گنگا رام ہسپتال ایمرجنسی کنٹین کا ٹھیکہ 50 لاکھ میں نیلام

Ganga Ram Hospital

Ganga Ram Hospital

لاہور : گنگارام ہسپتال شعبہ ایمرجنسی کی کنٹین کا ٹھیکہ ریکارڈ 50 لاکھ روپے میں نیلام کر دیا گیا۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے اپنی حکمت عملی سے ٹھیکے کی آدھی رقم 25 لاکھ روپے ایڈوانس وصول کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گنگارام ہسپتال میں شعبہ ایمرجنسی کی کنٹین کے سالانہ ٹھیکے کی نیلامی ہوئی جس میں 4پارٹیوں نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بولی دی اور سالانہ ٹھیکہ 50لاکھ روپے میں نیلام کر دیا گیا۔

رواں برس یہی ٹھیکہ 27لاکھ روپے میں نیلام ہوا تھا۔ اس طرح گنگارام ہسپتال کو ایمرجنسی کی کنٹین کے ٹھیکے کی مد میں 23لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ہسپتال کے ایم ایس کی ہدایت پر کامیاب بولی دہندہ سے 25لاکھ روپے وصول کرلئے گئے ہیں ۔ ایم ایس سر گنگارام ہسپتال ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے ٹھیکے کی نیلامی کے بعد بتایا کہ یہ رقم مریضوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائیگی۔