچھ کہا جو ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے۔ گستاخانہ فلم بنانے والا ہر مسلمان کے لیے واجب القتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلام احمد بلور نیالقاعدہ اور طالبان سے گستاخ فلمساز کوقتل کرنے کی اپیل کی ،جس سیانہیں اختلاف ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ القاعدہ اورطالبان سیقتل کرانے کا مطلب دہشت گردی کی حمایت ہوگا ۔