گنی بسا : (جیو ڈیسک)افریقی ملک گنی بسا میں فوج کی بغاوت، اہم عمارتوں پر قبضے کے بعد وزیراعظم کارلوس کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ فوج کا کہناہے کہ اس نے ملک کے خلاف بڑی سازش ناکام بنادی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوج نے نگران وزیراعظم اور صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں اکثریت حاصل کرنے والے امیدوار کارلوز گومز کے رہائش گاہ پر حملہ کیا۔ فائرنگ اور دھماکوں کے بعد فوج کارلوز کا اپنے ساتھ لے گئی۔ اب تک ان کے متعلق کوئی معلوم نہیں مل سکی ہیں۔
فوج نے ایک بیان میں کہاکہ کارلوز کے گھر پر چھاپے کے بعد فوج کے متعلق انگولا سے کئے گئے خفیہ معاہدے کی دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں۔