ہالی ووڈ کے مشہورترین ایوارڈ رائٹرز گلڈ ایوارڈ کے لئے کئی فلمیں نامزد کی گئی ہیں۔ نیا سال کیا آیا ہالی ووڈ میں ایوارڈز کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کبھی آسکر ایوارڈ تو کبھی گولڈن گلوب ایوارڈ کی دوڑ چلتی رہی۔
اب کی بار ہوا ہے اعلان رائٹرز گلڈ ایوارڈز کا۔ جس میں سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں سابق امریکی صدر ابراہام لنکن پر بننے والی فلم لنکن اور اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے آپریشن پر بننے والی فلم زیرو ڈارک تھرٹی نے۔
اس سے پہلے دونوں فلمیں کریٹک سرکل ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ فلم “لنکن” کے ڈائریکٹر سٹیون سپیل برگ ہیں جس میں سابق صدر ابراہام لنکن کی سیاہ فاموں کو آزادی دینے کی کوششوں کو بیان کیا گیا ہے جبکہ ہدایت کارہ کیتھرین بیگلو کی فلم زیرو ڈارک تھرٹی اسامہ بن لادن کی تلاش میں ایبٹ آباد میں ہونے والے امریکی آپریشن کی مناظر کشی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ فلم آرگو، سلو لائننگ پلے بک ۔دا ماسٹر،مون رائز کنگڈم،بھی شامل ہیں۔ رائٹرز گلڈ ایوارڈکی تقریب سترہ جنوری کو نیویارک میں منعقد ہو گی تقریب 26 جنوری کو لاس اینجلس میں ہو گی۔