پاکستان : (جیو ڈیسک) میاں نواز شریف نے گلگت بلتستان میں بدامنی کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں دہشت گردی کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ گئے حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی۔
میاں نواز شریف گیارہ سیکٹر میں امدادی کاموں کا جائزہ لینے گزشتہ روز اسکردو پہنچے تھے۔ اپنے دورے کے دوسرے روز انھوں نے اسکردو میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کے وفود سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان میں دہشت گردی کے واقعات کو قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔ سانحہ چلاس اور کوہستان حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ امن کی بحالی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے مسلم لیگ ن حکومت پر دبا بڑھائے گی۔
ان کا کہنا تھا حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی۔ ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ رہے ہیں۔