گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی اسمبلیوں کو صوبہ بنانے یا ضم کرنے کا اختیار حاصل نہ ہے ، پرویز اقبال بٹ
Posted on October 6, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی اسمبلیوں کو صوبہ بنانے یا ضم کرنے کا اختیار حاصل نہ ہے گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہیں گلگت بلتستان کو ایک معاہدے کے تحت عارضی طور پر نظام حکومت چلانے کیلئے پاکستان کو دیا گیا تھا آئینی قانونی اور تاریخی اعتبار سے گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہیں ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ کے راہنما پرویز اقبال بٹ نے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانیکی قرار داد پاس کرنا تقسیم کشمیر کی راہ ہموار کرنے کے مترادف ہے جس سے مسلہ کشمیر کے کیس کو بین الاقوامی دنیا میں کمزور کر نا ہے انہوں نے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر کا مسلہ حل طلب ہے اور اس کیلئے کشمیریوں کو اپنا حق خودارادیت استعمال کرنا ہے گلگت بلتستان کے عوام کو بھی یہ حق استعمال کرنا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیر کو تقسیم کرنے کی بجائے گلگت بلتستان کے اندر امن و امان کو قائم کریں اور وہاں عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے انہوں نے کہاکہ کشمیر فریڈم موومنٹ نے مسلہ کشمیر کے حوالے سے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں اور اس حوالے سے یورپین یونین پارلیمنٹرین کیساتھ خصوصی رابطے اور ملاقاتیں کرکے ان کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے ۔