گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا لازمی جز ہے
Posted on September 17, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا لازمی جز ہے اس کو پاکستان کا صوبہ بنانا بھارتی موقف کو تقویت پہنچانے کے مترادف ہے پیپلز پارٹی کی تقسیم کشمیر کی پالیسی اور کشمیر دشمنی سامنے آگئی ہے ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے ضلعی صدر چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی حکومتیں قائم ہیں جن کو عوامی حمایت حاصل نہ ہے اورنہ ہی کشمیری عوام ان کو تسلیم کرتے ہیں ان کٹھ پتلی حکومتوں اور نمائندوں کیطرف سے پاس کی جانے والی قراردادوں کی کوئی اہمیت نہ ہے۔
گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہیں اور اس کو پاکستان کا صوبہ بنانے سے بھارت کے موقف کو تقویت دینے کے مترادف ہے گلگت بلتستان میں کٹھ پتلی ممبران اسمبلی کے ذریعے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی قرار داد پاس کروانا پیپلز پارٹی کی کشمیر دشمن پالیسی کا حصہ ہے پیپلز پارٹی کشمیر کو تقسیم کرکے تحریک آزادی کشمیر اور بین الاقوامی دنیا میں مسلہ کشمیر کو کمزور کرنا چاہتی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں کشمیر فریڈم موومنٹ کے کارکنان بزور طاقت تقسیم کشمیر کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گی ۔