گلیانہ : ہم ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے آپ کے ہم قدم ہیں۔ چوہدری وجاہت

گلیانہ(راجہ آفتاب احمدزاہد مصطفی اعوان  )ہم ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے آپ کے ہم قدم ہیں اور ہر طرح سے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) کے اہم راہنما چوہدری وجاہت حسین نے سانحہ گلیانہ کے مقتولین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا ۔ وہ گذشتہ روز سانحہ گلیانہ میں ہلاک ہونے والے سات مقتولین کے گائو ں ملاگر فاتحہ خوانی کے لیے تشریف لائے تھے ۔ ان کے ہمراہ چوہدری طفیل ، چوہدری سعادت نواز اجنانہ اور دیگر ضلعی قیادت کی کثیر تعداد بھی  تعزیت کے موجود تھی ۔ انھوں نے اس مسلئے کو قومی اور صوبائی اسمبلی میں اٹھانے کا وعدہ کیا ۔ اور مرحومین کے ورثا کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے ان یتیم بچوں کے مالی معاونت کے لیے معاملہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے سامنے کے لیے وعدہ کیا ۔یاد رہے کہ مورخہ2فروری 2012 کو گلیانہ بازار میں دن دھاڑے ملاگر کے سات افراد کو دہشت گردی کی ایک واردات میں ہلاک  کردیا گیا ۔آج بیس روز گزر جانے کے باوجود اس وقوع کے مرکزی ملزم  دانش علی  ولد محمد صادق ،طیب نثار ولد نثار ساکن میڑ اور محمد افضل عرف منا آف بدھوچک ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ۔اگر اس سانحہ کی تعزیت کے لیے آنے والے تمام سرکاری افسروں  اور سیاسی قیادت نے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ کیا  مگر ابھی تک وہ  وفا نہیں ہوا۔ ڈی سی او ضلع گجرات آغا  نوازش علی نے اس سانحہ کے  نتیجے میں یتیم ہونے والے بچوں کے کفالت لیے بھی حکومت پنجاب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا جس کی عملی تعبیر دیکھنے کے لیے 14 یتیم بچے ابھی تک منتظر ہیں ۔چوہدری وجاہت حسین نے موقع پر موجود صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں حکومت پنجاب پر شدید تنقید کی اور کہاں کے پورا پنجاب جرائم کی اماجگاہ بن چکا ہے اور مظلوموں کی کوئی داد رسی نہیں ہورہی ۔ بھتہ خوری اور قتل عام کے بڑھتے ہوئے واقعات حکومت کی رٹ پر سوالیہ نشان ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سانحہ ملاگر کے متاثرین کی داد رسی کی  جائے بلکہ وزیر اعلیٰ خود آکر حالات کا جائزہ لینا چاہیے ۔