گلگت بلتستان : (جیو ڈیسک)وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے آئی جی پولیس گلگت بلتستان حسین اصغر کی خدمات کو وفاق کے سپرد کرنے کا اعلان کردیا ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سپریم کورٹ سے کوئی جھگڑا نہیں۔وہ سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں اور ماضی میں اسٹیبلشمنٹ ڈیویژن نے انہیں اعتماد میں لئے بغیر آئی جی پولیس حسین اصغر کو گلگت بلتستان سے وفاق تبادلہ کردیا تھا جس پر میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا تھا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ اب میں نے وفاق سے آئی جی پولیس کے لئے تین نام طلب کرلئے ہیں جن میں سے کسی ایک کو آئی جی گلگت بلتستان منتخب کرلیا جائیگا۔ اس سے قبل وزیر اعلی گلگت بلتستان نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں تقریب میں پاک فوج کی جانب سے فراہم کئیے جانے والے جدید طرز کی دو ہزارہتھیار اور تین لاکھ گولیاں پولیس کے حوالے کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے صدر مملکت، چیف آف آرمی اسٹاف، کور کمانڈر اور کمانڈر ایف سی این اے شکریہ ادا کیا۔